
محنت کی برکتیں
جمعہ 27 اگست 2021

ڈاکٹر حمزہ صدیقی
دنیا میں جتنے اشخاص بلندی پر پہنچے وہ اپنی محنت اور بےشمار سختیاں جھیل کر اس قابل ہوٸے کہ عظمت و عزت اور ناموری کے پرچم کو چھو سکیں ۔ تحریکِ پاکستاں کے راہ نماؤں کی زندگی سے بھی یہی بات سامنے آتی ہے۔بزرگانِ دین کی زندگی بھی یہی بتاتی ہے کہ مسلسل محنت سے کام یابی حاصل ہوتی ہے۔
محنت کے بغیر کسی کو عزت ملی نہ مرتبہ بلکہ پیٹ بھرنے کے لیے روٹی کا لقمہ بھی حاصل نہیں ہوتا ذرا اس کٹھن سفر کا اندازہ کیجٸے جو گندم کے ایک دانے کو انسان کی خوراک بننے کے لیے موسم کی سختیوں کے ساتھ طے کرنا پڑا اور وہ اس قابل ہوا کہ انسان کی خوراک بنے
محنت ایسی صلاحیت ہے جس کا پھل ہمیشہ شیریں ہوتا ہے ۔
(جاری ہے)
مولانا الطاف حسین حالی نے محنت کرنے والوں کے بارے کیا خوب کہا ہے ،ملاحظہ فرماٸیں!!
مشقت کی ذلت جنھوں نے اٹھائی
جہاں میں ملی ان کو آخر بڑائی
کسی نے بغیر ان کے ہرگز نہ پائی
فضیلت ،نہ عزت،نہ فرماں روائی
نہال اس گلستاں میں جتنے بڑھے ہیں
ہمیشہ وہ نیچے سے اوپر چڑھے ہیں
محنت کرنے والا انسان زندگی کے ہر میدان میں کامیاب و کامران ہوتا ہے ۔دنیا میں محنت کے بغیر کوٸی انسان ترقی راہ پہ گامزن نہیں ہوسکتا ہے ۔اور نہ ہی عزت و تکریم حاصل کرسکتا ہے کیونکہ چھوٹے پودے بڑے ہوکر تناور درخت بن جاتے ہیں۔اسی طرح محنتی شخص پستی سے بلندی کا سفر طے کر لیتا ہے۔
رات و دن کی کوششوں سے ہی انسان نے مختلف ایجادات کیں ہیں۔ آج جو بھی چیزیں نظر آرہی ہیں جیسے ریڈیو ، ٹیلی ویژن ، بجلی، ہوائی جہاز، موبائل فون، کمپیوٹر اور دیگر چیزیں انسان کی محنت سے کی ہوئیں ایجادات ہیں۔ اور یہ سب کچھ مختلف اور لوگوں کی محنت و کوشش سے وجود میں آئی ہیں۔ اور جو قومیں محنت اور کوشش نہیں کرتیں وہ پیچھے رہ جاتی ہیں اور ان کو یاد کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ اور اپنی عزت وقار کھو بیٹھتی ہیں۔ انہیں ترقی یافتہ قوموں کا محتاج ہونا پڑتا ہے۔
محنت ہی کے کےباعث ترقی ممکن ہے جس چیز کے لیے محنت و مشقت اور کوشش کی جائے وہ ضرور ملتی ہے۔ جیسا کہ کسان محنت سے کھیت میں بیج ڈالتا ہے۔ اُس کو وقت پر کاشت کرتا ہے اور اس کا خیال رکھتا ہے اسے وقت پر پانی دیتا ہے۔ پھر اس کا خیال رکھتا ہے اور پھر دن و رات کی مشقت کی بدولت اس کو محنت کا پھل اناج کی صورت میں ملتا ہے۔ محنت اور مشقت ایک ایسا عمل ہے جس سے انسان ترقی کی منازل طے کرتا ہے۔ اور ترقی کے نئے راستے کھلتے جاتے ہیں۔ محنت کی ہو تو ہی انسان کی عظمت بھی ہوتی ہیں
محنت سے انسانی زندگی میں نکھار، رنگت ،معیار اور وقار پیدا ہوتا ہے۔کسان ہو یا طالبعلم وقت پر محنت کرنے کا نتیجہ کامیابی ملتی ہے۔بابائے قوم قاٸد اعظم نے بھی کام،کام اور بس کام کی نصیحت کی۔اگر ہم محنت و مشقت کو اپنا زیور بنا لیں تو انفرادی اور قومی طور پر ترقی کر سکتے ہیں
ہمیں چاہیے کہ سب مل کر محنت اور مشقت کریں تاکہ ملک ترقی کی راہ میں گامزن ہوسکے اور ہمارے ملک پاکستان کا نام دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی سہر فہرست میں نظر آٸے کیونکہ محنت ہی میں برکت ہوتی ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ڈاکٹر حمزہ صدیقی کے کالمز
-
دو زبانوں پر مبنی ہمارا تعلیمی نظام
منگل 8 فروری 2022
-
صدیق اکبر ؓ کا سہنری دورِ خلافت
پیر 31 جنوری 2022
-
محمد علی جناح، ملت کا پاسباں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
سقوطِ ڈھاکہ، شیخ مجیب کا کردار
اتوار 19 دسمبر 2021
-
حسد، معاشرے کا رستا ہوا ناسور!
جمعرات 11 نومبر 2021
-
تندرستی ہزار نعمت ہے
بدھ 27 اکتوبر 2021
-
سوشل میڈیا اور قلمکاری
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
میڈیا کا کردار
منگل 12 اکتوبر 2021
ڈاکٹر حمزہ صدیقی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.