
عاشر عظیم ہم شرمندہ ہیں!!!
منگل 15 فروری 2022

انعیم چوہدری
عاشر عظیم پاکستانی کینیڈہن فلم اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر ادکار مصنف اور سابق سول سروسز آفیسر رہے ہیں 1994 میں دھواں کے نام سے ریلیز ہونا والا ڈارمہ اج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے عاشر عظیم نے 1988 میں سول سروسز (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) کو جوائن کیا عاشر عظیم نے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے انتھک محنت کی اور پاکستان کسٹم میں رہ کر اور سی بی آر اور دیگر محکموں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کر کے شاندار اقدامات اٹھائے پاکستان کسٹم میں اپنی سروس کے دوران انہوں نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کیا جو چار گھنٹے میں کنٹیٹرز کو کیلر کر دیتا جو پہلے 12 دن میں ہوتا تھا ان کا یہ تیار کردہ سافٹ ویئر ترقی یافتہ ممالک کے برابر تھا لیکن کرپٹ افراد اور کرپٹ حکمرانوں نے اپنے مفادات کا نقصان دیکھ کر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا کر عاشر عظیم کو ان کے عہدے سے معطل کردیا یہاں بھی عاشر عظیم نے اپنے وطن کے ساتھ محبت کی مثال قائم کر دی انھوں نے کسی پروپیگنڈے کا سہارا نہ لیا اور نہ ہی کوئی پریس کانفرنس کی , عاشر عظیم کو اپنی بہ گناہی ثابت کرنے میں تین سال لگے ان تین سالوں میں ان پر اور ان کے خاندان والوں پر جو باتی یہ بس وہ ہی جانتے ہیں تین سال بعد جب عدالت نے ان کو ہر الزام سے بری کر دیا اور ان کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا لیکن عاشر عظیم نے استعفیٰ دے دیا اور اپنے خاندان سمیت کینیڈا منتقل ہو گئے آج کل وہ وہاں ٹرک ڈرائیور ہیں, افسوس صد افسوس ہمارے نالائق حکمرانوں نے اپنے مفادات کی خاطر ایک محب وطن اور قابل آدمی کو یہاں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا ان سب میں نقصان کس کا ہوا پاکستان کا جی ہاں پاکستان کا میرا سوال ہے أس وقت کے کرپٹ حکمرانوں سے کیا اس لئے حاصل کیا گیا تھا پاکستان کے ہم اس کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کریں عاشر عظیم صاحب ہم شرمندہ ہیں اگر ہو سکے تو ان پاکستانیوں کو معاف کر دیں جس پاکستان سے اپ اج بھی پیار کرتے ہیں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
انعیم چوہدری کے کالمز
-
عاشر عظیم ہم شرمندہ ہیں!!!
منگل 15 فروری 2022
-
خدا کی تلاش !!!
ہفتہ 6 مارچ 2021
-
بہترین شہروں کی فہرست میں کراچی اور لاہور کے نمبرز!!!!
پیر 28 دسمبر 2020
-
پلاننگ کی ضرورت ہے!!!
منگل 22 دسمبر 2020
-
زمین سے رشتہ ،،،!!!!
پیر 7 دسمبر 2020
-
آخر مجھے نوکری مل گئی!!!!!
ہفتہ 21 نومبر 2020
-
قیامت کی منظر کشی !!!
پیر 26 اکتوبر 2020
-
مسئلہ وسائل کا نہیں بلکہ قابلیت کا ہے!!!
بدھ 23 ستمبر 2020
انعیم چوہدری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.