
مجھے آپ کی توجہ چاہئے
منگل 22 جون 2021

فرخ سلیم
چاپلوسی ، خوشامد , مدح سرائی وغیرہ توجہ اور حوصلہ افزائی کی منفی مثالیں ہیں لیکن ہم سب کسی نہ کسی طور اورخاص طور سے ارباب اقتدار اور سلیبرٹی اس کا شکار ہوتے رہتے ہیں
مظلومیت ایک نفسیاتی مسئلہ ہے۔
(جاری ہے)
ہم ہر وقت سیاستدانوں کو برا بھلا کہتے رہتے ہیں، ان کے بخیے ادھیڑ تے رہتے ہیں اور یہ ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔ ویسے بھی آ ج کل سیاستدانوں کو اور خاص کر ریاستوں اداروں کی چھترول فیشن میں شامل ہے ۔ اس سے بھی کافی توجہ ملتی ہے چنانچہ ہم سب بھی اس دوڑ میں شریک ہیں۔
توجہ حاصل کرنے کے اور بھی حربے ہیں جو شو بازی کے ضمن میں آ تے ہیں مثلآ برانڈ ڈ اشیاء کا استعمال، حد سے زیادہ فیشن ، شیخی، زمین و آسمان کے قلابے ملانا۔ ان سب کے پیچھے وہی نفسیاتی وجہ ، توجہ چاہئے۔
تجسس انسانی فطرت ہے۔ آج کے دور میں میڈیا انسانی فطرت سے بہت جائز و ناجائز فایدہ اٹھا رہا ہے۔ ایک زمانہ کہ خبریں سیدھے سادے اندازمیں لوگوں تو پہچا دی جاتی تھیں ۔ آج تھمب کلپس کے زریعے لوگوں کے تجسس کو ہوا دیجاتی اور زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کی جاتی ہے
اس سوشل میڈیا کے دور میں ہر شخص اپنی رائے دینے کے لئے آزاد ہے۔ لیکن اکثر لوگ اس حوالے سے جب توجہ نہیں ملتی تو وہ اپنی رائے دوسروں پر تھوپنے کی کو شش کرتے ہیں ، دوستی کے رشتوں میں دراڑیں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں ، لیکن ' میں نہ مانوں' ۔
ایک سکالر نے کہا
"انسان کی ذہنیت یہ ہے کہ جب کسی کو اپنے مقابلے میں بڑھتا دیکھتا ہے، بے چین ہو جاتا ہے۔ اسکی مختلف اشکال ہیں ۔ رشک، حسد، رقابت ، عداوت اور مزاحمت وغیرہ۔ اس کی نفسیاتی وجہ صرف اتنی سی ہے کہ کسی دوسرے کو توجہ مل رہی ہے، جو اس کے لئے ناقابل برداشت نہیں ہے۔"
سمجھدار لوگ جو اس انسانی فطرت سے آ گاہ ہیں ، خود کو روکتے اور ٹوکتے رہتے ہیں اور اس جال میں نہیں پھنستے۔ لوگوں سے معافی تلافی کرتے رہتے ہیں۔
شاید میری یہ تحریر بھی آپ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ہے۔ والسلام
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
فرخ سلیم کے کالمز
-
کینیڈین سوسائٹی۔ امیگرینٹ کی نظر میں
منگل 30 نومبر 2021
-
ٹورنٹو کا حاجی۔ آخری قسط
منگل 26 اکتوبر 2021
-
ٹورنٹو کا حاجی۔ قسط 4
بدھ 20 اکتوبر 2021
-
ٹورنٹو کا حاجی۔حج کو روانگی ۔ قسط ۔ 3
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
ٹورنٹو کا حاجی۔حج کی تیاری ۔ قسط 2
منگل 5 اکتوبر 2021
-
ٹورنٹو کا حاجی۔قسط نمبر 1
منگل 28 ستمبر 2021
-
سوشل ویلفیرپالیسی
منگل 14 ستمبر 2021
-
تھراپی کیا ہے؟
بدھ 18 اگست 2021
فرخ سلیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.