
عجیب لوگ تھے بس اختلاف رکھتے تھے
جمعہ 17 اکتوبر 2014

اشفاق رحمانی
نوبل پرائز کی 114سالہ عمر میں880 انعامات میں سے ابھی تک صرف 11 مسلمانوں اور اس میں سے بھی صرف2 پاکستانیوں کو مل سکے ہیں،پینتیس سال قبل فزکس میں خدمات پر نوبل انعام حاصل کرنے والے ڈاکٹر عبدالسلام کے ساتھ مسلکی جنونیت پسندوں نے کیا سلوک کیا آج کے سوشل میڈیا دانشوروں کو بتانا انتہائی ضروری ہے…پوری دنیا میں سفیر تعلیم و امن ملالہ یوسف زئی پر بزدلانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی گئیں،خاص طور پر سکولوں میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں،عرب امارات نے ایئر ایمبولنس بھیجی کیونکہ انہوں نے پڑھ ،سن رکھا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے محسن اور قائد کوشدید علالت کے باوجود ہسپتال پہنچانے کے لئے ایمبولنس نہیں دے سکے وہ تعلیم کی پرچارک ایک بیٹی کو صحت کی کیا سہولیات فراہم کریں گے…پاکستان کے ’جواب‘ کے بعد عرب امارات کی ایئر ایمبولنس نے ملالہ کو برطانیہ میں کوئین الزبتھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
(جاری ہے)
چند مسلکی جنونیت کار آج ملالہ جیسی ایک لڑکی اگر ہدف ہے تو تنگ نظری پر مبنی رویے کے وہ تمام لوگ سپورٹر ہیں جو ملالہ کو ملنے والے عالمی شہرت یافتہ نوبل امن انعام کی مخالفت کر رہے ہیں۔افغانستان جہاد کی باقیات کے خلاف جنگ سے لے کر آپریشن ضرب عصب تک مسلکی جنونیت کے خلاف کے عہد موجود کے سپہ سالار اعلیٰ میاں نواز شریف نے ملالہ کو فخر پاکستان کا لقب دیا۔جن کے خلاف آرمی جیت رہی ہے،ملالہ ان کے خلاف پہلے ہی جیت چکی ہے۔امن کی پرچارک بیٹی نے امن ایوارڈ کے اعلان کے ساتھ ہی اس ایوارڈ کو پاکستان کی ملیکیت قرار دیا اور اسے پاکستانی بچوں کی تعلیم کے لئے وقف کرنے کا اعلان کرکے سوشل میڈیا دانشوروں کو پیغام دیا کہ
عجیب لوگ تھے بس اختلاف رکھتے تھے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
اشفاق رحمانی کے کالمز
-
کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم…؟!!
جمعرات 11 نومبر 2021
-
کرتار پور کیسے آباد ہوا؟
ہفتہ 6 نومبر 2021
-
سوشل میڈیا رولز 2021، نفسیاتی سائنس اور درپیش چیلنجز!!
بدھ 20 اکتوبر 2021
-
آپ ان پانچ لوگوں کا مجموعہ ہیں!
بدھ 13 اکتوبر 2021
-
عمر شریف کا ”ماں اسپتال“ …!
ہفتہ 9 اکتوبر 2021
-
آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ!!
منگل 28 ستمبر 2021
-
مسئلہ احسان مانی نہیں ہے!
اتوار 29 اگست 2021
-
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے وابستہ ”اقتصادیات“
ہفتہ 31 جولائی 2021
اشفاق رحمانی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.