
مارکیٹنگ کی دنیا میں انقلاب
جمعرات 4 اپریل 2019

مکتوبِ جاپان۔عامر بن علی
(جاری ہے)
آج کل پا کستا ن میں کیو آر کو ڈ کا بہت چر چا ہے ۔ جدھردیکھو(Q.R) کو ڈ کی دھو م مچی ہے۔
با ر کو ڈ کی با بت چند با تیں جا ننا اہم ہے۔ پہلی با ت تو یہ ہے کہ اس کو ڈ کو پڑھنے کیلئے کیمرہ یا پھر سکینر ضروری ہے ۔ یہ کیمرہ و سکینر کسی کمپیو ٹر،مو با ئل یا پھر دیگر مشین کے سا تھ منسلک ہو تا ہے ، جس میں ڈیٹا ذخیرہ ہو تا ہے ۔ دوسری با ت انٹر نیٹ کے سا تھ مذکو رہ مشین کا کنکشن ہے گو کہ انٹرنیٹ سے منسلک ہو نا لا زمی امر تو نہیں ہے ، ابتدا میں جو با ر کو ڈ ایجا د کیے گئے وہ ڈیٹا مشین کے اندر مو جو د معلو ما ت کی مدد سے سکین کر نے پر کام کر تے تھے ، مثلا ً یہ کہ کسی سپر سٹو ر میں مو جو د اشیا ء کی قیمت فرو خت کیا ہے ؟ کو ن سی چیز سٹا ک میں کتنی مقدار میں رکھی پڑی ہے اور کہا ں رکھی گئی ہے وغیرہ وغیرہ ، مگر جیسے جیسے دنیا میں انٹر نیٹ کا رواج عام ہوتا گیا،ویسے ویسے ہی نئی طرز کے کوڈ ایجاد ہونے لگے،جوفوراًانٹرنیٹ سے منسلک کردیتے ہیں ۔ (Q.R)کوڈ کو آج دنیا بھر میں ان سب سے زیا دہ مقبو ل ،تیز رفتا ر اور قا بل اعتما د سمجھا جا تا ہے۔جو کہ کوئیک رسپو نس کو ڈ کا مخفف ہے ۔جیسا کہ نا م سے ظا ہرہوتاہے، یہ فوری معلو ما ت کی فراہمی کیلئے تر تیب دیا گیا با ر کو ڈ ہے۔ سفید پس منظر میں سیا ہ رنگ کے چوکور خا نو ں میں نقطو ں کی طرح نظر آنے والے اس کو ڈ کی ایک خو بی تو یہ ہے کہ اس کے تین کو نو ں پر دوہر ے مربع نما نشا ن ہو تے ہیں جو اس کو ارد گرد کے مواد سے ممتا ز کر کے پڑھنے میں آسا ن بنا دیتے ہیں ۔ (Q.R)کو ڈ کا یہی امتیا ز اس کے موجد کے نزدیک اس کی مقبولیت کی بنیا دی وجہ بھی ہے۔
کیو آر کو ڈ بنیا دی طو ر پر مشین سے پڑھا جا سکنے والا ایسا لیبل ہو تا ہے جس کے اندر اس چیز کے متعلق مکمل معلو ما ت ہو تی ہیں جس پر یہ چسپا ں کیا گیا ہے ۔ ابتدا میں اس کو ڈ کو گا ڑیو ں کے پرزے بنا نے والی صنعت میں استعما ل کرنے کیلئے ایجا د کیا گیا تھا ۔ یا د رہے کہ اس کے مو جد گزشتہ 36 بر س سے گا ڑیو ں کے فا ضل پر زے بنا نے والی کمپنی میں ملاز م ہیں ۔سا دہ الفا ظ میں مو جد کی یہ ایجا د ایک کا ر پو ریشن کی مرہو ن منت ہے جس نے اس کا م کیلئے مذکو رہ انجینئرکو بھر تی کیا ۔ میں ذاتی طور پر بھی چو نکہ ری کنڈیشن گا ڑیو ں میں دلچسپی رکھتا ہو ں اوراسی کاروبار سے وابستہ ہوں اس لیے فا ضل پرزوں کی شنا خت کے مسئلے کو اچھی طرح سمجھتا ہو ں ۔ یہ با ر کو ڈ اپنے ابتدائی شعبے میں کا میا بی ک بعد جب دیگر شعبو ں میں آزما یا گیا تو اپنی رفتا ر ، آسا ن استعما ل اور وسعت کے سبب کا میا ب ٹھہرا۔مارکیٹنگ کے شعبے میں تو اس نے دنیا بھر میں گو یا انقلا ب بر پا کر دیا ہے ۔ ابھی ابھی میرے گھر کے دروازے میں ڈاک کیلئے بنائے گئے دو انچ چو ڑے اور آٹھ انچ لمبے سو راخ سے جو جا پان میں ہر فلیٹ کا لا زمی حصہ ہے، تا زہ ڈاک اندر آئی ہے ، دیگر مراسلو ں کے ہمراہ ایک چھو ٹاساپمفلٹ محلے کی نئی نا ئی کی دکا ن کا بھی آیا ہے ۔ اس پر بھی کیو آر کو ڈ بنا ہے جیسے ہی میں نے اس بار کو ڈ پر مو با ئل فو ن کے کیمرے کوفو کس کیا ہے تو نا صرف اس دو کا ن کی ویب سا ئیٹ بلکہ نقشہ ، تصا ویر ، نرخ نا مہ ، نصب العین ، اہم خو بیا ں اور حجا م کی اپنی نو عمر اسسٹنٹ نائی کے سا تھ تصا ویر فو ری طور پر میرے مو با ئل فو ن کی سکرین پر آگئی ہیں ۔ میں نے اپنے فلیٹ کا ذکر کیا ہے ، مکا ن کا نہیں ، کیو نکہ جا پا ن کے روایتی مکا نا ت میں دروازے پر چٹخی، کنڈی اور تا لا نہیں ہو تا ہے جس سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ اس سما ج میں تا ریخ کے کسی لمحے پر بھی چو ری کا رواج نہیں تھا ۔
یہا ں میں روایتی مکا نا ت اور کثیر المنز لہ عمار تو ں کے جدید رہا ئشی فلیٹس کا تذکرہ بے جا نہیں کر رہا ہو ں ، (Q.R) کو ڈ کے مو جد کا کہنا ہے کہ اس قسم کے با ر کو ڈ کا خیا ل اس کے ذہن میں یو ں آیا کہ ایک دفعہ ریل گا ڑی پر اپنے دفتر جا تے ہو ئے ایک ایسے مصروف علا قے سے گزرا جہا ں گنجا ن آبا د روایتی مکا نا ت کے بیچ بلند و با لا عما را ت کھڑی تھیں ۔سچ پو چھیں تو یہی منظر اس کو ڈ کی ایجا د کا مو جب بنا ۔ شا ید یہی وجہ ہے کہ اب بھی ) Q.R)کو ڈ کو دیکھیں تو پست و بلند عمار ات کے ایک رہا ئشی علا قے کا گما ن گزرتا ہے ۔ اپنی ایجا د پر یو رپی ایوارڈ وصو ل کر تے ہو ئے جا پا نی انجینئر کا کہنا تھا کہ وہ کیو آ ر کو ڈ کو مزید تر قی دینا چا ہتا ہے ۔ اسے بہتر بنا نا اور پو ری دنیا میں پھیلا نا چا ہتا ہے تا کہ لو گو ں کی زندگی میں کچھ آسا نی پیدا کرنے کا سا ما ن ہو سکے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مکتوبِ جاپان۔عامر بن علی کے کالمز
-
منو بھائی کی یادیں اور باتیں
جمعہ 21 جنوری 2022
-
کس برہمن نے کہا تھا یہ سال اچھا ہے
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
ٹیکنالوجی کے کرشمے
منگل 4 جنوری 2022
-
ایڈیسن دیوتا
منگل 14 دسمبر 2021
-
نئی سحر کی امید
بدھ 1 دسمبر 2021
-
یومِ اقبال اور جاپان
جمعہ 5 نومبر 2021
-
اس کے بغیرآج بہت جی اداس ہے
بدھ 27 اکتوبر 2021
-
میاں میررحمہ اللہ علیہ کاعرس اورحساس تقرری
جمعرات 21 اکتوبر 2021
مکتوبِ جاپان۔عامر بن علی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.