
بدلتا عالمی منظرنامہ اور خارجہ پالیسی کے خدوخال - قسط نمبر2
ہفتہ 8 مئی 2021

بابر ایاز
(جاری ہے)
جیسے افراد و تنظیمیں موسمیاتی تبدیلی اور انسانی حقوق جیسے مسائل پر ممالک کی خارجہ پالیسی پر کافی اثرانداز ہوئی ہیں ۔ خارجہ پالیسی کے تجزیاتی عناصر میں آخری محرک بین الاقوامی سطح تجزیہ ہے ۔ اس میں ریاستی جغرافیہ، معاشی خوشحالی اور ملکی مجموعی اہلیت شامل ہے ۔ جغرافیہ اس حوالے سے اہمیت کا حامل ہے کہ ریاست اسی کو مدنظر رکھ کر خارجہ پالیسی تشکیل دیتی ہے ۔ اہم جغرافیائی ریاستیں کافی اثرورسوخ رکھتیں ہیں ۔ پاکستان بھی جغرافیائی اہمیت کا حامل ہے ۔ بذریعہ پاکستان روس و چین جیسے ممالک باآسانی نیلے پانیوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی راہداری بھی بذریعہ پاکستان ممکن ہے۔ دوئم یہ کہ اگر کسی ریاست کا پڑوس جارحانہ عزائم رکھتا ہوں تو ریاست بھی اس کے لئے جارحانہ خارجہ پالیسی تشکیل دے گی ۔ پاک بھارت تعلقات اسکی روشن تصویر ہیں ۔ دوسرا عنصر معاشی خوشحالی ہے۔ معاشی طور پر خوشحال ملک اپنی افواج کو جدید خطوط پر استوار کر کے عالمی تعلقات پر اثرانداز ہوسکتا ہے ۔ امریکہ اسکی واضع مثال ہے جسکے دنیا میں بے شمار فوجی اڈے موجود ہیں ۔ یوں کمزور اقوام ہمیشہ دباؤ میں رہتی ہیں ۔ معاشی خوشحالی کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ ریاستیں دیگر نئے مسائل میں بھی دلچسپی لیتی ہیں جیسے ماحولیاتی تحفظ کے لئے اقدامات وغیرہ ۔ بین الاقوامی سطح تجزیہ کا آخری محرک مجموعی ملکی اہلیت ہے ۔ ترقی یافتہ ممالک کے سربراہان عالمی سربراہی کردار ادا کرتے ہیں ۔ دنیا کے کسی بھی خطے میں تصادم کو روکنے کے لئے ایسے ممالک کے سربراہان فوری متحرک ہوتے ہیں تاکہ امن و امان قائم رہ سکے ۔ امریکہ کی حیثیت بین الاقوامی برادری کے درمیان پولیس مین کی سی ہے ۔ شام و عراق کا بحران ہو یا پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لئے روسی ، امریکی و چینی پیشکش اسی کردار کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے ۔ ( خارجہ پالیسی میں تبدیلی کی وجوہات اگلے کالم میں۔( جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
بابر ایاز کے کالمز
-
امت سید لولاک (ص) سے ڈر لگتا ہے!
منگل 7 دسمبر 2021
-
مصطفی (ص) جان رحمت پہ لاکھوں سلام
بدھ 20 اکتوبر 2021
-
فرقہ واریت اور بین المسالک ہم آہنگی کا فقدان ۔ آخری قسط
بدھ 22 ستمبر 2021
-
فرقہ واریت اور بین المسالک ہم آہنگی کا فقدان - قسط نمبر 1
منگل 21 ستمبر 2021
-
"پاکستان میں اخبارات کی تاریخ "
جمعہ 27 اگست 2021
-
میڈیا مقاصد بمقابلہ منفی کردار
جمعہ 30 جولائی 2021
-
افغانستان کا مستقبل کیا ہوگا؟
ہفتہ 10 جولائی 2021
-
ابلاغیات کا جنازہ
بدھ 9 جون 2021
بابر ایاز کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.