
ملااختر منصورکی ہلاکت !
منگل 31 مئی 2016

حافظ محمد فیصل خالد
اب اس ساری صورتِ حال میں پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ بیان ہے قابلِ غور ہے جسمیں انہوں نے اس بات کا دعوی کیا کہ اس کاروائی کا علم پاکستانی حکام کو تھاجبکہ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اس کاروائی کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی بلکہ کاروائی کے بعد ہمیں مطلع کیاگیا۔
(جاری ہے)
اب اس صورت حال میں # ایک طر ف تو پاک افغان مذاکراتی عمل متاثر ہو گا جو کہ کسی صورت بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں بلکہ پاکستان کو اندرونی طور پر غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے جبکہ دوسری جانب یہ بات بھی بعد از قیاس نہیں کہ یہ ساری حکمتِ عملی پاکستان کو خطے میں کمزور اور اکیلا کرنے اور ہندوستان کو خطے پر مسلط کرنے کی ایک عالمی سازش کا حصہ ہے ۔کیونکہ ایک طرف تو پاکستان میں اس قسم کی کاروائیاں کر وا کر پاکستان کو متنازعہ کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب ہندوستان اور ایران ایک دوسرے کے قریب لایا جا رہا ہے تاکہ وہ ملکر خطے میں اپنا تسلط قائم کر سکیں۔
لہذا اس ساری صورتِ حال میں جہاں امریکیوں کی پاکستان مخالف حکمتِ عملی کھل کر سامنے آرہی ہے، ہمیں بھی اپنی جامع دفاعی حکمتِ عملی وضع کرنا ہو گی تاکہ اس قسم کی کاروائیوں کا ہر سطح پر مئوثر اور منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔اور اسی سلسلے میں موجودہ حکومت جو کہ بد قسمتی سے ابھی تک وزیرِ خارجہ مقرر نہیں کر سکی، اس سے گزارش ہے کہ مہر بانی فرما کر پاکستان کے حال پر رحم کریں اور ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ یہ ملکی سلامتی سے متعلق ہیں۔ اور اس قسم کی کاروائیوں کے سدِ باب کیلئے جامع حکمتِ عملی وضع کریں۔ اور اگر )ھر بھی کوئی تدبیر کام نہیں آتی تو پھر اس قسم کی کاروائیوں کا منہ توڑ جواب دیں تاکہ آئندہ کسی کو اتنی جرائت نہ ہو کہ وہ پاک سرزمین پر اس قسم کی کاروائی کر نے کی جسارت کرے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظ محمد فیصل خالد کے کالمز
-
حزب اختلاف سے حزب اقتدار تک
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
ریاستِ مدینہ سے سانحہ ساہیوال تک
پیر 21 جنوری 2019
-
مذہب کارڈ!
پیر 19 نومبر 2018
-
اے قائد ہم شرمندہ ہیں!
بدھ 27 دسمبر 2017
-
وزیرِ اعظم کا استعفی
اتوار 28 مئی 2017
-
اِک زرداری سب پہ بھاری!
پیر 26 دسمبر 2016
-
آخر مذہبی جماعتیں کیوں نہیں؟
منگل 1 نومبر 2016
-
جمہوری حکومت اور سائبر کرائم بِل2016
اتوار 21 اگست 2016
حافظ محمد فیصل خالد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.