
اِک زرداری سب پہ بھاری!
پیر 26 دسمبر 2016

حافظ محمد فیصل خالد
اب اس ساری صورتِ حال میں اہم و غور طلب بات یہ ہے کہ زرداری صاحب کی واپسی کی ٹائمنگ کیسی ہے؟ اور نمبر دو یہ کہ کیا زرداری صاحب اور انکی جماعت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر پائیں گے یا نہیں؟نمبر ایک تو زرداری صاحب اس وقت وطن واپس تشریف لائے جس وقت وہ شخصیت ریٹائر ہوچکی ہے جس سے زرداری صاحب کو خطرہ تھا ۔
(جاری ہے)
جبکہ دوسری اور اہم ترین بات یہ ہے کہ زرداری صاحب جس انداز و حالات میں ملک سے باہر تشریف لے گئے تھے اسکو ریکور کر نے کیلئے انکو غیر مومولی حالات درکار تھے۔ چناچہ شاید و اتفاقا َہوا بھی وہی جو انکے حق میں قدرِ بہتر تھا، کہ زرداری صاحب کی واپسی کے عین وقت کراچی میں ان کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاریاں ہونے لگیں۔اور اب جو نظر آرہا ہے وہ یہ کہ زرداری صاحب ان گرفتاریوں سے ڈرے نہیں جھکے نہیں ۔اور ان کی سیاست کا انحصار بھی اب انہی ہونے والی گرفتاریوں اور ان کے نتیجے میں ملنے والی ہمدردیوں پر ہو گا۔
مگر حقیقت تو یہ ہے کہ اس قسم کے حالات اور ان کے نتیجے میں ملنے والی ہمدردیاں بھی زرداری صاحب اور انکی جماعت کو کھویا ہوا مقام نہیں دلا سکیں گی کیونکہ عوام اب کافی حد تک اپنے سیاست دانوں کی رمض کو سمجھ چکے ہیں اور دوسری وجہ یہ کہ انہوں نے اپنے اقتدارمیں ایسے کوئی کام نہیں کئے جن کی بنیادپر انکو دوبارہ وہ مقام یا ہمدردیاں حاصل ہوں جو جوپیپلز پارٹی کو محترمہ کی شہادت کے بعد ملی تھیں۔
لہذا اب اس صورتِ حال میں پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت کے لئے یہی بہتر ہوگا کہ وہ ایسے حالات کو پر انحصار کرنے کی بجائے اپنے اکثریتی صوبے سندھ میں اپنی کارکردگی دکھائیں کیونکہ یہی ایک واحد راستہ ہے جس کے ذریعے وہ دوبارہ عوامی حلقوں تک پذیرائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر یہ ایسا نہ کرسکے اور انہوں نے اپنی روش جاری رکھی تو پھر یقین رکھئیے کہ زرداری صاحب کے پاس تختِ لاہور کو للکارنے، خان صاحب عمران نیازی صاحب کہہ کر پکارنے اور چوہدری نثار صاحب کے استعفے کے مطالبے کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظ محمد فیصل خالد کے کالمز
-
حزب اختلاف سے حزب اقتدار تک
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
ریاستِ مدینہ سے سانحہ ساہیوال تک
پیر 21 جنوری 2019
-
مذہب کارڈ!
پیر 19 نومبر 2018
-
اے قائد ہم شرمندہ ہیں!
بدھ 27 دسمبر 2017
-
وزیرِ اعظم کا استعفی
اتوار 28 مئی 2017
-
اِک زرداری سب پہ بھاری!
پیر 26 دسمبر 2016
-
آخر مذہبی جماعتیں کیوں نہیں؟
منگل 1 نومبر 2016
-
جمہوری حکومت اور سائبر کرائم بِل2016
اتوار 21 اگست 2016
حافظ محمد فیصل خالد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.