آخر مجھے نوکری مل گئی!!!!!

ہفتہ 21 نومبر 2020

Aneem Chaudhry

انعیم چوہدری

اس وقت دنیا میں 2 ارب واٹس ایپ صارفین ہیں یہ تعداد ہر دو سالوں میں نصف ارب سے بڑھ رہی ہے,واٹس ایپ کا موجد جین کوم ہے, جین کوم یوکرائن کے ایک غریب یہودی خاندان میں پیدا ہوا  اس کا خاندان غربت میں زندگی گزار رہا تھا.

(جاری ہے)

گھر میں نہ بجلی تھی نہ گیس تھی اور نہ ہی پانی تھا گرمیوں کا موسم تو یہ لوگ جیسے تیسے کر کے گزار لیتے لیکن موسم سرما ان کے لئے بہت تکلیف دہ ہوتا کیوں کہ یہ موسم سرما اپنے ہمسائے کے فارم ہاؤس میں بھیڑوں کے ساتھ گزارتے تھے  اور بھیڑوں کو  لپٹ کر سونے پر مجبور تھے , اپ ان کی غربت کی انتہا ملاحظہ کیجیے کہ ان کے لوگوں کے پاس سردیوں میں اوڑنے کے لیے کمبل تک نہیں تھا پھر اس غربت میں ظلم بھی شامل ہو گیا کیوں کہ 1992 میں یوکرائن میں یہودیوں پر ظلم شروع ہو گیا والدین نے نقل مکانی کا فیصلہ کیا لیکن والد نے نقل مکانی سے انکار کر دیا ماں نے بیٹا کا ہاتھ تھاما اور یہ لوگ امریکہ چلے گئے کیلیفورنیا ان کا نیا دیس تھا, یہ لوگ امریکہ تو پہنچ گئے لیکن ان کے پاس نہ گھر تھا نہ کوی کام اور نہ ہی کھانے پینے کی اشیاء یہ دونوں ماں بیٹا  اب مکمل طور پر خیرات پر تھے, امریکہ میں فوڈ اسٹمپ کے نام سے ایک فلاحی سلسلہ چل رہا ہے حکومت انتہائی غریب لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کے لئے ایک اسٹمپ دیتی ہے یہ اسٹمپ امریکی خیرات ہوتی ہے یہ لوگ اتنے مجبور تھے کہ یہ زندگی بچنے کیلئے خیرات لینے پر مجبور تھے, اس غربت کو دور کرنے کیلئے جین کوم کے پاس ایک ہی آپشن تھی اور وہ تھی تعلیم, جین کوم پڑھنے لگا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم مہنگی ہوتی چلی گئی فوڈ اسٹمپ پر گزار مشکل ہو گیا تو جین کوم ہے ایک سٹور پر خاکروب کی نوکری شروع کر دی , جین کوم سارے سٹور کی صفائی کرتا یہاں تک کے سٹور کے باتھ رومز بھی صاف کرتا, وہ برسوں یہ ذمہ داری نبھاتا رہا جین کوم اٹھارہ سال کی عمر میں کمپیوٹر پروگرامنگ کے خبط میں مبتلا ہو گیا یہ شوق اسے یونیورسٹی لے گیا یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرکے وہ yahoo  میں بھرتی ہو گیا جین کوم نے دو سال اسی کمپنی میں کام کیا 2004 میں فیس بک آئی اور آہستہ آہستہ مقبول ہوتی چلی گئی اور 2007 میں دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی جین کوم نے فیس بک میں نوکری کے لئے درخواست دی لیکن فیس بک نے ان کی جاب درخواست کو ریجکٹ کر دیا کیوں کہ ان کو جین کوم میں کوئی خاص مہارت نظر نہ آئی اور یہ مزید دو سال yahoo میں کام کرتا رہا اپ جین کوم کی غربت کا اندازہ اس بات سےلگائے یہ آئ فون خریدنا چاہتا تھا لیکن اس کے پاس پیسے نہیں تھے .آئ فون کو خریدنے کے لئے جین کوم نے دوپہر کا کھانا بند کر دیا اور پیشے بچانا شروع کردیئے کچھ وقت لگا لیکن   جین کوم نے ای فون خرید لیا اور یہ ہی ای فون اگے چل کر اس کے لئے سونے کی کان ثابت ہوا جین کوم نے فون استعمال کرتے کرتے سوچا میں کوئی ایسی اپلی کیشن کیوں نہ بناؤں جو فون کا متبادل ہو جس سے میسج بھی ہو سکیں اور تصویریں اور فائل بھی آسانی سے منتقل ہو سکیں اور اسے ہیک بھی نہ کیا جا سکے یہ ایک انوکھا اور منفرد خیال تھا اس نے اپنے اس ارادے کا ذکرِ اپنے دوست برین اوکٹین سے کیا اس نے بھی اپنے دوست کی ہاں میں ہاں ملا دی اور یہ دونوں اس پر کام کرنا شروع ہو گے ان لوگوں نے اس پروگرام پر دو سال کام کیا ان کی دو سال کی محنت رنگ لے آئی اور یہ ایک انتہائی طلسماتی ایپ بنانے میں کامیاب ہوگئے یہ ایپ فروری 2009 میں لانج ہوئ اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ مقبولیت کی حدیں پار کر گئی اس وقت واٹس ایپ سب سے محفوظ اور تیز ترین زرائع ابلاغ ہے.

یہ اپلی کیشن اتنی کامیاب ہوئ کی دنیا بھر کی کمپنیوں نے اس کی بولی لگانا شروع کر دی لیکن جین کوم مسلسل انکار کرتا رہا فروری 2014 میں فیس بک بھی واٹس ایپ کی خریداری کی دوڑ میں شامل ہو گی, فیس بک کی انتظامیہ نے جب اس سے رابطہ کیا تو اس کی ہنسی نکل گئی اور اس نے قہقہے لگا کر کہا یہ وہ ادارہ ہے جس نے 2007 میں مجھے نوکری دینے سے انکار کر دیا تھا جین کوم دیر تک ہنستا رہا اس نے اسی ہنسی کی دوران فیس بک کو ہاں کر دی 19 بلین ڈالر میں سودا ہو گیا یہ کتنی بڑی رقم ہے اپ اس بات کا اندازہ اس سے لگاہیں کے اس وقت پاکستان کے کل فارن ایکسچینج ذخائر 13.6 بلین ڈالر ہیں جبکہ جین کوم نے ایک اپلی کیشن 19 بلین ڈالر میں فروخت کی جین کوم نے فیس بک کے ساتھ سودے میں ایک شرط رکھی تھی کہ میں معاہدے پر فوڈ اسٹمپ دینے والے خیراتی ادارے کے ویٹنگ روم میں بیٹھ کر دستخط کروں گا فیس بک کے لئے یہ شرط عجیب تھی کیونکہ فیس بک انتظامیہ یہ ڈیل اس کے یہ اپنے دفتر میں بیٹھ کر کرنا چاہتی تھی, یہ سلسلہ دو ماہ تک چلتا رہا فیس بک انتظامیہ اسے قائل کرتی رہی اور جین کوم انکار کرتا رہا اور بالآخر فیس بک انتظامیہ اس کی شرط منانے کو تیار ہو گی تاریخ اور وقت مقرر ہوئی اور مقررہ وقت اور تاریخ پر فیس بک انتظامیہ فوڈ اسٹمپ دینے والے خیراتی ادارے کے ویٹنگ روم میں پہنچی جین کوم ویٹنگ روم کے آخری کونے کی اخری سیڑھی پر بیٹھ کر رو رہا تھا, اب اپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ اس نے فیس بک انتظامیہ کو یہاں کیوں بلایا تھا ؟ جین کوم نے فیس بک انتظامیہ کو اس لئے بلایا تھا کہ یہ وہ سینٹر تھا جس کے کونے کی اخری سیڑھی پر بیٹھ کر جین کوم اور اس کی ماں گھنٹوں فوڈ اسٹمپ کا انتظار کرتے تھے ویٹنگ روم میں بیٹھنا تکلیف دہ تھا لیکن اس سے بھی تکلیف دہ بات کھڑکی پر بیٹھی خاتون تھی, وہ خاتون ہر بار ان کی طرف نفرت سے دیکھتی طنزیہ مسکراتی اور کہتی تم لوگ کب تک خیرات لیتے رہو گے تم لوگ کوی نوکری کیوں نہیں کرتے یہ بات دونوں ماں اور بیٹے کے دل پر لگتی لیکن یہ خاموش کھڑے رہنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے تھے خاتون اخر میں ان کو ایک سلپ دیتی تھی اور جین کوم کی ماں اس پر دستخط کرتی تھی اور یہ لوگ اپنی آنکھیں صاف کرتے ہوئے واپس چلے جاتے  یہ برسوں اس عمل سے گزرتے رہے چنانچہ جب اسے کامیابی ملی تو اس نے اپنی اس کامیابی کو اس سینٹر کے ویٹنگ روم میں منانا کا فیصلہ کیا اس نے 19 بلین ڈالر کی ڈیل پر فوڈ اسٹمپ کے انتظار میں بیٹھے لوگوں کے درمیان بیٹھ کر دستخط کئے چیک لیا اور یہ سیدھا کاونٹر پر چلا گیا فوڈ اسٹمپ دینی والی خاتون وہاں موجود تھی جین کوم نے 19 بلین ڈالر کا چیک اس کے سامنے رکھا اور ہنس کر کہا "اخر مجھے نوکری مل گئی "!!! اور آنکھیں صاف کرتا ہوا سینیٹر سے باہر نکل گیا.

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :