
غرناطہ کی جامع مسجد، سپین میں احیائے اسلام کی مظہر
منگل 5 اکتوبر 2021

عارف محمود کسانہ
اس مسجد کی محراب ، مسجد قرطبہ میں مشہور محراب کی عین مطابق ہے اور جس کے سامنے کھڑے ہوکر مسجد قرطبہ کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔
(جاری ہے)
مسجد کا مینار اگرچہ زیادہ بلند نہیں لیکن پوری شان کے ساتھ کھڑا ہے جہاں سے پانچ وقت اذان دی جاتی ہے ، اس اذان کی صدا جب یہاں تو بلند ہوتی ہے الحمراء کے درودیوار وجد میں آجاتے ہیں اور انہیں وہی سرور آتا ہوگا جب وہاں سے کبھی اذان کی صدائیں بلند ہوتی تھیں - مسجد کا مینارجو اندلس میں مسلم دور کے البیازین انداز میں ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا ہے۔گویا اس مسجد کی تعمیر میں پورے اندلس میں مسلمانوں نے شاندار ماضی اور تاریخی ورثہ کو ایک جگہ یکجا کردیا گیا ہے ۔مسجد کا مینار قریب بہنے والے ریائے دارو کی وادی میں ساتھ کھڑے الحمراا ورسیرا نیواڈا کی چوٹیوں کے ساتھ بڑی شان سے کھڑا ہے۔مسجد کے امام کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ اذان لاوڈ سپیکر کے بغیر دی جائے گی تاکہ مقامی آبادی کو گراں نہ گذرے لیکن پھر بھی ہمیں کچھ خدشات تھے کہ جب یہاں اذان کی آواز بلند ہوگی تو کہیں منفی رد عمل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہمیں اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب اذان کی آواز بلند ہوئی تو مقامی آبادی جس میں بہت سے غیر مسلم ہیں، اپنے گھر کی کھڑیوں اور بالکونیوں سے سننے لگے اور کسی قسم کا اعتراض نہ کیا۔ میں یہاں سویڈن میں پاکستان کے سابق سفیر جناب طارق ضمیر کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے ہمیں اس مسجد کا دورہ کرنے کو کہا۔ اگر ہم اسے نہ دیکھتے تو بہت افسوس ہوتا۔
گریناڈا کی مسجد تین اہم حصوں پر مشتمل ہے یعنی نماز ادا کرنے کے لئے ہال، مرکز برائے علوم اسلامیہ جس میں سیمنار ہال بھی ہے اور مسجد کا باغ ۔ مسجد کا باغ بھی الحمراء کا عکس ہے اور یہاں پائن ، زیتون ، انار ، اورنج اور لیموں لگائے گئے ہیں۔ مسجد کے صحن میں الحمراء کی یاد کو تازہ کرنے کے لئے اسی طرز کے دو فوارے لگائے گئے ہیں۔ سال 2003 کے موسم گرما میں گریناڈا کی مسجد کا افتتاح ایک تاریخی واقعہ ہے جسے ری یونین کا جشن قرار دیا گیا کیونکہ یہ الحمرا ا اور سیرا نیواڈا کے ساتھ بڑے شاہانہ اور پروقار انداز میں نظر آتی ہے۔ یہ عظیم مسجد الحمراا کی روح کو لئے ہوئے ہے اور اس کی تزئین اسی انداز میں کی گئی ہے ۔یہ مسجد ، 500 سال کے وقفے کے بعد فکر اسلامی کے گمشدہ روابط کی بحالی کا عظیم فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ یہ محض ایک مسجد نہیں بلکہ چھ صدیوں کے بعد اسی عظمت رفتتہ کا دور یاد دلاتی ہے جس میں ، انسانی ترقی اور سرگرمی کے تمام شعبوں میں بھرپور شراکت موجود تھی۔
گریناڈا کی مسجد اسلام میں پائے جانے والے پیغمبرانہ پیغام کویورپ اور مغربی دنیا میں عکاسی کرتی ہے۔جہاں یہ مسجد تعمیر کی گئی ہے وہ مسلم علاقہ کہلاتا تھا۔
مسجد کے سینٹر فار اسلامک سٹڈیز میں ایک لائبریری ہے جس میں عربی ، ہسپانوی ، انگریزی اور دیگر زبانوں میں اسلام پرکتب موجود ہیں۔مسجد میں روزانہ پانچ نمازیں اور جمعہ کی نمازیں ہوتی ہیں۔ یہ روزانہ تلاوت اور قرآن کا مطالعہ بھی کرتا ہے۔سپین میں اگرچہ ایک ہزار سے زائد مساجد موجود ہیں جن میں تیرہ بڑی مساجد ہیں لیکن اس مسجد کی شان نرالی ہے۔ اس میں مسلم دور کے اندلس کی روح کو سمودیا گیا ہے اور یہاں آکر ایک لمحے کے لئے یہی احساس ہوتا ہے کہ ہم چھ صدیاں پیچھے چلے گئے ہیں۔ یہ مسجد عام سیاحوں کے لئے بھی دن گیا رہ بجے سے کھول دی جاتی ہے اور اکثر سیاح اسے دیکھنے آتے ہیں۔ یہ خوش آئند ہے کہ مسجد انتظامیہ نے غیرمسلم سیاحوں کو بھی یہاں آنے کی عام اجازت دے رکھی ہے۔ اس مسجد ایک اور خوبی یہ ہے کہ اس کا انتظام مسلم تارکین وطن کی بجائے مقامی ہسپانوی مسلمانوں کے پاس ہے اور وہ اسے ماضی کی روایت سے جوڑتے ہوئے مستقبل کی جانب گامزن ہیں۔ مسجد کے دورہ کے موقع پر نماز کا وقت تو نہیں تھا لیکن جبین پہ سجدے تڑپ رہے تھے اس لئے نوافل ادا کرکے دلی اطمینان حاصل کیا۔ غرناطہ کے دورہ کے دوران اگر اس مسجد کا دورہ نہیں کیا تو سمجھیں کی دورہ مکمل نہیں۔الحمراء کو دیکھنے کے بعد جو دل بوجھل اور دکھی ہوتا ہے ، اس کا مداوا یہاں آکر ہوجاتا ہے۔ غرناطہ دیکھنے کے بعد ہم جبرالٹر کی جانب محو سفر ہوئے۔ اگلی قسط میں اس سفر کا احوال اور جبل الطارق کے دورہ کی تفصیل قارئین پڑھ سکیں گے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عارف محمود کسانہ کے کالمز
-
نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کی یاد میں
ہفتہ 12 فروری 2022
-
یکجہتی کشمیر کاتقاضا
منگل 8 فروری 2022
-
تصویر کا دوسرا رخ
پیر 31 جنوری 2022
-
روس اور سویڈن کے درمیان جاری کشمکش
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
مذہب کے نام پر انتہا پسندی : وجوہات اور حل
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی قابل تحسین کارکردگی
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
برصغیر کے نقشے پر مسلم ریاستوں کا تصور
جمعرات 18 نومبر 2021
-
اندلس کے دارالخلافہ اشبیلیہ میں ایک روز
منگل 2 نومبر 2021
عارف محمود کسانہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.