پاکستانیوں کی اوسط عمر
پیر 15 جون 2020

حُسین جان
پاکستانیوں کی اوسط عمر خطے میں سب سے کم ہے. یہ ایک ایسی خطرناک خبر ہے جس کو شائد کوئی بھی سنجیدہ نہیں لے گا اور تو اور اخبارات نے بھی اس خبر کو انتہائی کم جگہ دی ہے. الیکٹرانک میڈیا میں تو اس کا تذکرہ تک نہیں ہے. وسطی ایشا میں عموما سعودی عرب، دبئی، یو اے ای، کویت، قطر وغیرہ کے عوام کی اوسط عمر پاکستانیوں کی اوسط عمر سے تقریبا 30 یا 40 فیصد زیادہ ہے. کیا ہم نے کبھی اس طرف دھیان دینے کی کوشش کی ہے کہ اس کی کیا وجوہات ہیں. آخر ہمارے ملک میں ایسا کیا ہورہا ہے کہ ہماری اوسط عمر دوسرے ممالک سے کم کیوں ہے. چلیں ہم کوشش کرتے ہیں کہ ایسا کیوں ہورہا ہے. ہم ان وجوہات کا احاطہ کرکے دیکھتے ہیں کہ کیا واقعی انہیں وجوہات سے ہماری اوسط عمریں کم ہیں.
1۔
ملاوٹ
ہمارے لوگوں کی کم عمری کی سب بسے بڑی وجہ خوراک میں ملاوٹ ہے۔ خوراک کی ملاوٹ کو مزید تفصیل سے بیان کیا جاسکتا جیسے کہ آٹا، دال، چینی، مرچ، نمک وغیرہ میں کنکریٹ، اینٹ کا بورا، چوکر ویغرہ ملایا جاتا ہے. یہ تمام چیزیں انسانی زندگی کے لیے زہر کا کام کرتی ہیں. آپ نے دیکھا ہوگا کہ آج کل کے تقریبا تمام بچوں کے بال سفید ہورہے ہیں. ہم لوگ اس بات کو یہ کہ کر کہ آجکل تو ہر بچے کا ساتھ ایسا ہورہا ہے مذاق میں اڑا دیتے ہیں. جبکہ سائنسدان اور فو ایکسپرٹ اس بیماری کی سب سے بڑی وجہ ملاوٹ کو ہی بتا رہے ہیں. کیمیکل ملا دودھ، ٹیکے اور رنگ ہوئے پھل، مصالوں سے تیار کیے گئے پھل، پانی ملا گوشت، مردہ مرغیوں اور دیگر جانوروں کا گوشت سرعام بازاروں میں بکتا ہے. گندے پانی سے تیار کی گئیں سبزیاں، بے موسمی تیار کی ہوئی سبزیاں بھی انسانی زندگی کو برباد کر رہی ہیں. لہذا ہم کہ سکتے ہیں کہ ہمارے ملک میں اوسط کم عمری کی سب سے بڑی وجہ ملاوٹ ہے.
2۔صحت کی سہولیات
پاکستان میں کم عمری کی دوسری سب سے بڑی وجہ ہمارے ہاں صحت کی ناکافی سہولیات ہیں۔ مصافاتی علاقوں میں جائیں تو وہاں آج بھی 10بچوں میں سے کم از کم 5 بچے اپنی پیدائش کے وقت ہی انتقال کرجاتے ہیں۔ حال ہی میں کرونا کی وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے ۔ پوری دنیا میں لاکھوں لوگ اس بیمار ی کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سائنسدان کہتے ہیں اس بیماری کی کوئی دوائی ابھی تک ایجاد نہیں ہوسکی۔ لہذا اگر اس بیماری سے بچنا ہے تو صرف احتیاط کریں۔ چلیں یہ تو مان لیا کہ اس بیماری کا کوئی علاج نہیں اسی لیے لوگ اس بیماری سے مر رہے ہیں۔ لیکن ٹایفائڈجیسے بخار سے لوگوں کا اس دور میں مرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ صحت کی سہولیات کا ناکافی ہونا ہے۔ ہمارئے ہاں بڑئے جنرل ہسپتال انتہائی قلیل تعداد میں ہیں۔ لہذا عام عوام کو علاج کے لیے سرکاری ہسپتال میسر نہیں۔ کچھ لوگ جو استطاعت رکھتے ہیں وہ نجی ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔ لیکن وہ لوگ بھی نجی ہسپتالوں سے بہت تنگ ہیں۔ ڈاکٹر کی تعداد بھی ہمارے ملک میں کم ہے۔ ایک مصیبت یہ بھی ہے کہ جب کوئی ڈاکٹر تھوڑا سا تجربہ کارہوتا ہے تو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ بیرون ملک چلا جائے کیونکہ وہاں اسے پیسے زیادہ ملتے ہیں۔ پرائمری ہیلتھ کو ہمارے ملک میں سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔ حفاظتی ٹیکوں اور زچہ بچہ کی صحت کے معاملے میں بھی ہمارا ملک بہت پیچھے ہے۔سرکاری ڈسپنسریوں کی تعداد بھی نا ہونے کے برابر ہے۔ جب تک حکومتیں عام عوام کو بہتر صحت کی سہولتیں مہیا نہیں کرتی تب تک پاکستانیوں کی اوسط عمر میں اضافہ ممکن نہیں۔ حکومتوں کو چاہیے کہ صحت کی طرف سنجیدگی سے توجہ دے۔ یہ بات ہمیں یاد رکھنی چاہیے کہ ایک صحت مند معاشرہ ہی ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔ یہاں پر چھوٹی چھوٹی بیماری سے لوگ انتقال کرجاتے ہیں۔ ہسپتا ل ایک تو ویسے ہی کم ہیں اور جو ہیں ان میں سہولیات نا ہونے کے برابر ہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر بھی مریضوں سے نازیبا سلوک کرتے ہیں۔ ڈاکٹرز کو صرف اپنی کمیشن عزیز ہوتی ہے۔
3۔ غربت
پاکستانیوں میں بڑھتی شرع اموات کی ایک وجہ غربت بھی ہے۔ غربت کی وجہ سے لوگوں اپنی ضروریات زندگی کو پورا نہیں کرپاتے۔ اچھا گھر، کپڑئے، خوراک اور علاج جیسی چیزیں جب لوگوں کی پہنچ سے دور ہوں تو شرع اموات بھی اس سوسائٹی میں بڑھ جاتی ہیں۔ پاکستان میں ہر حکومت نے نعروں کی حد تک روٹی کپڑا مکان کا وعدہ کیا لیکن اس پر عملی اقدامات آج تک نہیں اٹھائے گئے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ حکومتیں تمام لوگوں کو سرکاری نوکریاں نہیں دے سکتی لیکن روزگار کے مواقع تو پیدا کرسکتی ہے۔ ملک میں صنعت اور زراعت کی طرف اگر خاص توجہ دی جائے تو اس سے غربت میں خاطر خواہ کمی کی جاسکتی ہے ۔ ایک بات تو طے ہے جب تک پاکستان میں غربت کو کم نہیں کیا جاتا تب تک بڑھتی شرع اموات کو روکنا ممکن نہیں۔
4۔ بیماریاں
غربت، افلاز اور بے روزگاری کے وجہ سے پاکستانیوں میں بہت سی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ جن میں دل اور سانس کی بیماریا ں سب سے زیادہ ہیں۔ ان بیماریوں کو روکنے کے لیے ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جو لوگوں کو خوشحالی کی طرف لے کر جائیں۔ شرع اموات کی جتنی بھی وجوہات ہیں آپس میں ایک دوسرئے کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔ لہذا ہر وجہ کو سنجیدگی سے لیناہوگا۔ اگر ملک میں نوجوان زیادہ ہوں گے تو ملک تیز رفتاری سے ترقی کرئے گا۔
5۔ بری عادات
پاکستانیوں میں بہت سی بری عادات بھی موجود ہیں ۔ یہ بری عادتیں بہت تیزی سے پاکستانیوں کی جانیں لے رہی ہیں۔ جب تک ان عادات کو چھوڑا یا کم نہیں کیاجاتا تب تک بھی شروع اموات کو کم نہیں کیاجاسکتا۔ اس میں حکومت عوام کی مدد تو کرسکتی ہے مگر زیادہ کوشش عوام کو خود ہی کرنی ہوگی تاکہ وہ بری عادات سے چھٹکارا حاصل کریں اور صحت مند و لمبی عمرپائیں۔ ذیل میں ایسی بری عادات کو لکھا جارہا ہے جو تقریبا ہماری زندگی کا حصہ بن چکی ہیں ان عادات کو چھوڑنا ہمارے لیے کافی مشکل کام ہے۔ لیکن کوشش کرکے ان کو چھوڑنا پڑئے گا۔ اور اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو شرع اموات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھے گی۔ پاکستانیوں کو چاہئے کہ اپنی زندگی کو اعتدال پر رکھیں اسی میں سب کی بقا ہے۔ عادتیں مندرجہ زیل ہیں۔
﴾ بہت زیادہ ٹھنڈا پانی پینا
﴾ورزش نا کرنا
﴾سگریٹ نوشی کرنا
﴾سیرو تفریع نا کرنا
﴾منشیات کا استعمال
﴾ موبائل کا بہت زیادہ استعمال
﴾کتابوں سے دوری
﴾چینی اور نمک کا بہت زیادہ استعمال کرنا
﴾کولڈڈرنک کا بے دریغ استعمال۔
﴾تیز ڈرائیونگ کرنا۔
﴾کم عمری میں شادی کرنا۔
﴾چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑا کرنا ۔
اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری اوسط عمر میں اضافہ ہوتو ہمیں مندرجہ بالا بری عادات سے ہر حال میں چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔
1۔
(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.