
ہاں میں مجرم ہوں
منگل 3 جون 2014

حافظ ذوہیب طیب
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ جہاں اس واقعے سے کچھ عرصہ قبل بھی یہاں کے چوہدری کی ایما ء پر اپنی چودہراہٹ کے غرور کو اپنی شہوانی طاقتوں کے نشے میں مبتلا ہو کے بپھرے ہوئے انسان نما دردندوں نے گاؤں کی ایک نا بالغ لڑکی کو بھی پھندا دے کر قتل کر دیا تھا اور اب فرازانہ کوبھی ”ایوان عدل“ کی چار دیواری کے باہر ،ایوان انصاف کے ”گدی نشینوں“کے کمروں کے آس پاس بھائیوں کے غضب کا شکار ،حاملہ خاتون کو جس بے دردی سے اینٹیں مار مار کے درد ناک طریقے سے موت کے گھاٹ اتارا گیا،گھنٹوں پر محیط اس خونی کھیل کوکھیلے جانے کے موقع پر پولیس کے ساتھ مجھ جیسے لوگ بھی اندھے،گونگے اور بہرے بنے اس کھیل کو روکنے کی بجائے اسے انجوائے کرتے رہے۔
(جاری ہے)
صد شکر کہ فرازنہ کی لاش کو مردہ خانے میں رکھے ابھی دو ہی دن گذرے تھے کہ ہمارے محترم وزیراعظم نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی اور اس کے کچھ ہی دیر بعد جناب چیف جسٹس نے بھی اس واقعے پر از خود نوٹس لیاہے۔ سمجھ سے بالا ہے کہ یہ کیسا مذاق ہے جو پچھلی کئی دہائیوں سے اس ملک کے حکمران یہاں کی رعایا کے ساتھ کرتے چلے آئے ہیں کہ ان کے بنائے ہو ئے انصاف کے نظام میں انصاف کے حصول کی خاطر انصاف کے دروازے پرفرزانہ جیسی لڑکی کو اینٹیں مار مار کے سنگسار کر دیا جائے اور اس سانحہ پر صبح اور شام ”خامو شی اور بے غیرتی“ کے کُشتے کھاتے عوام کی حفاظت کے جھوٹے دعویداروں نے بے ایمانی اور حرام خوری کی کالی پٹیاں آنکھوں پر باندھے ظالموں کیخلاف کاروائی کی بجائے صرف رپورٹ طلب کر کے فرزانہ کی لاش کی طرح اس کے کیس کو بھی سرد خانے کی نظر کر نے جیسا ہے ۔کیونکہ ان رپوٹس کی تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے ملک میں ان جیسی رپورٹوں پر آج تک نہ تو کو ئی کاروائی ہو ئی اور نہ ذمہ داروں کا تعین کر تے ہوئے ان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔
قارئین کرام!جس روز سے میں نے سڑک کنارے فرزانہ کی لاش دیکھی ہے اُس روز سے مجھے اپنے آپ سے کراہت محسوس ہو رہی ہے ۔ میں جب بھی آنکھیں بند کو نے کی کوشش کرتا ہوں تو میری نظروں کے سامنے اس کا چہرہ آجا تا ہے جو مجھ سے سوال کر تا ہے کہ اگر میری جگہ تمہاری بیٹی ہوتی تو کیا پھر بھی تم گونگے،بہرے اور اندھے بنے رہتے۔ میں بوکھلاہٹ کا شکار ہو کے اپنی بیٹی کے معصوم چہرے کی طرف نظر دوڑا تا ہوں اور پھر اپنے ضمیر سے اس کا جواب حاصل کر تاہوں کہ اگر فرازنہ میری بیٹی ہو تی تو کیا پھر بھی میں خاموش تما شائی کی طرح اسے سنگسار ہو تے دیکھتا رہتا۔ نہیں با لکل نہیں ۔میری بیٹی تو میری جان کا ٹکڑا ہے۔ جب کبھی یہ بیمار ہوتی ہے یا اسے کبھی تکلیف پہنچتی ہے تو میری روح و جسم شدید اذیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔یہ جو بھی خواہش کرتی ہے اسے پورا کر نے کے لئے میں آخری حد تک چلا جا تا ہوں۔اس کے منہ سے ابھی بات نکلتی ہے تو میں اسے پورا کر دیتاہوں۔
قارئین محترم ! فرازانہ کی درد ناک موت پر نہ ہی میری روح کانپی اور نہ ہی جسم کے کسی حصے میں غم کی لہر دوڑی اس لئے میں اپنے آپ کو فرازانہ کامجرم سمجھتا ہوں ۔ ایک فرزانہ کا ہی نہیں بلکہ بھوک، افلاس اور کئی دنوں کے فاقوں سے لڑتے اور ان سے ہار مان کے مجبوری کے تحت غلط رستوں کی مسافر بننے والی کتنی بیٹیوں کا مجرم ہوں۔غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کو فروخت کر نے اور انہیں بھوک کی وجہ سے بلکتے دیکھ کر گلا دبا کے ان کو موت کی وادی کا مسافر بنانے والی ان مجبور ماؤں کا بھی مجرم ہوں،بیمار ماں کے علاج، جوان بیٹی کی شادی اور روزگار کے حصول کی خاطر در در بھٹکنے والے ان جوانوں جنہوں نے مجبور ہو کے جرم کی دنیا کو اپنے سینے سے لگایا کا بھی مجرم ہوں، دو دن کے فاقوں کے بعد سوکھی روٹی پانی میں میں بھگوکے اپنی بھوک مٹانے والوں کا بھی مجرم ہوں۔ہاں میں مجرم ہوں
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظ ذوہیب طیب کے کالمز
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین کارکردگی اور بدرمنیر کی تعیناتی
جمعرات 27 جنوری 2022
-
دی اوپن کچن: مفاد عامہ کا شاندار پروجیکٹ
منگل 26 اکتوبر 2021
-
محکمہ صحت پنجاب: تباہی کے دہانے پر
جمعہ 8 اکتوبر 2021
-
سیدہجویر رحمہ اللہ اور سہ روزہ عالمی کانفرنس
بدھ 29 ستمبر 2021
-
جناب وزیر اعظم !اب بھی وقت ہے
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی لائق تحسین کار کردگی !
ہفتہ 2 جنوری 2021
-
انعام غنی: ایک بہترین چوائس
جمعرات 22 اکتوبر 2020
-
ہم نبی محترم ﷺ کو کیا منہ دیکھائیں گے؟
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
حافظ ذوہیب طیب کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.