
- مرکزی صفحہ
- اردو کالم
- کالم نگار
- چوہدری محمد افضل جٹ
- جنرل راحیل شریف۔۔عوامی امنگوں اور آرزوؤں کا حقیقی ترجمان
جنرل راحیل شریف۔۔عوامی امنگوں اور آرزوؤں کا حقیقی ترجمان
منگل 8 ستمبر 2015

چوہدری محمد افضل جٹ
(جاری ہے)
جنرل راحیل شریف کا خطاب مفصّل،جامع اور انتہائی مدلل تھا جس میں سیاست بھی تھی دور اندیشی بھی تھی شیر کی دھاڑ اور جنرل کی للکار بھی،جذبہ حب الوطنی بھی تھا ،قومی تفکّر اور تدبر کی جھلک بھی ،کامیاب سفارت کاری بھی تھی اورفرض شناسی بھی۔پاک وطن کی ترقی و خوشحالی کی آرزو اور ملکی سلامتی کا عزم ،جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم رکھنے والوں کو فوجی کمانڈر کی حیثیت سے مخاطب کیا اور دشمنان وطن کو پیغام دیا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزور ی کا نام نہ دیا جائے ہم ہر طرح کی جارحیت سے خوب نمٹنا جاتے ہیں وہ جارحیت کولڈ وار کی شکل میں ہو ہاٹ وار کے روپ میں ۔ایک منجھے ہوئے سفارت کارکی زبان میں انہوں نے امن عالم کے نام نہاد ٹھیکیداروں اور کشمیر پر غاصب قوتوں کو یہ باور کرا دیا کہ جنوبی ایشیاء میں اس وقت تک دیر پا اور پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک کشمیریوں کو ان کی امنگوں کے مطابق حق رائے دہی نہیں دیا جاتا پاک چائنہ کوری ڈور کی افادیت اور اس کی تکمیل کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے منسوب کرتے ہوئے ایک دور اندیش اور مثبت سوچ کے حامل سیاستدان نظر آئے،اے پی ایس کی انہوں نے ایک درد دل پاکستانی کے روپ میں وکالت کی۔
جنرل راحیل شریف نے قومی دولت لوٹنے والے چوروں ،ڈاکوؤں،بد دیانت افسروں ،لٹیروں ،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی یہ انتباہ کر دیا ہے کہ ضرب عضب کی طرح ان کے خلاف بھی آپریشن انشاء اللہ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا جنرل راحیل شریف کے خطاب نے قوم کو ایک نیا حوصلہ اور ولولہ عطا کیا ہے اور پوری قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور اس وقت کی منتظر ہے جب یہ خائن،بدقماش ،بھتہ خور ،اور چور اچکے نام نہاد لیڈر اپنے کالے کرتوتوں کی سزا کے مستحق ٹھہریں گے یہ ملک بیس کڑوڑ پاکستانیوں کا ہے نہ کہ ان بیس گھرانوں کے باپ کی جاگیر جنہوں نے اس عوام کے خون پسینے کمائی کو لوٹ کر دیار غیر میں اپنے محل بنائے ہیں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
چوہدری محمد افضل جٹ کے کالمز
-
کیا عدلیہ سرمایہ داروں،وڈیروں،لٹیروں اور ٹھگوں کی عدلیہ ہے؟؟
جمعرات 8 اپریل 2021
-
کتنے کم ظرف نکلے، بستی کے معتبر دیکھو
جمعہ 12 فروری 2021
-
کشمیر،پاکستان اور عالمی طاقتیں
جمعہ 5 فروری 2021
-
وطن عزیز کے کسانوں کے نام
ہفتہ 30 جنوری 2021
-
ہزارہ کمیونٹی کا احتجاج اور حاکم وقت کی بے حسی
ہفتہ 9 جنوری 2021
-
ہندوستان دہشت گردں کا سرپرست
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
-
عورت ہرروپ میں قابل تکریم وتحریم
ہفتہ 7 مارچ 2020
-
میزان عدل وکلاء گردی کے پنجہ استبداد میں
پیر 21 اکتوبر 2019
چوہدری محمد افضل جٹ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.