
اب کیا ہو گا؟
پیر 4 جون 2018

عمار مسعود
(جاری ہے)
اس کو خون سے سینچنا پڑتا ہے۔
دل سے دیکھ بھال کرنا پڑتی ہے۔ اس کی حفاظت جان سے بڑھ کر کرنا پڑتی ہے۔ جن معاشروں میں یہ پودا سایہ دار ہو گیا ہے انکی تاریخ نکال لیں۔ قباحتیں ، کدورتیں، عداوتیں اور نفرتیں سب ہی کی تاریخ کا حصہ رہی ہیں۔ لیکن اگر اس نظام کو تسلسل نصیب ہو جائے تو نسلیں سنور جاتیں ہیں۔ قوموں کے مقدر بن جاتے ہیں۔ تقدیریں بدل جاتیں ہیں۔ہر سیاسی جماعت جمہوریت کا راگ الاپتی ہے اس کے نام کی مالا جپتی ہے مگر جب اسکے وضع کردہ قوانین راہ میں پڑتے ہیں تو یہی سیاسی جماعتیں نظر پھیر لیتی ہیں۔ کیا یہ المیہ کم نہیں ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں میں جن ممبران کی حاضری اسمبلی میں سب سے کم رہی ان میں دو بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین شامل ہیں۔ میاں نواز شریف اور عمران خان صرف اس وقت اسمبلی میں تشریف لائے جب ان کو جمہوریت کی ضرورت محسوس ہوئی۔ اسمبلی میں ارکان کی حاضری کے مسائل بہت المناک سچ ہے۔ جس ووٹر سے ووٹ لیتے ہیں جب اس کی زندگی بہتر کرنے کی بات ہوتی ہے تو ایوان خالی پڑا ہوتا ہے۔ ایسے میں کبھی کورم پورا نہیں ہوتا۔ کبھی حاضری مکمل نہیں ہوتی۔ وزراء وقفہ سوالات سے اجتناب کرتے رہے مگر جمہوریت کی مالا جپنے کا فریضہ نہیں بھولتے۔ قانون سازی کی طرف توجہ کم سے کم ہوتی رہی مگر جمہوریت کا نعرہ وقفے وقفے سے بلند ہوتا رہا۔ یہ وہ چند کنائے ہیں جن میں رمز کی باتیں چھپی ہیں۔ دوسرے جمہوری دور کی تکمیل کی مبارک سلامت میں یاد رکھئے گا اگلے جمہوری دور میں جمہوریت صرف نعرہ نہیں ہونی چاہیے۔ اس کو طرزعمل بننا چاہیے۔
نگران حکومتوں کے قیام کے ساتھ ہی ملک بھر میں دو سوال پوری شدو مد سے گردش کرنے لگے ہیں پہلا سوال تو ہر زبان پر یہ ہے کہ کیا الیکشن ہو پائیں گے؟لوگ ڈرے ڈرے، سہمے سہمے۔ بند کمروں ایک دوسرے سے سرگوشیوں میں پوچھ رہے ہیں کیا نگران حکومتیں بس الیکشن کی مدت تک آئیں ہیں یا ان سے مزید کوئی کام بھی لیا جا سکتا ہے؟ان سوالات پر آپ جتنا غور کرتے جائیں آپ اس بات کی تہہ تک پہنچ جاتے ہیں کہ یہ واہمے میڈیا کے ایک خاص طبقے کی طرف سے پھیلائے جا رہے ہیں۔ یہ وہی طبقہ ہے جو دھرنوں میں حکومت گرا چکا تھا ۔ جس نے ان پانچ سالوں میں ہر افواہ کو بریکنگ نیوز کا درجہ عطا فرمایا۔ یہ وہی لوگ ہیں جو گذشتہ پانچ سال میں ہر رات حکومت گرا کر سوتے تھے اور صبح حکومت کو پھر اپنے مقام پر پا کر سخت مایوسی کا شکار ہوتے تھے اور شام تک نئے حوصلے سے ایک دفعہ پھر حکومت گرانے کے درپے ہو جاتے تھے۔یہ سخن فروش سنسی پھیلا کر اپنی ریٹنگ تو بڑھاتے مگر ایک پورے ملک کے ناضرین کو ذہنی مریض بنا جاتے تھے۔ اب کرنا تو یہ چاہِے کہ گذشتہ پانچ برسوں کے تمام پروگرام نکالے جائیں اور ان تجزیہ کاروں اور اینکروں کے طلسماتی تجزیوں پر نفرین بھیجی جائے جو اس کار نجس میں شامل رہے۔ان کا میڈیا ٹرائل کیا جائے۔ جرمانہ یا سزا تو خیر کیا کرنی لیکن ان سے عوام کے سامنے معافی کا تقاضہ ضرور کیا جائے۔ میڈیا جمہوریت کے لیئے لازم ہے مگر اگر چینل خود اس کے درپے ہو جائیں تو اس کا کوئی سدباب ضرور ہونا چاِئے۔لیکن جمہوریت کی طرح میڈیا بھی اپنے ایام طفولیت سے گذر رہا ہے۔ جمہوریت کی طرح اس کی بلوغت میں وقت درکار ہے۔دو ادوار گذرنے کے بعد اب جیسے جموریت ایک نئے دور میں داخل ہو گی اسی طرح توقع رکھنی چاہیئے کہ میڈیا بھی بالغ ہو جائے گا۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ انتخابات وقت پر ہی ہوں گے اور اگر نہ ہوئے تو ہم پھر غاروں کے دور میں چلے جائیں گے اور اب دور جہالت بیت گیا ہے۔ خوش گمان رہنا چاہیے۔
دوسرا سوال جو سارے پاکستان کی زبان پر ہے وہ یہ ہے کہ اگر الیکشن ہو گئے تو پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں سے کون جیتے گا؟ حکومت کس کی بنے گی؟ اقتدار کا ہما کس کے سر پر بیٹھے گا؟اس سوال کا جواب نسبتا آسان ہے اور اسکے شواہد بڑے واضح ہیں۔
چونکہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے سندھ میں کوئی کام نہیں کیا وہاں کی صورت حال میں کوئی بڑی تبدیلی نظر نہیں آتی۔ ایم کیو ایم کی شکست و ریخت کے سبب ممکن ہے پیپلز پارٹی کراچی میں کچھ نشستیں لینے میں کامیاب ہو جائے۔
بلوچستان کی صورت حال بھی کسی تبدیلی کا پتہ نہیں دیتی۔ وہاں جو کچھ ہو رہا ہے وہی چلتا رہے گا۔ یہاں پہلے بھی سرداروں کے مابین مقابلہ تھا اب بھی وہی صورت نطر آتی ہے۔
پنجاب میں مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کا ہے۔ پیپلز پارٹی کو یہ تسلیم کر لینا چاہیے کہ وہ اب پنجاب میں ختم ہو چکی ہے۔ اس کا ووٹر اب تحریک انصاف اور ن لیگ میں تقسیم ہو چکا ہے۔دو ہزار تیرہ میں پنجاب میں لہر عمران خان کی تھی اور عمران خان نے کل ملا کرمرکز میں انتیس اور ن لیگ نے مرکز میں ایک سو پچیس نشستیں حاصل کی تھی٫ اب لہر نواز شریف کی ہے اور عمران خان اپنے زوال کے شباب پر ہیں۔ نتیجہ آپ خود نکال سکتے ہیں۔
کے پی کے میں گورننس کا فقدان رہا ۔ میٹرو اور کرپشن اب پی ٹی آئی کے گلے کا پھندا بن چکی ہے۔ کے پی کے لوگ دوسری دفعہ کسی کو موقع بھی نہیں دیتے۔یہاں ہزارہ بیلٹ میں ن لیگ اور باقی صوبے میں ایم ایم اے بہتر پرفارم کرے گی۔
ان انتخبات کا سب سے بڑا اپ سیٹ تحریک انصاف کی پوزیشن ہو گی۔ پنجاب کے عوام نواز شریف کے ہم زبان ہو چکے ہیں اور اسکا سب سے بڑا ثبوت لودھراں کا الیکشن تھا۔ اس الیکشن نے یہ بھی بتا دیا کہ اب الیکٹ ایبل والی سیاست ختم ہو چکی ہے کیونکہ لودھراں میں جہانگیر ترین سے بہتر کوئی ایلکٹ ایبل نہیں تھا۔
ذاتی حوالے سے دیکھا جائے تو میں بہت سے ایسے لوگوں کو جانتا ہوں کہ جنہوں نے دوہزار تیرہ میں پی ٹی آئی کوووٹ ڈالا مگر اب پی ٹی آئی کی مضحکہ خیز سیاست سے تنگ آکر ن لیگ کو ووٹ ڈالنے کو تیار ہیں۔ میں ایک بھی ایسے شخص کو نہیں جانتا جس نے گذشہ انتخابات میں ن لیگ کو ووٹ دالا ہو اور اب عمران خان کو ووٹ دینا چاہتا ہو۔
اگر چہ جلسے کے حاضرین اور ووٹر میں فرق ہوتا ہے لیکن پھر بھی نواز شریف کے جلسوں مِں لوگوں کی کثیر تعداد نطر آتی ہے اور عمران خان لوگوں کی عدم دلچسپی کے باعث جلسے کرنے سے ہی قاصر ہیں ۔ ان کو پریس کانفرنس میں الزامات لگا کر ہی گزارا کرنا پڑرہا ہے۔
اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پنجاب میں ترقی کے منصوبے بہت حد تک مکمل ہوئے اور گورننس دوسرے صوبوں کی نسبت بہتر رہی اس ترقی میں اگر نواز شریف کے بیانیئے کے نبمر بھی ڈال دیں تو ن لیگ کا پلڑا بہت بھاری نظر آتا ہے۔
سمھنے کی بات یہ ہے کہ اگر سندھ میں عمران خان کے ووٹ نہیں ہیں ، بلوچستان اپنی ڈگر پر چل رہا ہے، کے پی کے پی ٹی آئی کے عذاب سے بدل ہے اور پنجاب نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے تو ایک بہت بڑی ہزیمت عمران خان کی منتظر ہے۔ دوسری جانب ن لیگ کی نشستوں کی تعداد اتنی نظر آتی ہے کہ وہ باآسانی اپنی حکومت بنا سکیں گے۔ لیکن اس فیصلے کے اصل منصف اس ملک کے عوام ہیں دیکھئے فتح کا قرعہ کس کے نام نکلتا ہے؟
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عمار مسعود کے کالمز
-
نذرانہ یوسفزئی کی ٹویٹر سپیس اور فمینزم
پیر 30 اگست 2021
-
گالی اور گولی
جمعہ 23 جولائی 2021
-
سیاسی جمود سے سیاسی جدوجہد تک
منگل 29 جون 2021
-
سات بہادر خواتین
پیر 21 جون 2021
-
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے نام ایک خط
منگل 15 جون 2021
-
تکون کے چار کونے
منگل 4 مئی 2021
-
نواز شریف کی سیاست ۔ پانامہ کے بعد
بدھ 28 اپریل 2021
-
ابصار عالم ہوش میں نہیں
جمعرات 22 اپریل 2021
عمار مسعود کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.