پنجاب اسمبلی کی راہداریوں سے

منگل 30 اپریل 2019

Farrukh Shahbaz Warraich

فرخ شہباز وڑائچ

 پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے 1 گھنٹہ 25 منٹ تاخیر سے شروع ہوا
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 2 بجے اسمبلی کیفے ٹیریا میں رکھا گیا تھا
حکومت کا لائحہ عمل تھا بلدیاتی بل جب اسمبلی پیش کیا جائے ہائوس میں حکومتی اراکین کی حاضری  بہتر ہو
پی ٹی آئی نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد اراکین کی تواضع مٹن قورمہ,بریانی اور قلفے سے کی گئی
وزیر قانون اراکین کو ہائوس میں جانے کی درخواست کرتے رہے
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے سوال کرنے کی کوشش کرنے والے صحافی کا موبائل وزیراعلی کے سیکورٹی عملے نے چھین لیا
بعد ازاں صوبائی وزیر خواراک سمیع اللہ چودھری کی مداخلت پر صحافی کو موبائل واپس کیا گیا
گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کی ایم پی اے شاہین رضا ایک دن پہلے حادثے کی وجہ سے اسمبلی میں وہیل چئیر پر آئیں
سوالات کے دوران دلچسپ صورتحال تب پیدا ہوئی جب شازیہ عابد نے صوبائی وزیر جنگلات کو کہا ہمیں کیسے پتا چلے گا کس شہر میں کتنے پودے لگے ہیں جس پر صوبائی وزیر نے کہا  میں گن کر بتاتا ہوں
سپیکر اراکین کو سوالات کرنے پر ٹو دی پوائنٹ بات کرنے کا کہتے رہے
ن لیگ کے اراکین بلدیاتی بل کے خلاف احتجاجی حکمت عملی سے لاعلم نظر آئے
اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ہائوس آمد پر  اپوئشن بنچوں سے "شیر ,شیر" کے نعرے لگائے گئے
جس پر سپیکر پرویز الہی برہم ہوگئے انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرکے کہا" یہ  کوئی جلسہ گاہ نہیں ہے"
 اسپیکر پنجاب اسمبلی نے  معطل ایم پی اے عظمی بخاری کے شوہر سمیع اللہ خان کو ڈانٹ پلا دی
پرویز الہی نے سمیع اللہ خان کو مخاطب کر کے کہا میں نے کیا تھانیداری کی ہے مجھے کل تھانیدار کہا گیا
اسپیکر نے سمیع اللہ خان کو کہا میں آپ کے الفاظ حذف کررہا ہوں اگر باز نہ آئے تو آپ کو معطل کردوں گا
بلدیاتی بل پر اعتراض پر وزیر قانون نے کہا
اپوزیشن لیڈر کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ 173 ارکان کی اپوزیشن ہے اور وقت پر کام نہیں کرتے
اپوزیشن نے بلدیاتی بل میں  ترامیم مسترد ہونے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
ایوان میں شور شرابا، نیا بلدیاتی نظام نامنظور کے نعرے  لگتے رہے
اپوزیشن نے واک آئوٹ بھی کسی کام نہ آیا
لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :