
ایک دن نیب کے قید خانے میں
اتوار 16 دسمبر 2018

فرخ شہباز وڑائچ
(جاری ہے)
دروازے سے اندر داخل ہوں ایک تنگ گلی ہے جس کے دونوں اطراف میں حوالات ہیں۔مجموعی طور 14 کمرے (حوالات) ہیں ۔ہم جب اندر داخل ہوئے تو کچھ قیدی کمبل اوڑھے سورہے تھے،کچھ ہمیں دیکھ کر کھڑے ہوگئے۔ صحافیوں نے چند قیدیوں سے بات چیت کی تو انہوں نے نیب کی جانب سے حوالات کے اندر کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ حوالات میں میٹرس اور کمبل فراہم کیے گئے ہیں کئی سیلز میں مجھے جائے نماز بھی نظر آئے۔سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے الیکٹرک ہیٹر ز کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔واش رومز کا بطور خاص ہمیں دورہ کروایا گیا کہا گیا دیکھ لیں یہاں کوئی کیمرے نہیں لگے۔ باتھ روم کے دروازے پر ویلڈنگ کے نشان موجود تھے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ان کے احتجاج کے بعد باتھ رومز کو چٹخنیاں لگائی گئیں۔ میں نے واپسی پر سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے پوچھا آپ کوئی کتاب لکھنے کا ارادہ تو نہیں رکھتے؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ باقائدہ نوٹس لے رہے ہیں،حوالات میں باہر سے آنے والی سرگوشیاں،ٹریفک کی آواز تک پر غور کرتے ہیںیہاں کے معمول اور سب واقعات پر وہ یاداشتیں ترتیب دے رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق میٹرس پر کمبل اوڑھے آرام کر رہے تھے صحافیوں کو دیکھ کر وہ کھڑے ہوئے اور مصافحہ کیا انہوں نے کہا نیب کے لوگوں کا رویہ ٹھیک ہے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ۔ سابق وزیر اعلی شہباز شریف کا سیل بھی دکھایا گیا یہاں پر اب سابق سی ٹی او کو رکھا گیا ہے۔ حوالات میں کیمرے نصب ہیں ،زمین پر میٹرس بچھائے گئے ہیں جبکہ مچھروں سے بچاؤ کے لیے مچھردانی کا بندوبست بھی موجود ہے۔ ہمیں واپسی پر میڈیکل آفیسر سے بھی ملوایا گیا جو حوالات میں موجود قیدیوں کا باقائدگی سے چیک اپ کرتے ہیں۔نیب کے قید خانے سے باہر نکلتے ہوئے سوچ رہا تھا کاش اقتدار میں رہتے ہوئے حکمران جیلوں اور قید خانوں کو یہی سوچ کر ٹھیک کروادیتے کہ کل کو انہیں بھی ان قید خانوں میں رہنا پڑ سکتا ہے ۔ کل کے حکمران آج ان حوالات کے مکین ہیں اور انہیں یہ حوالات بالکل اچھے نہیں لگتے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
فرخ شہباز وڑائچ کے کالمز
-
گلگت بلتستان میں کون حکومت بنائے گا؟
ہفتہ 14 نومبر 2020
-
لال حویلی سے اقوام متحدہ تک
اتوار 6 ستمبر 2020
-
مولانا کے کنٹینر میں کیا ہورہا ہے؟
پیر 4 نومبر 2019
-
جب محبت نے کینسر کو شکست دی
ہفتہ 19 اکتوبر 2019
-
نواز شریف کی غیرت اور عدالت کا دروازہ
ہفتہ 12 اکتوبر 2019
-
رانا ثنااللہ جیل میں کیوں خوش ہیں؟
جمعہ 11 اکتوبر 2019
-
مینڈک کہانی
منگل 1 اکتوبر 2019
-
اک گل پچھاں؟
اتوار 8 ستمبر 2019
فرخ شہباز وڑائچ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.