ہندوستان دہشت گردں کا سرپرست

ہفتہ 10 اکتوبر 2020

Chaudhry Muhammad Afzal Jutt

چوہدری محمد افضل جٹ

امریکی جریدے فارن پالیسی نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے ہندوستان کا غلیظ اور بدبودار چہرہ ننگا کردیا ہے بھارت کو عالمی امن اور سلامتی کادشمن گردانتے ہوئے عالمی دہشت گردی کا سرخیل ٹھہرا دیا ہے ہندوستان افغانستان میں داعش کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا ارتکاب کرتا ہے 2017میں بھارت نے ترکی کے ایک کلب میں نئے سال کی تقریبات میں داعش کے ساتھ ملکر دہشت گردی کی وارادات کی اسی سال 2017میں سٹاک ہوم میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہندوستان ملوث پایا گیا امریکی جریدے نے دنیا میں ہونے ظالمانہ ،بہیمانہ اور دہشت گردانہ حملوں پر اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کہ دنیا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے ناسور کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ،،ہندستان،، ہے 2019میں ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں 270 بے گناہ اور معصوم زندگیوں کے چراغ بھارت نے ہی دہشت گردی سے گل کئے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں امن کو برباد کرنے اور احمد شاہ ابدالی کے دیس میں خون خرابہ کرنے میں بھارت کا شرمناک کردار اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ،، کہ بھارت ایک عالمی دہشت گرد ،امن کا دشمن اور فساد فی الارض برپا کرنے والا ملک ہے،،اس سے پہلے 26ستمبرکو فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ ورک نے ناقابل تردید ثبوت کے ساتھ ہندوستان کے کالے کرتوت اور غلیظ دھندے دنیا کے سامنے بے نقاب کئے جس کو دیکھ کر پوری دنیا ششدر رہ گئی کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ،سیکولرازم کو علمبرداراور رام رام کا ورد کرنے والا کس قدر کس قدر نیچ ،گھٹیا اور ظالمانہ سوچ کا مالک ہے۔

اپنی اداریے میں فنانشل کرائمز نیٹ ورک نے لکھا کہ مودی منی لانڈرنگ اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے دہشت گردں کی مالی معاونت کررہا ہے 44بنکوں کے ذریعے ہندوستان نے ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ رقم ان دہشت گردوں تک پہنچائی جنہوں نے بھارت کے ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کی وارداتوں کو انجام دیا کابل میں سکھوں کے گردوارے پر حملہ میں بھارتی دہشت گرد ہی ملوث پائے گئے کیرالہ اور آسام میں دہشت گردی کے بڑے بڑے ٹھکانے ہیں جن میں تربیت دے کر دہشت پسندں کو پوری دنیا میں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے ہندوستان کے ہمسایہ ممالک عشروں سے بھارتی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں پاکستان اس ہندوستانی دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہے بھارت کی اس سفاکانہ اور بے رحمانہ دہشت گردی میں ہماری مسجدیں،تعلیمی ادارے،ہمارے مندر،گرجا گھر اور امام بارگاہیں خاک کا ڈھیر ہوئیں ہزاروں معصوم اور بے گناہ شہری مارے گئے ہماری معیشت تباہ و برباد ہوئی بلوچستان سے پکڑے گئے کلبھوشن نے وطن عزیز میں ہونے دہشت گردی کا اعتراف کیا کراچی اسٹاک مارکیٹ ،نیوی ہیڈ کوارٹراور چینی قونصل خانے پر حملہ اس عالمی دہشت گرد بھارت نے کرایا۔

ہمارے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اقوا م عالم میں بار بار کہا کہ ،، ہندستان عالمی دہشت گردی کا سر پرست اور سہولت کار ہے،، مگر عالمی طاقتوں نے اپنے معاشی اور اقتصادی مفادات کے خاطر ہمیشہ انسان اور انسانیّت کے سب سے بڑے دشمن کی ظالمانہ کارستانیوں نظر انداز کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ عالمی امن کے اس دشمن سے دنیا کا کوئی خطہ دہشت گردی سے محفوظ نہیں افغانستان ہو شام ،پاکستان ہو یا سٹاک ہوم کیرالہ اور آسام میں بھارتی حکومت کی چھتر سایہ میں پلنے والے دہشت گردوں کی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکا ہے مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان میں بسنے والی مسلمان ،سکھ اور عیسائی مودی کی ہندو دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں کرونا میں جس درندگی ،حیوانیّت اور بربریّت سے مسلمانوں کا قتل عام کیاجا رہا ہے اس کی مثال نہ نازی دور میں ملتی ہے نہ ہی یزیدی دور میں ۔

اس کے باجود اگر عالمی طاقتیں امن کے دشمن ہندوستان کی دہشت گردانہ کاروائیوں پراس سے باز پرس نہیں کرتیں تو ان طاقتوں کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ FATFمیں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھے پاکستان ہمیشہ سے امن کا داعی اور دہشت گردی کا مخالف رہا ہے اب تو دنیا کے سامنے یہ راز اب راز نہیں رہا کہ ،، بھار ت دنیا کا سب سے بڑا دہشت اور امن و سلامتی کا دشمن ہے،،دنیا کو اپنے دہرے میعار اب ختم کرنے ہوں گے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہو گا ۔

ہندوستان کو دہشت گرد ریاست ماننا ہو گا اور انتہا پسند مودی سے کہنا ہو گا کہ ،، بغل میں چھری لیکر رام رام کا ورد ،، اب بند کرنا ہو گا اسی میں عالمی امن کی بقاء ہے۔۔
کب یاروں کو تسلیم نہیں کب کوئی عدو انکاری ہے
اس کوئے طلب میں ہم نے بھی دل نذر کیا جاں واری ہے
جب ہندو دہشت گردی کے ساز بجتے تھے ہم اپنے لہو میں سجتے تھے
وہ ریت ابھی تک باقی ہے یہ رسم ابھی تک جاری ہے

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :