
مادر علمی کی دوپہر اور ایک خوبصورت شام
بدھ 12 مارچ 2014

حافظ ذوہیب طیب
(جاری ہے)
میں سمجھتا ہوں کہ انیق احمد وہ فرد واحد ہیں جو میڈیا پر اسلام کا صیح چہرہ دیکھانے کی کوشش کر رہے ہیں یہ بھی اس بات کا شکوہ کرتے نظر آئے کہ رمضان المبارک میں کے مبارک مہینے میں تھوک کے حساب سے اسلامی پروگرامات پیش کئے جاتے ہیں جس کی میزبانی زیادہ تررقاصاؤں اور اداکاروں کو دی جاتی ہے جن کااسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں ہوتا ۔ افسوس تو اس بات کا ہے ان پروگرامات میں شریک علما ء کرام اس بات سے بے خبرہیں کہ معاشرے میں اس کے کتنے بُرے اثرات سامنے آرہے ہیں ۔میزبانوں اور مہمانوں کی جہالت میں لتھڑی بد بو دار باتوں سے نوجوان نسل میں مزید اضطراب پیدا ہو تا ہے جس کی وجہ سے اسلام سے قریب آنے کی بجائے وہ مزید راہ فرار اختیار کرتے نظر آتے ہیں۔ علما ء کرام سے معذرت کے ساتھ میں یہاں یہ بات لکھنا چاہوں گا کہ دنیا میں اسلام کے خلاف ہونے والی میڈیا وار کے حوالے سے ہم کچھ بھی تیاری نہ کر پائے اور نہ کر رہے ہیں۔ہم ابھی تک تصویر کے حرام اور حلال ہونے کی بحث میں الجھے ہوئے ہیں اور اپنی اس ضد کے اتنے پکے ہیں کہ بعض مدارس میں تو ٹیلی ویژن دور کی بات اخبار نام کی کوئی شے بھی نہیں پائی جاتی ۔ضرورت اس امرکی ہے کہ ایسے افراد کی کھیپ تیار کی جائے جنہیں اسلام کے ساتھ معاشیات، سماجیات اور سیاسیات جیسے مختلف موضوعات پر بات کر نے کا ملکہ حاصل ہو اور آج کے نوجوان کے ذہن میں جو سوال جنم لے رہے ہیں ان کے جوابات دینے کی مقدور بھر صلاحیت بھی موجود ہو۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
حافظ ذوہیب طیب کے کالمز
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین کارکردگی اور بدرمنیر کی تعیناتی
جمعرات 27 جنوری 2022
-
دی اوپن کچن: مفاد عامہ کا شاندار پروجیکٹ
منگل 26 اکتوبر 2021
-
محکمہ صحت پنجاب: تباہی کے دہانے پر
جمعہ 8 اکتوبر 2021
-
سیدہجویر رحمہ اللہ اور سہ روزہ عالمی کانفرنس
بدھ 29 ستمبر 2021
-
جناب وزیر اعظم !اب بھی وقت ہے
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی لائق تحسین کار کردگی !
ہفتہ 2 جنوری 2021
-
انعام غنی: ایک بہترین چوائس
جمعرات 22 اکتوبر 2020
-
ہم نبی محترم ﷺ کو کیا منہ دیکھائیں گے؟
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
حافظ ذوہیب طیب کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.