
بارہ کمپنیاں، بارہ کہانیاں
اتوار 20 ستمبر 2020

عارف انیس
1. اپنے وقتوں میں دنیا کی سب سے بڑی موبائل کمپنی نوکیا نے اینڈرائیڈ سافٹ وئیر کو کوڑے کے ڈبے میں پھینک دیا
2. دنیا کی صف اول کی کمپنی یاہو نے گوگل خریدنے کی استطاعت رکھتے ہوئے بھی، آخری لمحات میں ڈیل ریجیکٹ کردی
3. کوڈک نے کیمرے کی دنیا میں دنیا بھر کا چودھری ہونے کی وجہ سے،فلمز کے بزنس کو ترجیح دیتے ہوئے، ڈیجیٹل ایج کو ناں کردی
4. فلموں کے سب سے بڑے کاروباری بلاک بسٹر نے نیٹ فلیکس کو خریدنے سے انکار کردیا
ان چار انکاروں نے اکیسویں صدی کا کارپوریٹ منظرنامہ بدل دیا. سبق کیا سیکھے؟
1. خطرہ مول لینے میں کوئی حرج نہیں ہے
2.
(جاری ہے)
وقت سے پہلے اپنے آپ کو بدل لیا چاہیے
3. اگر وقت کے بعد بدل بھی لیا جائے، تو سانپ نکل چکا ہوتا ہے اور لکیر پیٹنے کا کوئی فائدہ نہیں. تبدیلی صرف بروقت فائدہ دیتی ہے اور سجدہ سہو ادا نہیں کیا جاسکتا
آگے چلتے ہیں :
1.
2. گریب نے جنوب مشرقی ایشیاء میں اوبر کو خرید لیا
سبق کیا سیکھے؟
1. اتنے تگڑے ہوجاؤ کہ تمہارا حریف تمہارا حلیف بن جائے
2. چوٹی پر پہنچ جاؤ تو اپنے حریفوں کے ساتھ کھیلنا شروع کردو
3. اپنے آپ کو مسلسل ایجاد کرتے رہو
مزید آگے چلتے ہیں :
1. کرنل سیکنڈز نے 65 برس کی عمر میں کے ایف سی کی بنیاد رکھی
2. جیک ما، کسے کے ایف سی نے ملازمت دینے سے انکار کر دیا تھا، علی بابا کی بنیاد رکھی اور 55 برس کی عمر میں ریٹائرڈ ہوگیا
کیا سیکھا؟
1. عمر کچھ ہندسوں سے سوا کچھ بھی نہیں
2. لگے رہو منے بھائی، پہنچ ہی جاؤ گے
چلیے، اس سے بھی آگے چلتے ہیں :
پتا ہے کہ دنیا کی مہنگی ترین گاڑی لیمبورگینی کس نے ایجاد کی؟
ایک 'ٹریکٹر ڈرائیور' فریکسیو لیبورگینی نے جو فراری کمپنی کے مالک اینزو فراری کے توہین آمیز رویے کی وجہ سے غصے میں آگیا تھا. خیر تب وہ صرف ٹریکٹر بناتا تھا اور فراری اس نے صرف شو مارنے کے لیے رکھی ہوئی تھی. دونوں میں یہ جھگڑا 10 لیرے کے کلچ کی وجہ سے شروع ہوا تھا.
یہ بھی کوئی سیکھنے کی بات ہے؟
1.ہاں، کبھی بھی کسی کی توہین مت کرو
2.کبھی بھی کسی کو اپنے سے کمتر مت سمجھو
3.اپنا وقت، بہترین جگہ پر صرف کرو
4.اور کبھی بھی ناکام ہونے سے مت ڈرو.
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عارف انیس کے کالمز
-
دنیا بدل رہی ہے!!
اتوار 19 ستمبر 2021
-
اپنے غم، بدلی کرا لو! ( سٹریس ویکسین سیریز - قسط 3)
اتوار 27 ستمبر 2020
-
مجھے سٹریس لگتی ہے - قسط نمبر 2
جمعرات 24 ستمبر 2020
-
بارہ کمپنیاں، بارہ کہانیاں
اتوار 20 ستمبر 2020
-
سٹریس ویکسینیشن سیریز - قسط نمبر 1
جمعہ 18 ستمبر 2020
-
اپنے پش اپس خود نکالو!!!
جمعرات 17 ستمبر 2020
عارف انیس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.