
اقبال اور ہم
پیر 9 نومبر 2020

حافظہ عاٸشہ احمد
(جاری ہے)
علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی سمجھا جاتا ہے۔ بحیثیت سیاستدان ان کا سب سے بڑا کارنامہ نظریہ پاکستانيوں کی تشکیل ہے جو انہوں نے 1930 میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوۓ پیش کیا یہی نظریہ قیام پاکستان کی بنیاد بنااور اسی نظریہ کی وجہ سے اقبال کو پاکستان کا نظریاتی باپ بھی سمجھا جاتا ہے انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کے جذبوں کو ہر طرح بیدار کرنے کی کوشش کی الگ قوم کا مفہوم سمجھایا گو کہ انھوں نے پاکستان کا قیام اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا مگر ایک آزاد ملک کا تصور دے کر مسلمانوں پر بہت بڑا احسان کر دیا ۔
ان کی شاعری کسی ایک خاص طبقے کے لۓ نہیں بلکہ بچے سے لے کر بوڑھے تک ہر شخص انکار مخاطب ہے جسے وہ ہر طرح سے بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ علامہ محمد اقبالؒ عاشق مصطفےﷺ بھی تھے۔ ان کی شاعری میں محمدﷺ کا عشق نمایاں نظر آتا ہے۔ نوجوان نسل کو خودی کا فلسفہ دینے والے شاہین سے تعبیر دینے والے سر علامہ محمد اقبالؒ 21 اپریل 1938 کو اس جہان فانی سے رخصت ہوۓ ان کا مزار لاہور میں ہے۔سوال یہ ہے کہ پاکستان کا تصور دینے والی شخصیت ، مسلمانوں کو ان کی پہچان سمجھانے والی شخصیت ہماری زندگیوں میں کتنی اہمیت کی حامل ہے ۔ ہمارا تعلیمی نصاب اور ہم اقبال کے تصور اور فلسفے کو کتنی اہمیت اور فروغ دے رہے ہیں کیا ہم صرف اقبال کے اشعار کو یاد کر رہے ہیں یا ان میں موجود مفہوم، گہراٸ اور مقصد کو بھی سمجھ رہے ہیں اور انھیں حقیقی طور پر اس آزاد سر زمین کے حصول اور اس کی حفاظت کا مقصد بنا رہے ہیں ۔ مسلمان سربلند صرف پرچم اسلام کے تلے ہیں اور نوجوانوں کی فتح یابی کی دلیل بھی یہی ہے بقول اقبال:
تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
حافظہ عاٸشہ احمد کے کالمز
-
کیا قائد اعظم محمد علی جناح سیکولر وطن چاہتے تھے؟
منگل 28 دسمبر 2021
-
اقبال اور فلسفہ خودی
بدھ 8 دسمبر 2021
-
عورت کا اصل مقام
منگل 30 نومبر 2021
-
محبت ِمصطفٰی ﷺ
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
اس ملک خداداد پر مولا کا کرم ہو
جمعرات 12 اگست 2021
-
کون عمر فاروقؓ ؟
پیر 9 اگست 2021
-
حقیقت فلسطین
منگل 8 جون 2021
-
پی ایس ایل اور کورونا
منگل 18 مئی 2021
حافظہ عاٸشہ احمد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.