کلین پاکستان کا”پاک ٹیس ون اے“ سیٹلائٹ

جمعرات 28 جون 2018

Ashfaq Rehmani

اشفاق رحمانی

نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کے مطابق” نگران حکومت کی پہلی ترجیح انتخابات کا منصفانہ، شفاف، غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا اور انشاء اللہ نگران حکومت اپنی قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھانے میں ضرور کامیاب ہوگی“ جبکہ”ووٹرز کو بھی پرامن اور آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دیں گے اور اس حوالے سے ہمارے اقدامات اور کارکردگی خود گواہی دے گی“ہم پر جو قومی ذمہ داری ڈالی گئی ہے، اسے نبھانے میں قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

نگران حکومت نے اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے فرائض سرانجام دینے ہیں اور عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنے ہیں اور اس حوالے سے نگران حکومت نے اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کردی ہے اور الیکشن کمشن کے ساتھ انتخابات کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انتخابی عمل کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ضروری سہولت فراہم کریں گے اور تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ محکمے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے اپنے فرائض محنت اور دیانت سے ادا کریں۔پاکستان قوم کو مبارکباد کے ”نگران حکومت“ شفاف الیکشن کروانے کے لئے بلکہ بر وقت کروانے کیلئے پرعزم ہے جبکہ عہد جدید کا پاکستان انتہائی ”پر امن اور سائنسی ترقی“ کی طرف بھی گامزن ہے،ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل کے مطابق پاکستان نے مقامی وسائل سے پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ تیارکرلیا۔

سیٹلائٹ آئندہ ماہ جولائی میں خلامیں چھوڑاجائے گا۔پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ 610کلومیٹرکی بلندی پرمدارمیں چکر لگائے گاجبکہ اس کا وزن 285 کلوگرام ہے۔یہ سیٹلائٹ زمین کے جغرافیے،موسم،ماحول، سائنسی تحقیق میں معاون ثابت ہوگا۔مقامی سطح پرتیارکردہ سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ کے لئے استعمال ہوگا تاہم جدید پاکستان جہاں فضا و خلا میں پاکستانی پرچم کو لہراتا رہتا ہے وہیں کرپٹ سیاست دانوں نے بھی اس ملک کی عزت و آبرو کو معوذباللہ ہر جگہ پر ”فروخت“ کرنے کی کوشش کی ہے،تاہم زندہ دل پاکستانیوں نے ہمیشہ ان کے ناپاک اداروں کو ناکام بنایا ہے اور سراغ لگایا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ کا ”کالا دھن“ کہاں کہاں ہے ، ایسی ہی ایک مثال سامنے آئی ہے،رطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے نواز شریف اور انکے بچے برطانیہ میں 3 کروڑ 20 لاکھ پاونڈ کی جائیدادوں کے مالک ہیں اور لندن فلیٹس تو ان کی وسیع و عریض جائیداد سلطنت کا محض ایک حصہ ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کی لندن میں جائیدادوں سے متعلق رپورٹ شائع کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں ایون فیلڈ کے علاقے میں پاکستان کے امیر ترین سابق وزیراعظم نوازشریف نے چار لگڑری فلیٹس کو ملا کر ایک وسیع و عریض عمارت میں تبدیل کرلیا ہے جو 1993ء سے ان کے زیر استعمال ہے اور ان کی مالیت اس وقت 70 لاکھ پاوٴنڈ ہے۔

نواز شریف کے ساتھ لندن فلیٹس حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے بھی زیر استعمال ہیں۔ نواز شریف پر لندن فلیٹس غیرقانونی پیسے سے خریدنے کا الزام ہے جبکہ برطانوی اخبار نے ان فلیٹس کی اندرونی تصاویر بھی شائع کی ہیں جن کو دیکھ کر فلیٹس کی بجائے کسی محل کا گماں ہوتا ہے۔ شریف خاندان پر لندن فلیٹس کے علاوہ غیر قانونی پیسے سے برطانیہ کے پوش علاقوں مے فیئر، چیلسی، بلگراویا میں 21 جائیدادیں خریدنے کا الزام ہے۔

نوازشریف نے اس محل میں اپنے دو بیٹوں، صاحبزادی اور داماد کو حصہ دار بنا رکھا ہے، نوازشریف کا محل ان جائیدادوں میں سے ایک ہے جو روسی روسا کے علاوہ کسی نے کھڑی نہیں کیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے نوازشریف کی جائیدادوں کی مجموعی قیمت تقریباً 32ملین پاوٴنڈز کے برابر ہے۔ادھر متحدہ مجلس عمل کے مطابق ” اگر تبدیلی لانی ہے تو ملک میں اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا۔

اپنی شناخت کو پوری دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں“ عالمی قوتیں ہمیں پھر سے اندھیرے میں دھکیلنا چاہتی ہیں تو آپ یہ چیلنج قبول کریں۔ ہماری آزادی ہم سے چھینی جارہی ہے، جو لوگ ہمارے مقابلے میں ہیں وہ مغربی نظریہ رکھتے ہیں۔ ہم اپنی حیاء اور روایات کادفاع کرنا جانتے ہیں،ہم نے ہر جگہ یکساں موقف رکھا۔ ہمیں اپنی صفوں کو منظم رکھنا ہے،دنیا میں اپنی پہچان بحال کرنی ہے۔

دنیا ہمیں ایک سیکولر سٹیٹ کے طور پر جانتی ہے، ہمیں یہ پہچان بدلنی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے مطابق ”ایک دن بھی حکومت ملی تو وہ شریعت کی حکومت ہوگی۔ ہم ملک کو کلین پاکستان بنائیں گے۔ پرویزمشرف نے طاقت اور بدمعاشی کے ذریعے ایم ایم اے کے قانون کو بلڈوز کیا تھا۔ ملک کو حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے،لوٹا کریسی کی نہیں۔ لوٹے کی بنیاد پر جو سیاست چل رہی ہے اس نے سیاست اور جمہوریت کو تباہ کیا۔

ہم اپنے ووٹوں کی طاقت سے کرپٹ مافیا سے ملک کو آزاد کرائیں گے۔ نگران حکومت نے ایک ہفتے میں 12کھرب کاقرضہ لیا ہے۔ قوم کے کندھوں پر بوجھ ڈال دیا۔ ہم سودی نظام کو ختم کریں گے۔ نگران حکومت 25جولائی تک گزارا کرے، ہم پر قرضوں کا مزید بوجھ مت ڈالو۔ ہمارے صوبے کی غیرت کو خطرہ ہے، خوبصورت روایات کو خطرہ ہے،روایات کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اپنی غیرت حیاء اور روایات کی حفاظت کریں گے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :