شیطان کا پچھتاوا...

ہفتہ 25 جولائی 2020

Aneem Chaudhry

انعیم چوہدری

"اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو  تو ابلیس کے سوا سب نے سجدہ کیا ۔  اس نے انکار کیا  اور تکبر کیا اور وہ کافروں میں ہو گیا ".(البقرہ 34)
ابلیس نے سیدنا حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ایک ملاقات کے موقع پر گزارش کی کہ میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرنا چاہتا ہوں، آپ اس کی قبولیت کی سفارش کر دیجیے۔ حضرت موسیٰؑ نے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں سفارش کی تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ابلیس سے کہہ دیجیے کہ اگر وہ آدمؑ کی قبر کو سجدہ کر دے تو اس کی توبہ قبول ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

حضرت موسیٰؑ نے ابلیس کو یہ بات بتائی تو وہ غصے میں آگیا اور کہا کہ میں نے زندہ آدم کو سجدہ نہیں کیا تھا تو اب اس کی قبر کے سامنے کیسے سجدہ ریز ہو سکتا ہوں؟
اس روایت کو اگر عصر حاضر سے جوڑوں تو آج ابلیس جب کچھ انسانوں کے اعمال اور سوچ کو دیکھتا ہوگا تو مجھے یوں محسوس ہوتا ہے وہ کہتا ہو گا.
عقل مندی ہے اسی میں کہ میں توبہ کر لوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں
بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا, باپ نے اپنی بیٹی کی عزت نوچ لی, بھائی نے عزت کے نام پر بہن قتل کر دی, استاد نے بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا , جج نے چند ٹکوں کے لئے بے گناہ کو پھانسی پر لٹکا دیا, یہ سب واقعات جب دیکھتا اور سنتا ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے شیطان یہ کہتا ہو گا
عقل مندی ہے اسی میں کہ میں توبہ کر لوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں
گوالا دودھ میں ملاوٹ کر رہا ہے, کریانہ سٹور والا کم تول رہا ہے اور چیزوں میں ملاوٹ کر رہا ہے, قصاب پانی لگا کر گوشت فروخت کر رہا ہے, پھل فروش گندے پھل تول رہا ہے, ڈاکٹر مریض کو لوٹ رہا ہے, وکیل مجرم کو بچا رہا ہے, مجھے ایسا لگتا ہے شیطان یہ کہتا ہو گا
عقل مندی ہے اسی میں کہ میں توبہ کر لوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں
تاجر جب زخیرہ اندوزی کرتا ہو گا, میرا غریب جب انصاف کے لئے روتا ہو گا, جب سرکاری ملازم رشوت مانگتا ہو گا, پوری تنخواہ لے کر ملازم جب کام نہ کرتا ہو گا.شیطان جب یہ سب دیکھتا ہو گا اور کہتا ہو گا
عقل مندی ہے اسی میں کہ میں توبہ کر لوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں
میرا حاجی جب ہمسایہ بھوکا چھوڑ کر حج کے لے جاتا ہو گا, جب غریب کی بیٹی کو پیسے نہ ہونے کی وجہ سے گھر پر بیٹھے بیٹھے بوڑھا ہوتے ہوئے دیکھتا ہوگا, غریب کے بچے کو جب ننگا دیکھتا ہو گا, تو شیطان یہ کہتا ہو گا.
عقل مندی ہے اسی میں کہ میں توبہ کر لوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں
جب وہ انسان کو شراب پیتے دیکھتا ہو گا, جب وہ انسان کو زنا کرتے دیکھتا ہو گا, جب وہ انسان کو رشوت لیتے دیکھتا ہو گا, جب وہ انسان کو دھوکا دیتے ہوئے دیکھتا ہوگا, جب وہ انسان کو انسان کے ہاتھوں قتل ہوتے ہوئے دیکھتا ہوگا, جب وہ انسان کو اللہ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئےدیکھتا ہوگا, جب وہ انسان کو جھوٹ بولتے ہوئے دیکھتا ہوگا, جب وہ انسان کو ظلم کرتے ہوئے دیکھتا ہوگا,تو سوچتا ہو گا
عقل مندی ہے اسی میں کہ میں توبہ کر لوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :