
والدین اور ہمارا معاشرہ
جمعہ 30 جولائی 2021

ڈاکٹر حمزہ صدیقی
ہمارے والدین عزت و شرافت کا معیار ہیں۔ ان کی عزت و احترام اٹھ جانے سے شرافت کی معروف اقدار مٹ جائیں گی۔
(جاری ہے)
آنکھوں سے شرم و حیا اور دلوں سے ادب و احترام جیسے محاسن ناپید ہو جائیں گے اور خود غرضی اور خود سری کی لعنتیں ہمارے مہذب معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی اور وہ اجتماعی سکون و امن سے محروم ہو جائے گا۔
کسی مہذب معاشرے میں اگر والدین کے حقوق ادا نہ کیے جائیں، ان کا ادب و احترام ختم ہو جائے تو نتیجتاً نئی نسل والدین کی راہ نمائی و سرپرستی سے محروم ہو جاتی ہے۔والدین سے بد سلوکی کا یہ رویہ معاشرے کو خزاں رسیدہ بنا دیتا ہے اور وجہ سے ہمارا معاشرہ بےحیاٸی ، مہار قانون شکن، ہر قسم کی اخلاقیات سے عاری ہوجاتا ہے ۔
والدین کی عزت و تعظیم، ادب و احترام اور خدمت و خاطر کو ہر مسلمان معاشرے میں ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ اولاد کو والدین کے اہتمام کا حکم دیا تاکہ انسانی معاشرہ خلفشار کا شکار نہ ہو مگر جس معاشرے میں والدین کے ساتھ بد سلوکی کی جاتی ہے ،ایسے معاشرے کو مہذب معاشرے کہنے کی بجائے جانوروں کا ریوڑ کہنا زیادہ افضل ہوگا
قرآن مجید اور فرمان ﷺ سے یہ بات بہت نمایاں طور پر ہمارے سامنے آتی ہے کہ ﷲ تعالیٰﷻ نے اولاد کو والدین کے حقوق ادا کرنے کی بہت تاکید کی ہے۔ قرآن پاک میں متعدد مرتبہ ﷲ تعالیٰﷻ نے اپنا حق بیان کرنے کے بعد والدین کا حق بیان کیا ہے۔
اللہ تعاتیٰﷻ فرماتے ہیں کہ تیرے پروردگارﷻ کا فیصلہ یہ ہے کہ اس کےعلاوہ کسی کی عبادت مت کرو اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔(القران )
ایک اور جگہ ارشاد ﷻفرمایا کہ اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا سوا اللہﷻ کے کسی کی بندگی مت کرو اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو ۔۔۔(القران)
قرآن مجید نے بہت ساری آیات میں اولاد پر زور دیا ہے کہ وہ والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ اسی طرح ہمارے نبی مُحَمَّد ﷺ نے بھی والدین کی خدمت اور ان کے ساتھ سلوک کو انتہائی تاکید کے ساتھ ارشاد فرمایا ہے اور والدین کی نافرمانی اور ان سے بدسلوکی پر سخت وعید سنائی ہے۔
فرمان رسول ﷺ ہے کہ حضرت ابو امامہؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول ﷲ ﷺ سے دریافت کیا کہ والدین کا ان کی اولاد پر کیا حق ہے؟ آپؐﷺ نے فرمایا: وہ دونوں تیری جنت و دوزخ ہیں۔ سنن ابن ماجہ
ایک اور جگہ ارشاد فرمایا جس کا مفہوم یہ ہے کہ نامراد و خاسر ہو وہ انسان جو اپنے ماں باپ کو بڑھاپے کی حالت میں پائے اور ان کی خدمت کرکے جنّت حاصل نہ کرسکے۔ ترمذی
ان آیات اور احادیث سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اللہ اور اسکے رسول حضرت محمد ﷺ والدین کی عزت و تعظیم، انکے ساتھ حسن سلوک، ادب و احترام اور خدمت و خاطر کا حکم دیتا ہے
قارئين اکرام توجہ فرماٸیے!!
ہم جس خزاں رسیدہ معاشرے میں رہے ہیں، اس میں معاشرتی انتشار کی بدولت خاندانی نظام زندگی بہت بری طرح متاثرہے ، ایسے پرفتن معاشرے میں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو اطاعت و فرمانبرداری کا عملی نمونہ بن کر اپنی تحریر و تقریر کے ذریعے معاشرے میں والدین کے ادب و احترام ،عزت و تعظیم، اور خدمت و خاطر پر مبنی جذبۂ اطاعت کو عام کر سکیں اور معاشرے میں والدین کی عزت و احترام کے رویوں کو کسی بھی قیمت پر کم نہیں ہونے دیں۔
دین اسلام اس مسئلے کا مکمل حل ہمیں دیتا ہے۔ لیکن اس حل کے لیے سب سے پہلے اس معاملے کے لیے والدین اور اولاد دونوں کو دین اسلام کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔
آخر میں اتنا عرض کرنا چاہوں گا کہ اولاد کو چاہیے کہ وہ نا صرف پوری زندگی میں ﷲتعالیٰﷻ کی بندگی و اطاعت کا اہتمام کرے ، بلکہ والدین کے مقام و مرتبے کو پہچانے اور ان کے حوالے سے اپنی ذمّے داریوں و فرائض کا شعور حاصل کر کے انہیں ادا کرنے کی پوری کوشش کریں تاکہ ہمارا معاشرہ حقیقت میں مہذب معاشرہ کہلایا جاٸیں جہاں والدین کی والدین کی عزت و تعظیم، ادب و احترام اور خدمت و خاطر کیں جاتی ہو!!
اے اللہﷻآپ نے مجھ پر جو والدین کےحقوق فرض کیے ہیں ان کو ادا کرنے کی توفیق فرما۔ اور تمام اہلِ ایمان کو بھی اپنے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے کی توفیق سے نوازے۔ آمین!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ڈاکٹر حمزہ صدیقی کے کالمز
-
دو زبانوں پر مبنی ہمارا تعلیمی نظام
منگل 8 فروری 2022
-
صدیق اکبر ؓ کا سہنری دورِ خلافت
پیر 31 جنوری 2022
-
محمد علی جناح، ملت کا پاسباں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
سقوطِ ڈھاکہ، شیخ مجیب کا کردار
اتوار 19 دسمبر 2021
-
حسد، معاشرے کا رستا ہوا ناسور!
جمعرات 11 نومبر 2021
-
تندرستی ہزار نعمت ہے
بدھ 27 اکتوبر 2021
-
سوشل میڈیا اور قلمکاری
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
میڈیا کا کردار
منگل 12 اکتوبر 2021
ڈاکٹر حمزہ صدیقی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.