
ایک چونّی کی برکت!
بدھ 28 جولائی 2021

اشفاق رحمانی
(جاری ہے)
بادشاہ نے جیب سے ایک چونّی نکال کر اپنے استاد کو پیش کی۔
استاد نے بڑی خوشی سے نذرانہ قبول کیا اور گھر کی طرف چل پڑے۔ اس کے بعد اورنگ زیب دکن کی لڑائیوں میں اتنے مصروف ہوئے کہ چودہ سال تک دہلی آنا نصیب نہ ہوا۔ جب وہ واپس آئے تو وزیر اعظم نے بتایا۔ مْلا احمد جیون ایک بہت بڑے زمیندار بن چکے ہیں۔ اگر اجازت ہو تو اْن سے لگان وصول کیا جائے۔یہ سن کر اورنگ زیب حیران رہ گئے۔ کہ ایک غریب استاد کس طرح زمیندار بن سکتا ہے۔انہوں نے استاد کو ایک خط لکھا اور ملنے کی خواہش ظاہر کی۔مْلا احمد جیون پہلے کی طرح رمضان کے مہینے میں تشریف لائے۔ اورنگزیب نے بڑی عزت کے ساتھ انہیں اپنے پاس ٹہرایا۔مْلا احمد جیون کا لباس، بات چیت اور طور طریقے پہلے کی طرح سادہ تھا۔ اس لیے بادشاہ کو ان سے بڑا زمیندار بننے کے بارے میں پوچھنے کا حوصلہ جتا نہ پائے، ایک دن مْلا احمد جیون خود کہنے لگے”آپ نے جو چونّی دی تھی اسمیں بڑی برکت تھی“ میں نے اس سے بنولہ خرید کر کپاس کاشت کی خدا نے اس میں اتنی برکت دی کہ چند سالوں میں سینکڑوں سے لاکھوں ہو گئے۔ اورنگ زیب یہ سن کرخوش ہوئے اور مْسکرانے لگے اور فرمایا” اگر اجازت ہو تو چونّی کی کہانی سناوٴں“ ملا صاحب نے کہا ضرور سنائیں۔ اورنگ زیب نے اپنے خادم کو حکم دیا کہ چاندنی چوک کے سیٹھ ”اْتّم چند“کو فلاں تاریخ کے کھاتے کے ساتھ پیش کرو۔سیٹھ اتم چند ایک معمولی بنیا تھا۔ اسے اورنگ زیب کے سامنے پیش کیا گیا تو وہ ڈر کے مارے کانپ رہا تھا۔ اورنگ زیب نے نرمی سے کہا: آگے آجاوٴ اور بغیر کسی گھبراہٹ کے کھاتہ کھول کے خرچ کی تفصیل بیان کرو۔ سیٹھ اتم چند نے اپنا کھاتہ کھولا اور تاریخ اور خرچ کی تفصیل سنانے لگا۔ مْلا احمد جیون اور اورنگ زیب خاموشی سے سنتے رہے ایک جگہ آ کے سیٹھ رْک گیا۔ یہاں خرچ کے طور پر ایک چونّی درج تھی لیکن اس کے سامنے لینے والے کا نام نہیں تھا۔ اورنگ زیب نے نرمی سے پوچھاہاں بتاوٴ یہ چونی کہاں گئی؟ اتم چند نے کھاتہ بند کیا اور کہنے لگا،اگر اجازت ہو تو درد بھری داستان عرض کروں؟ بادشاہ نے کہا ” اجازت ہے“ اس نے کہا” اے بادشاہِ وقت! ایک رات موسلا دھار بارش ہوئی میرا مکان ٹپکنے لگا۔ مکان نیا نیا بنا تھا اور تما م کھاتے کی تفصیل بھی اسی مکان میں تھی۔ میں نے بڑی کوشش کی ، لیکن چھت ٹپکتی رہی ، میں نے باہر جھانکا تو ایک آدمی لالٹین کے نیچے کھڑا نظر آیا۔ میں نے مزدور خیال کرتے ہوئے پوچھا، ارے بھائی مزدوری کرو گے؟ وہ بولا کیوں نہیں۔وہ آدمی کام پر لگ گیا۔اس نے تقریباً تین چار گھنٹے کام کیا، جب مکان ٹپکنا بند ہوگیا تو اس نے اندر آکر تمام سامان درست کیا۔ اتنے میں صبح کی اذان شروع ہو گئی۔ وہ کہنے لگا،سیٹھ صاحب! آپ کا کام مکمل ہو گیا مجھے اجازت دیجئے ،میں نے اسے مزدوری دینے کی غرض سے جیب میں ہاتھ ڈالا تو ایک چونّی نکلی۔ میں نے اس سے کہا،اے بھائی! ابھی میرے پاس یہی چونّی ہے یہ لے لو ،اور صبح دکان پر آنا تمہیں مزدوری مل جائے گی۔وہ کہنے لگا یہی چونّی کافی ہے میں پھر حاضر نہیں ہوسکتا۔ میں نے اور میری بیوی نے اس کی بہت منتیں کیں۔لیکن وہ نہ مانا اور کہنے لگا دیتے ہو تو یہ چونّی دے دو ورنہ رہنے دو۔میں نے مجبور ہو کر چونّی دے دی اور وہ لے کر چلا گیا۔اور اس کے بعد سے آج تک وہ نہ مل سکا۔آج اس بات کو پندرہ برس بیت گئے۔ میرے دل نے مجھے بہت ملامت کی کہ اسے روپیہ نہ سہی اٹھنی دے دیتا۔ اس کے بعد اتم چند نے بادشاہ سے اجازت چاہی اور چلا گیا۔بادشاہ نے مْلا صاحب سے کہا”یہ وہی چونّی ہے“کیونکہ میں اس رات بھیس بدل کر گیا تھا تا کہ رعایا کا حال معلوم کرسکوں۔سو وہاں میں نے مزدور کے طور پر کام کیا۔ مْلا صاحب خوش ہو کر کہنے لگے۔مجھے پہلے ہی معلوم تھا کہ یہ چونّی میرے ہونہار شاگرد نے اپنی محنت سے کمائی ہوگی۔ اورنگ زیب نے کہا ہاں واقعی‘ اصل بات یہ ہے کہ میں نے شاہی خزانہ سے اپنے لیے کبھی ایک پائی بھی نہیں لی۔ہفتے میں دو دن ٹوپیاں بناتا ہوں۔ دو دن مزدوری کرتا ہوں۔ میں خوش ہوں کہ میری وجہ سے کسی ضرورت مند کی ضرورت پوری ہوئی یہ سب آپ کی دعاوٴں کا نتیجہ ہے۔یہ تو تھی ”تاریخ “ کے صفحات میں لکھی ہوئی ایک ”چونی“ کی کہانی، آخر میں ایک اور بات ”بڑوں نے کیا خوب کہا کہ عزت لینے کے لیے عزت دینی پڑتی ہے اور ساری عمر لگ جاتی ہے عزت بنانے میں اور گنوانے میں چند سکینڈ“ جی ہاں،جس انسان کو اپنی عزت پیاری ہوتی ہے وہ کچھ ایسا کرتا ہی نہیں کہ بعد میں اْسے کسی قسم کا پچھتاوا ہو لیکن اپنی عزت بچانے کے لیے کسی اور کو بے عزت کر دینا یا کسی کی عزت کی دھجیاں اڑا دینا یہ بھی ٹھیک نہیں۔ جس طرح آپ کو اپنی عزت پیاری ہوتی ہے اسی طرح ہر انسان کو اپنی عزت عزیز ہوتی ہے۔ کامیاب ہونا کوئی بڑی بات نہیں کیونکہ کامیابی اور ناکامی تو اللہ کی طرف سے ہوتی ہے اسی طرح ذلت اور عزت بھی اللہ کے ہاتھ ہوتی ہے وہ جسے چاہے جیسے چاہے نواز دیتا ہے۔اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ لوگ کسی کے بارے بات کرتے ہوئے بلکل نہیں سوچتے بلکہ جو منہ میں آتا ہے بول جاتے ہیں اور ذرا پرواہ نہیں کرتیکہ اس سے کسی کی دل آزاری ہو سکتی ہے۔ مذاق کرنا اک الگ بات ہے لیکن مذاق مذاق میں کسی کی ذاتیات پر چلے جانا یا کسی کی کمزوری کو نمایاں کرنا یہ کسی بھی طرح سے ٹھیک نہیں۔یہ بات بلکل حقیقت پر مبنی ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی عزت کریں تو آپ پر فرض ہے کہ آپ بھی دوسروں کی عزت کریں ان سے پیار سے پیش آئیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
اشفاق رحمانی کے کالمز
-
کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم…؟!!
جمعرات 11 نومبر 2021
-
کرتار پور کیسے آباد ہوا؟
ہفتہ 6 نومبر 2021
-
سوشل میڈیا رولز 2021، نفسیاتی سائنس اور درپیش چیلنجز!!
بدھ 20 اکتوبر 2021
-
آپ ان پانچ لوگوں کا مجموعہ ہیں!
بدھ 13 اکتوبر 2021
-
عمر شریف کا ”ماں اسپتال“ …!
ہفتہ 9 اکتوبر 2021
-
آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ!!
منگل 28 ستمبر 2021
-
مسئلہ احسان مانی نہیں ہے!
اتوار 29 اگست 2021
-
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے وابستہ ”اقتصادیات“
ہفتہ 31 جولائی 2021
اشفاق رحمانی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.