
خدا کی تلاش !!!
ہفتہ 6 مارچ 2021

انعیم چوہدری
مما آج میں لیٹ آئونگا وہ کیوں میرے چندا
ماں نے اسکے چہرے پہ بوسہ دیتے ہویے مسکرا کر پوچھا مما میں نے آج خدا کو ڈھونڈنا ھے اسلیے میں دیر سے آونگا میرے جگر کے ٹوٹے خدا کو تم کیسے ڈھونڈوں گے وہ تو نظر نہیں آتا ماں نے شفقت سے اپنے معصوم بچے کے سر پہ ہاتھ پھیرتے ہویے کہا،، لیکن بچے نے کوئی جواب نہیں دیا اور دوڑ کر باہر گیٹ کی طرف چلا گیا،، سکول سے واپس کے بعد بچے نے ایک بینچ پہ ایک غریب بوڑھی اماں جی کو دیکھا جو پریشان بیٹھی ہوئی تھی،، بارہ سال کا بچہ اسکے پاس بینچ پہ بیٹھ گیا اور اپنا لنچ نکال لیا ،،اس بوڑھی مسکین اماں جی نے ترستی ہوئ نگاہوں سے روٹی کی طرف دیکھا بھوک اپنی داستان اپنا درد اپنی تکلیف آنکھوں کے زریعے چیخ چیخ کر بیان کررہی تھی کہ وہ بوڑھی اماں جی بھوکی ہیں ،بارہ سال کے معصوم نونہال نے ڈبل روٹی کو ہاتھ میں پکڑا اور کچھ سوچا پھر اس نے ڈبل روٹی بڑھا کر بوڑھی مسکین لاچار اور غریب اماں جی کی طرف بڑھا دی،، ڈوبتے کو تنکے کا سہارہ ، بوڑھی اماں جی نے مسکرا کر وہ قبول کرلی،، ڈبل روٹی کے بعد بارہ سال کے معصوم فرشتہ نما بچے نے بیگ میں ہاتھ ڈالا اور ہنستے مسکراتے ہویے جوس کی بوتل بیگ سے برآمد کرلی جیسے آلہ دین کے چراغ سے جن برآمد ہوتا تھا ،، اس نے ننھے ہاتھوں سے پورا زور لگا کر جوس کا ڈھکن کھولا اور بڑھا کر اس مسکین عورت کو مسکراتے ہویے دیکھا، بوڑھی عورت بھوکی بھی تھی اور پیاس کی ستائی ہوئی بھی اس نے ایک ہی سانس میں سارا جوس پی لیا،، دونوں ڈبل روٹی کھاتے جاتے اور ہنستے مسکراتے جاتے،کھانا ختم کرنے کے بعد بچے نے اپنا بیگ اٹھایا اور گھر کی طرف چلتا بنا،دروازے پہ گھنٹی بجایی تو ماں نے مسکرا کر اسکو بانہوں میں بھر لیا ماں نے اسکے گال پہ پیار کیا اور پوچھا " میرے لال کو اج خدا ملا کہ نہیں ،، تو معصوم سے بچے نے اپنی بڑی ہی معصومیت سے جواب دیا جی مما خدا ایک عورت ہے وہ بہت اچھی ہے اور جب وہ مسکراتی ہے تو اپ کی طرح لگتی ہے بلکہ اپ سے بھی پیاری, اس واقعہ کے دو پہلو ہیں ایک ہمارے معاشرے کی بہ حسی اور دوسرا مدد کرنے والے لوگ, اگر ہم اپنے معاشرے کا بہ غور جائزہ لیں تو میں بڑے دکھ کے ساتھ یہ کہنے پر مجبور ہوں ہم جس معاشرے میں زندہ ہیں اور سانس لے رہے ہیں یہاں پر اپ کو ہر طرف بہ حسی اور خود غرضی کا مظاہرہ نظر آئے گا ,,, کیا ایسا نہیں ہے ؟ امیر اپنی دولت غریبوں پر خرچ کرنے کو تیار نہیں کیا یہ بہ حسی نہیں ؟ غریب کا بچہ سکول جانے کی بجائے کم اجرت میں کسی کے ہاں کام کرنے پر مجبور ہے اور اس کے ہمسائے کے بچے اعلیٰ سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو پھر میں اس کو بہ حسی نہ کہوں تو کیا کہوں؟ غریب کا بچہ محنت اور مشقت سے تعلیم حاصل کرے کے نوکری کی تلاش میں جب کمپنیوں کے مالکان کے ہاتھوں ذلت کا شکار ہوتا ہے کبھی سوچا ہم نے کے اس پر کیا گزرے گی تو پھر میں اس کو کیا کہوں ؟ اپ کو اگر دنیا کا خوف نہیں کم سے کم اس دنیا بنانے والے خالق سے ہی ڈر جائیں ... قربان جاؤں اپنے پیارے نبی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اپ نے فرمایا قیامت کے روز اللہ پاک ایک انسان کو بلایے گا اور اللہ پاک اس سے شکوہ کرے گا " میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا نہیں کھلایا میں بیمار تھا تم نے میری عیادت نہیں کی میں حاجت مند تھا تم نےمیری حاجت پوری نہیں کی " تو انسان جواب دے گا "یا اللہ آپ کی عیادت یا بھوک یا حاجت میں کیسے پوری کرسکتا تھا آپ کو کہاں ڈھونڈتا آپ تو خود حاجت پوری کرنے والی ذات ہیں اللہ تعالیٰ فرمائیں گے ۔
(جاری ہے)
۔۔۔ میرا فلاں بندہ بیمار تھا تو اسکی عیادت کرتا تو مجھے وہاں پاتا میرا فلاں بندہ بھوکا تھا تو اسکو کھانا کھلاتا تو مجھے وہاں پاتا میرا فلاں بندہ حاجت مند تھا تم نے اسکی حاجت پوری کی ہوتی تو تم مجھے اسکے پاس پاتے تم مجھے کھبی ڈھونڈنے کی کوشیش ہی نہیں کی میں تم سے بڑا ناراض ہوں .
.. اج بھی موقعہ ہے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا بس اج ہی اپنے اردگرد ضرورت مندوں کا خیال رکھیں کسی بھوکے کے ساتھ کھانا کھا کر تو دیکھیں, کسی مصیبت زدہ کی مدد کر کے تو دیکھیں, ہمسایوں سے اچھے تعلقات اور ان کا خیال رکھ کر تو دیکھیں, کسی بچے کی سکول فیس ادا کر کے تو دیکھیں , اپ کو واقعی ہی ایسا لگے گا بلکہ اپ کا دل خود گواہی دے گا کہ اللہ ہم سے راضی ہے اور جس پر اللہ تعالیٰ راضی ہوں اس کو کسی چیز کی کمی نہیں ہو سکتی ... اور کامیاب لوگوں کو پھر خدا کو ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں پڑتی کیوں کہ پھر ان کو ہر جگہ صرف وہی نظر اتا ہے اور بس وہی نظر آتا ہے ...ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
انعیم چوہدری کے کالمز
-
عاشر عظیم ہم شرمندہ ہیں!!!
منگل 15 فروری 2022
-
خدا کی تلاش !!!
ہفتہ 6 مارچ 2021
-
بہترین شہروں کی فہرست میں کراچی اور لاہور کے نمبرز!!!!
پیر 28 دسمبر 2020
-
پلاننگ کی ضرورت ہے!!!
منگل 22 دسمبر 2020
-
زمین سے رشتہ ،،،!!!!
پیر 7 دسمبر 2020
-
آخر مجھے نوکری مل گئی!!!!!
ہفتہ 21 نومبر 2020
-
قیامت کی منظر کشی !!!
پیر 26 اکتوبر 2020
-
مسئلہ وسائل کا نہیں بلکہ قابلیت کا ہے!!!
بدھ 23 ستمبر 2020
انعیم چوہدری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.