
اردگان سے’ مسجد صوفیہ ‘تک
اتوار 19 جولائی 2020

حماد اصغر علی
(جاری ہے)
اسکے بعد یہ مسجد ''جامع آیا صوفیہ'' کے نام سے مشہور ہو گئی اور سلطنت عثمانیہ کے خاتمہ تک تقریباً پانچ سو سال تک قائم رہی۔بعد میں پہلی جنگ عظیم کے ختم ہونے کے بعد جب ترکی کی خلافت ختم کر دی گئی (یاد رہے کہ سلطان عبدا لحمید آخری عثمانی خلیفہ تھے) اتاترک کی سیکولر سوچ کے خبط سے 1935ء میں مسجد کو عجائب گھر میں بدل دیا گیا۔31 مئی 2014ء کو ترکی میں ''نوجوانان اناطولیہ'' نامی ایک تنظیم نے مسجد کے میدان میں فجر کی نماز کی مہم چلائی جو آیا صوفیہ کی مسجد بحالی کے مطالبے پر مبنی تھی۔اس تنظیم کا کہنا تھا کہ انھوں نے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کے تائیدی دستخطوں کو جمع کر لیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی معاملہ ترکی کی اعلیٰ ترین عدالت میں گیا،جہاں سلطان محمد فاتح اور راہبوں کے مابین معاہدے کی مصدقہ دستاویز پیش کی گئی جس پر10 جولائی 2020ء کو ترکی کی عدالت عظمیٰ نے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کا فیصلہ دیدیا۔اس پر طیب اردگان نے وہی کیا جو ایک اہل ایمان کو کرناچا ہئے۔انہوں نے بلا تاخیر آیا صوفیہ مسجد بحالی کے فیصلے پر دستخط کر دئیے۔عدنان مندریس بھی اتاترک کے نقوشِ منحوس مٹانا چاہتے تھے، اس کوشش پر ان کو پھانسی لگا دیا گیا۔ طیب اردگان کے نشاةِ ثانیہ کے فیصلوں پر عدنان مندریس کو سزائے موت سے ہمکنار کرنیوالی قوتوں کا کھولاؤ کس درجے پر ہو گا۔ اردگان کے ایسے فیصلے آسان نہیں۔ وہ بہرحال ترکی کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے پرعزم ہیں۔جس سے واضح ہوتا ہے کہ اگر کسی فرد یا گروہ میں عزم و حوصلہ ہو تو وہ اپنی منزل پا لیتا ہے مگر اس کے لیے ارادے کی پختگی ضروری ہے بقول اقبال
جہاد زندگانی میں یہ ہیں مردوں کی شمشیریں
کہ میر کاروں میں نہیں خوئے دل نوازی
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
حماد اصغر علی کے کالمز
-
آکسیجن کا بحران اور پاکستان سٹیل ملز
منگل 4 مئی 2021
-
بڑھتی گلو بل وارمنگ۔کیسے قابو پایا جائے؟
ہفتہ 20 فروری 2021
-
گلگت بلتستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت
منگل 9 فروری 2021
-
افغان خواتین کی آبروریزی اور آر ایس ایس غنڈے
جمعہ 8 جنوری 2021
-
خواتین بے حرمتی ۔بھارت کی پہچان بنی
اتوار 4 اکتوبر 2020
-
مودی کا جنم دن اور بابری شہادت
بدھ 23 ستمبر 2020
-
’نیب‘ساکھ میں بتدریج اضافہ۔ایک جائزہ
پیر 14 ستمبر 2020
-
بھارتی توسیع پسندانہ عزائم اور چین کا کرارا جواب !
منگل 8 ستمبر 2020
حماد اصغر علی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.