
محسن ملت ڈاکٹر عبدالقدیر خان
پیر 11 اکتوبر 2021

انجینئر محمد ابرار
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ان کی بے پناہ قومی خدمات کے اعتراف میں 1996 اور 1999 میں نشان امتیاز سے نوازا گیاجبکہ اس سے قبل 1989 میں حکومت پاکستان کی جانب سے حلال امتیاز دیا گیا. ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قائم کردہ لیبارٹری نے پاکستان کیلئے 1000 کلومیٹر دور تک مار کرنے والے غوری میزائیل سمیت چھوٹی اور درمیانی رینج تک مارکرنے والے متعدد میزائیل تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا. اسی ادارے نے بعدازاں 25 کلو میٹر تک مار کرنے والے ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، لیزر رینج فائنڈر، لیزر تھریٹ سینسر، ڈیجیٹل گونیومیٹر، ریموٹ کنٹرول مائن ایکسپلوڈر، ٹینک شکن گن سمیت پاک فوج کے لئے جدید دفاعی آلات کے علاوہ ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کیلئے متعدد آلات بھی بنائے. جنرل پرویز مشرف کے دور میں ان پر ایٹمی معلومات فروخت کرنے کا الزام لگایا گیا. جس کا ان سے جبراً اعتراف بھی کروایا گیا.سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اپنی خود نوشت"سچ تو ہے " میں لکھتے ہیں کہ پرویز مشرف نے مجھے اور ایس ایم ظفر کو بلایا اور کہا کہ ہم اے کیوخان کے پاس جائیں اور انہیں کہیں کہ وہ قوم سے معافی مانگیں ۔
(جاری ہے)
بعد ازاں مجھ سے کہا گیا کہ میں ڈاکٹر قدیر خان سے میں اکیلا ہی ملوں ، ڈاکٹر اے کیوخان سے ملاتو انہوں نے کہا کہ مجھ پر جوہری مواد کی چوری کرنے کاالزام جھوٹا ہے ،میں نے کوئی چیز نہیں بیچی اور نہ ہی میں نے کوئی رقم لی ہے۔ ڈاکٹراے کیوخان مجھے گھر کے اندرونی حصے میں لے گئے اور فرنیچر دکھایاکہ میری اہلیہ کے جہیز کا ہے ، مجھ میں تو فرنیچر خریدنے کی استطاعت بھی نہیں.
تاہم ڈاکٹر اے کیوخان نے معافی مانگ کر سارا الزام اپنے سرلے لیا یہ بہت بڑی قربانی تھی اور اس ایثار وقربانی سے پوری قوم کے دل میں ان کی عزت بہت بڑھ گئی تھی ۔ محسن ملت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نظر بندی کی صعبتوں کے ساتھ 20 سال گزارنا پڑنے. ان کو رشتہ داروں اور اقرباء سے ملنے کی اجازت نہیں تھی جس کے خلاف انہوں نے متعدد بار پاکستان کی عدالتوں میں درخواستیں دیں. آخری درخواست انہوں نے دو سال قبل دی کہ ان کی نظربندی کو ختم کیا جائے اور انہیں بنیادی انسانی حقوق فراہم کئے جائیں. سپریم کورٹ اس درخواست پر تاحال فیصلہ نہ کر سکی اور وہ اسی حالت میں پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہو کر 86 برس کی عمر میں خالق حقیق سے جا ملے.ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
انجینئر محمد ابرار کے کالمز
-
شاہ جہاں کا یوم وفات
جمعہ 21 جنوری 2022
-
پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی
ہفتہ 8 جنوری 2022
-
سیالکوٹ، توہین مذہب کا واقعہ
منگل 7 دسمبر 2021
-
علامہ اقبال بزبانِ خادم حسین رضوی
جمعرات 18 نومبر 2021
-
کالعدم تحریک لبیک کا احتجاج اور اصل حقائق
منگل 2 نومبر 2021
-
محسن ملت ڈاکٹر عبدالقدیر خان
پیر 11 اکتوبر 2021
-
بے حیائی ایک معاشرتی ناسور
ہفتہ 2 اکتوبر 2021
-
8ستمبر نفاذ اردو کا تاریخ ساز فیصلہ
جمعرات 9 ستمبر 2021
انجینئر محمد ابرار کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.