کرکٹ اور پاکستان

بدھ 3 نومبر 2021

Fazal Abbas

فضل عباس

کرکٹ جنوبی ایشیاء کا سب سے مقبول کھیل ہے پاکستان میں کرکٹ کھیل کی حد تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ جذبات سے جڑا ہے کرکٹ کے آغاز سے پاکستان عوام میں جوش اور جذبہ جاگ اٹھتا ہے آج اس موضوع کو زیر بحث لاتے ہیں
پاکستان میں ہر سطح پر کرکٹ کھیلی، دیکھی اور پسند کی جاتی ہے گاؤں کی بات کریں وہاں بھی کرکٹ فینز موجود ہیں قصبہ میں بھی کرکٹ کھیلنے والے با کثرت ہوتے ہیں اور شہر میں بھی کرکٹ کے چاہنے والے ہمیشہ سے موجود ہوتے ہیں یوں کرکٹ سارے پاکستان کو جوڑتی ہے کرکٹ تمام پاکستانیوں کو ایک ساتھ کھڑا کرتی ہے کرکٹ پاکستان کی پہچان ہے
پاکستان میں کرکٹ کھیلنے والے ہیروز کی دل سے عزت کی جاتی ہے جب بھی کوئی کرکٹر اچھا کھیل پیش کرتا ہے تو پورے پاکستان سے اس کو عزت اور پیار سے نوازا جاتا ہے اور بالکل اسی طرح بری کارکردگی پر کرکٹرزکو سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے پیار ہوتا ہی ایسا ہے
آج کل ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ اپنے عروج پر ہے جو پوری دنیا کے ساتھ پاکستان میں جوش و خروش کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے اس ورلڈ کپ کے آتے ہی سارے پاکستان میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی گھر ہو سوشل میڈیا ہو یا ڈیجیٹل میڈیا ہر جگہ ورلڈ کپ کے چرچے ہونے لگے اور پاکستان ٹیم کی بات ہونے لگی سوشل میڈیا پر میں نے اپنے ٹوئیٹس سے ٹیم پاکستان کی حمایت کرنے لگا شروع شروع میں تمام پاکستانیوں کو ہمسایہ دشمن ملک بھارت سے تانے سننے پڑے کہ پاکستان تو کمزور ٹیم ہے پاکستان کچھ بھی نہیں ہے پاکستان ہار جاۓ گا بھارت سب کو لتاڑ دے گا لیکن ورلڈ کپ شروع ہوا تو بھارت کی امیدوں کے چراغ گل ہو گئے پاکستان نے 24 اکتوبر کو بھارت کو شکست سے دو چار کیا یوں پاکستان میں جشن کا سماں اور بھارت میں صف ماتم بچھ گئی پاکستان نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے کر دنیا کے سامنے خود کو منوایا کہ ہم کرکٹ سے پیار کرنے والے ہیں ہم کرکٹ چاہتے ہیں ہم سے کرکٹ چھیننے کی کوشش کرنے والوں کو ہم ہر دفعہ عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے پاکستانی شائقین کے لیے پاکستان کی تین فتوحات کے ساتھ بھارت کی دو شکست بھی خوشی کا باعث بنی جیسے جیسے پاکستانیوں نے پاکستان کی فتح منائی ویسے ہی پاکستانی قوم نے بھارت کی شکست کو منایا کیوں کہ کرکٹ ہمارے جذبات میں ہے
یہ نہیں کہ کرکٹ بس ورلڈ کپ میں دیکھی جاتی ہے ورلڈ کپ کے علاوہ بھی کرکٹ پاکستان کا سب سے مقبول کھیل ہے جب بھی پاکستان کرکٹ ٹیم میدان میں ہو سارا پاکستان گرین شرٹس کے لیے دعا گو ہوتا ہے سارے پاکستان کی دعا ہوتی ہے یا اللّہ پاکستان کو فتح سے ہمکنار فرما پاکستان اپنے کھلاڑیوں کو دل سے پیار کرتا ہے صرف فتح ہی نہیں شکست میں بھی ان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے ہر پاکستانی کے لب پر ایک ہی صدا ہوتی ہے
چاہے تم جیتو یا ہارو سنو
ہمیں تم سے پیار ہے
پاکستانی شائقین کا یہ جوش و جذبہ دنیا کے لیے مثال ہے کہ اپنے ہیروز کو صرف جیت کے وقت یاد نہ رکھو بلکہ ہار کے وقت بھی ان کا حوصلہ بنو پاکستان قوم اپنے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے میں سب سے آگے ہوتی ہے
پاکستان قوم کرکٹ کے میدان میں ایک ہی نعرہ سننا چاہتی ہے اور وہ نعرہ ہے پاکستان ذندہ باد
اللّہ کرے پاکستان میں کرکٹ کے میدان آباد ہوں کرکٹ پاکستان میں لوٹ آۓ تا کہ پھر سے ان میدانوں میں آواز گونجے
پاکستان زندہ باد

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :