
حقیقی قربت یا نظروں کا دھوکا
بدھ 28 جولائی 2021

فضل عباس
قربت اس طرح ہوتی ہے کہ آپ ایک دوسرے سے منسلک ہو جائیں خود کو ایک دوسرے سے جدا نہ سمجھیں ایک دوسرے کی باتیں ہی نہیں جذبات بھی سمجھیں کیوں کہ جذبات کا تعلق دل سے ہوتا ہے اور اگر جذبات کو ٹھیس پہنچے تو دل ٹوٹ جاتا ہے اور جب دل ٹوٹ جائے تو اسے جوڑنا آسان نہیں ہوتا اور قربت دم توڑ دیتی ہے
آپ کی زندگی میں کئی لوگ داخل ہوتے ہیں ان میں سے کچھ لوگ تھوڑے عرصے میں اتنے مقدم ہو جاتے ہیں کہ ان کی وجہ سے آپ ان کی وجہ سے ان لوگوں سے بھی لڑ جاتے ہیں جن سے برسوں کا یارانہ ہو ان لوگوں کی دو اقسام ہوتی ہیں پہلے حصے میں ان لوگوں کو بیان کریں گے جو حقیقتاً قریب ہوتے ہیں
جو لوگ حقیقی طور پر آپ کے قریب ہوتے ہیں وہ آپ کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہیں وہ کسی بھی غلط فہمی پر آپ کے کردار پر کسی بھی طرح انگلی نہیں اٹھاتے نہ آپ پر شک کرتے ہیں آپ جو کہہ دیں اس پر یقین رکھتے ہیں کیوں کہ قربت دل سے ہوتی ہے نہ کہ زبان سے
حقیقی قربت والے لوگ آپ کی حدود ، مجبوریوں اور مشکلات کو سمجھتے ہیں وہ کبھی ان حدود سے باہر نہیں جاتے جو حدود آپ نے مقرر کی ہوں جن حدود میں آپ رہتے ہوں وہ ان کا مسکن ہوتا ہے وہ آپ کے جذبات، کردار اور عزت نفس کا حد درجہ احترام کرتے ہیں
حقیقی قربت رکھنے والے لوگ ہمیشہ دل سے آپ کے ساتھ جڑے رہتے ہیں یہ کسی کے سامنے آپ کے خلاف بولا جانے والا ایک لفظ برداشت نہیں کر سکتے آپ میں اور خود میں فرق نہیں کرتے یہ لوگ وقت آنے پر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے
اب ہم بات کرتے ہیں نظروں کے دھوکے کی لوگ زندگی میں داخل ہوتے ہیں آپ کی عادت بن جاتے آپ انہیں خود کا خیر خواہ اور چاہنے والا سمجھتے ہیں لیکن آپ ان کی نظروں میں کچھ اہمیت نہیں رکھتے آپ ان کو انجان لگتے ہیں
بقول شاعر:
پھر اس نے مجھ سے پوچھ لیا آپ کون ہیں۔
(جاری ہے)
بقول شاعر:
تب اسے چھوڑ دیا ہوتا تو اب کیا کرتے؟
سب لوگوں سے گزارش ہے کہ اپنے اردگرد لوگوں کو جانیں کون آپ کا اپنا ہے کون غیر ہے کون آپ سے قربت رکھتا ہے کون فصلی بٹیرا ہے تا کہ آپ دکھوں سے بچ سکیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
فضل عباس کے کالمز
-
خوشی اور انسان
جمعہ 4 فروری 2022
-
روز بروز بدلتا سیاسی منظر نامہ
منگل 25 جنوری 2022
-
سیاست میں شائستگی
منگل 28 دسمبر 2021
-
صحافت اور پاکستان میں صحافت
پیر 6 دسمبر 2021
-
مرد بحران عمران خان
جمعہ 19 نومبر 2021
-
عمران خان کا پیار اور مشکل حالات
ہفتہ 6 نومبر 2021
-
کرکٹ اور پاکستان
بدھ 3 نومبر 2021
-
ابھرتے لکھاری
جمعرات 21 اکتوبر 2021
فضل عباس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.