
ماحول دوست کارواں...
ہفتہ 17 جولائی 2021

عیشا صائمہ
کہ جس ماحول میں ہم رہ رہے ہیں. وہ کیسا ہے؟ اور ہم اس میں کس حد تک ایک مثبت کردار ادا کر رہے ہیں.
صاف ستھرا ماحول اور آب وہوا ، چونکہ صحت مند اور مہذب معاشرے کی پہچان ہے. لیکن ہم میں سے بہت سے لوگوں کو اس بات کا احساس تک نہیں ہے. کہ ان کی بے احتیاطی اور لا پروائی کی وجہ سے قدرتی ماحول اور آب وہوا کس حد تک متاثر ہو رہے ہیں.
اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ماحول کو آلودہ ہونے سے بچائیں.
اس کے لئے ہمارا جو فریضہ ہے. اسے بہتر طور پر ادا کریں. اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ گلیوں میں نہ پھینکیں. بلکہ اسے کسی کھیت میں ایک گھڑا کھود کر دبا دیں.
(جاری ہے)
تاکہ وہ کوڑا تلف ہو کر کھاد کے طور پر استعمال ہو جائے.
دوسرا اہم نکتہ جس پر ہم سب کو توجہ دینے کی ضرورت ہے. وہ پلاسٹک بیگز ہیں.
ان کی جگہ کاغذ کے بیگز کا استعمال کریں. جو آسانی سے تلف ہو جاتے ہیں.
تیسری اہم وجہ جس سے ماحولیاتی اور فضائی آلودگی جنم لیتی ہے.
وہ جنگلات اور درختوں کا کٹاؤ ہے. ان کے کٹاؤ کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے. اور بہت سے علاقوں کی خوبصورتی بھی ماند پڑ رہی ہے.
اس کے لئے ہمیں چاہیے کہ ہم سب ماحول دوست بن کر زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں.
تاکہ ہم آب وہوا کو خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ بہت سے علاقوں کی خوبصورتی اور تازگی کو تروتازہ رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکیں.
کیونکہ یہ ہم سب کا قومی اور معاشرتی فریضہ ہے. کہ ماحول کو صاف ستھرا اور خوب صورت رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں.
تاکہ نہ صرف ہم خود ایک صاف ستھرے ماحول میں سانس لے سکیں. بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول مہیا کرسکیں.
شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں.تاکہ ہمارے اردگرد کا ماحول بھی صاف ستھرا ہو. اور ہم زیادہ آکسیجن بھی حاصل کر سکیں.
اور شجرکاری کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر قدرتی آفات، مثلاً سیلاب وغیرہ سے محفوظ رہا جا سکے. اور بارشیں وقت پر ہوں. زیادہ درخت لگانے سے جہاں ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو گا. وہاں بہت سے علاقوں کی خوبصورتی بھی برقرار رہے گی.. ماحول دوست کارواں سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا. اور ہم خوبصورت علاقوں کی خوبصورتی کا لطف لینے کے ساتھ ساتھ اپنی اور آنے والی نسلوں کو صاف ماحول بھی فراہم کر سکیں گے.
ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں نہ صرف ہم خود بلکہ اپنے بچوں اور نوجوان نسل کو بھی آگےلائیں. اور یہ ماحول دوست کارواں یوں ہی چلتا رہے. جس کا مقصدماحول کو صاف ستھرا بنا کر اپنی زندگیوں میں خوشگوار تبدیلی کا اضافہ بھی ہو.
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عیشا صائمہ کے کالمز
-
کم سن شہید راشد منہاس
ہفتہ 19 فروری 2022
-
حجاب میری پہچان
بدھ 16 فروری 2022
-
یوم حیا
منگل 15 فروری 2022
-
سال نو اورمسلمان
پیر 3 جنوری 2022
-
پاکستان اور ہندوستان کی مقبول شاعرہ.. پروین شاکر
منگل 28 دسمبر 2021
-
بابائے قوم
ہفتہ 25 دسمبر 2021
-
مومن کی پہچان غوروفکر
جمعرات 23 دسمبر 2021
-
غوروفکر مومن کی پہچان
منگل 21 دسمبر 2021
عیشا صائمہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.