
ہم اور ذہنی دباؤ
جمعہ 2 جولائی 2021

فرخ سلیم
یہ ہمارا ذہنی ردعمل ہے جو کسی بھی ایسی صورتحال جس سے نبٹنا ہمارے بس سے باہر ہو، اس کا سامنا کرنے سے ظہور پذیر ہوتا ہے۔
روزمرہ کے ذہنی دباؤ
بے ہنگم ٹریفک، موسم کی سختی ، پاور بریک ڈاؤن وغیرہ
لوگوں کے تکلیف دہ روئے
وقت کی کمی اور کام کی زیادتی
دوسروں کو متاثر کرنے کا شوق
بہت جلد بہت زیادہ حاصل کرنے کی خواہش
اپنی بساط سے بڑھ کر کام کرنے کی کوشش
پانچ سب سے زیادہ ذہنی د باؤ کے محرکات
کسی قریبی عزیز کی موت
طلاق یا شریکِ زندگی سے علیحدگی
طویل یا ناقابلِ علاج بیماری
ملازمت کا چھوٹ جانا
قانونی مسائل
مندرجہ بالا ذہنی دباؤ کسی بھی شخص کی دماغی صحت کو بری طرح تہہ و بالا کر سکتے ہیں ، اس لیے ان علامت کے ساتھ ہی حد درجہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے
زہنی دباؤ کا کیسے سامنا کیا جائے؟
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ آ پ ذہنی دباؤ کے دفاع میں کچھ بھی نہیں کر سکتے۔
(جاری ہے)
ذہنی دباؤ پر قابو پانے کے منفی یا غیر صحت مند طریقے
عام طور سے کچھ لوگ ذہنی دباؤ پر قابو پانے کے ایسے طریقے استعما ل کر تے ہیں جو غیر صحتمند ہیں اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کر دیتے ہیں۔ ان کی ایک مختصر سی فہرست مندرجہ ذیل ہے:
بہت زیادہ یا بہت کم کھانا
دوستوں اور رشتہ داروں سے کنارا کشی اختیار کر لینا
ٹیلی ویژن یا کمپیوٹر کے ساتھ ضرورت سے زیادہ وقت خرچ کرنا
خود کو پرسکون رکھنے کے لئے سگریٹ، ادویات یا منشیات وغیرہ کا سہارا لینا
زیادہ وقت بستر میں گزارنا
اپنے غصے کو دوسروں پر نکالنا
سوالنامہ۔ اپنا ذہنی دباؤ چیک کریں
1۔ آپ اپنے کھانے پینے کی طرف سے لاپرواہ ہیں
2۔ ہر کام خود کرنے کی کوشش کرتے ہیں
3۔آپ کے خیال میں کام کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ آپ ہی کو پتہ ہے
4۔بہت کم لوگوں پر بھروسہ کرتے ہیں
5۔ہاں میں ہاں نہ ملانے والوں سے ملنا پسند نہیں کرتے
6۔بہت کم لوگوں سے بے تکلفی ہے یا دوستانہ تعلقات ہیں
7۔ بہت کم آرام کرتے ہیں
8۔ بہت جلدی غصہ آجاتاہے
9۔ بات کا بتنگڑ بنا لیتے ہیں
10۔آپ کے اکثر کام دوسروں کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں
جوابات کا تجزیہ:
4 یا 4 سے کم مثبت جوابات۔آپ کا ذہنی دباؤ اپنی حدود میں ہے
5 سے 6 مثبت جوابات۔ لمحہ فکریہ
7 سے 8 مثبت جوابات۔خطرناک صورتِ حال
9 سے 10مثبت جوابات۔ ایمرجینسی
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
فرخ سلیم کے کالمز
-
کینیڈین سوسائٹی۔ امیگرینٹ کی نظر میں
منگل 30 نومبر 2021
-
ٹورنٹو کا حاجی۔ آخری قسط
منگل 26 اکتوبر 2021
-
ٹورنٹو کا حاجی۔ قسط 4
بدھ 20 اکتوبر 2021
-
ٹورنٹو کا حاجی۔حج کو روانگی ۔ قسط ۔ 3
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
ٹورنٹو کا حاجی۔حج کی تیاری ۔ قسط 2
منگل 5 اکتوبر 2021
-
ٹورنٹو کا حاجی۔قسط نمبر 1
منگل 28 ستمبر 2021
-
سوشل ویلفیرپالیسی
منگل 14 ستمبر 2021
-
تھراپی کیا ہے؟
بدھ 18 اگست 2021
فرخ سلیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.