
لوگ اِسے ویسے ہی مسیحا قرار نہیں دیتے
منگل 18 نومبر 2014

حافظ ذوہیب طیب
(جاری ہے)
شمشیر خان مایوسی و ناامیدی کی دھول چاٹتے بیت المال کے دفتر کا رخ کرتا ہے جہاں اسے بیسیو ں دفعہ اِدھر سے اُدھر افسروں کے دفتر چکر لگوانے کے بعد فنڈ ختم ہو نے کی نوید سنا دی جاتی ہے اور یوں اپنی بیٹی کے علاج کی اس کی یہ آخری اُمید بھی دم توڑ جاتی ہے۔ بیٹی کی تکلیف اور بیماری کی شدت کو دیکھتے ہوئے یہ اور اس کی بیوی دونوں اپنی بیماری بھول گئے تھے اور ہر وقت اپنے جگر کے گوشے کے سرخ و سفید رنگ کو زرد ہوتے ،ہر وقت کھلکھلاتی ،شرارتے کرتی، ماں باپ کا دل لبھاتی پری کو بستر پر پرے ، اس کے چہرے پر مُردارگی کے آثار دیکھ کے روز مرتے اور جیتے تھے۔
موت اور زندگی کی اسی کشمکش کے دوران ایک شخص نے اسے ملک کے سب سے بڑے چور، قبضہ گروپ اور پراپرٹی مافیا کے سرغنہ ملک ریاض سے رابطہ کر نے کا مشورہ دیا۔اس نے اِسی روز درخواست لکھی اور بحریہ ٹاؤں میں واقع متعلقہ دفتر جا پہنچا،دفتر میں موجود افراد نے اس کی باعزت طریقے سے مہمان نوازی کی اور اسے امید دلائی کہ بہت جلد اس کی بیٹی کے علاج کے لئے پیسے جمع کرا دئیے جائیں گے۔ اس امید کو اپنی آنکھوں میں سجائے ابھی دو دن ہی گذرے تھے کہ متعلقہ دفتر سے فون آیا کہ ہم نے آپ کی بیٹی کے آپریشن کے پیسے جمع کرادئیے ہیں اس کی رسید لے جائیں۔آج شمشیر خان کی بیٹی کا آپریشن ہے اور اب اس کی امید یقین میں تبدیل ہوگئی ہے اور وہ اپنی بیٹی کو پھر ہنستا مسکراتا، کھلکھلاتااور معصوم شرارتے کرتی ایک دفعہ پھراسے پورے گھر کو رونق بخشتے ہوئے دیکھنا چا ہتا ہے۔انشاء اللہ
قارئین !ایک طرف تو ہمارے معاشرے میں شمشیر خان کے مالکان کی طرح ایسے بے شمار لوگ ہیں جو بظاہر دین کو اپنا اوڑھنا بچھو نا بنائے ہوئے ہیں لیکن جب انسانوں کا معاملہ آتا ہے توبجائے دکھی انسانیت کو اپنے سینے سے لگانے کے، ان سے جان چھڑانے کا کوئی بہانہ تلاش کرتے ہیں ۔جبکہ دوسری طرف ملک ریاض حسین جیسا ایسا شخص ہے جس پریہی لوگ چور،قبضہ گروپ اورپتہ نہیں کیا کیا ہونے کے الزامات لگاتے ہیں ،وہ ہر طرف سے ٹھکرائے ہوئے شمشیر خان جیسے لوگوں کو اپنے سینے سے لگا تا ہے ، ان کے آنسو پونچتا ہے، ان کی زخموں پر مرہم رکھتا ہے،بغیر کسی مفاد اور جان پہچان کے مخلوق کی داد رسی کرتے ہوئے کچھ ہی دنوں میں ان کے پیاروں اور جگر گوشوں کے علاج و معالجے کی رقم کا بندو بست کرتا ہے ، لاکھوں بھوکوں کو دو وقت کی روٹی فراہم کرتا ہے،آفت و مصبیت میں گھر ے ہر پاکستانی کی امداد کے لئے سب سے آگے ہوتا ہے ، ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کرتا ہے ۔
قارئین محترم !ان تما م باتوں کو سامنے ر کھتے ہوئے میں تو اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ بظاہر اسلام کا لبادہ اوڑھے ان نیک، متقی اور پرہیز گار لوگ جو مخلوق خدا کے دکھ و درد سے با لکل بیگانہ ہیں ان سے کئی گنا بہتر بظاہر چوراور قبضہ گروپوں کا سر غنہ ملک ریاض ہے جو مخلوق خدا کی خد مت کے لئے پیش پیش ہو تا ہے ۔شمشیر خان جیسے ہزاروں لوگ جب ہر طرف سے مایوس ہو جانے کے بعد اس کے پاس آتے ہیں تو یہ ان کی مسیحائی کرتے ہوئے ان کی ہر جائز حاجت کو پورا کر دیتا ہے تو پھر لوگ کیوں نہ اسے مسیحا قرار نہ دیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظ ذوہیب طیب کے کالمز
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین کارکردگی اور بدرمنیر کی تعیناتی
جمعرات 27 جنوری 2022
-
دی اوپن کچن: مفاد عامہ کا شاندار پروجیکٹ
منگل 26 اکتوبر 2021
-
محکمہ صحت پنجاب: تباہی کے دہانے پر
جمعہ 8 اکتوبر 2021
-
سیدہجویر رحمہ اللہ اور سہ روزہ عالمی کانفرنس
بدھ 29 ستمبر 2021
-
جناب وزیر اعظم !اب بھی وقت ہے
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی لائق تحسین کار کردگی !
ہفتہ 2 جنوری 2021
-
انعام غنی: ایک بہترین چوائس
جمعرات 22 اکتوبر 2020
-
ہم نبی محترم ﷺ کو کیا منہ دیکھائیں گے؟
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
حافظ ذوہیب طیب کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.