کچھ سوال۔۔۔

جمعرات 17 ستمبر 2020

Imran Naseem

عمران نسیم

علم کی دنیا سے وابستہ لوگوں سے۔۔۔
کیا کبھی یہ سوچا ہے کہ بچوں نے کیوں سوچنا چھوڑ دیا؟
بچوں کو جو پڑھایا جا رہا ہے اس سے وہ خوش بھی ہیں ؟
کب تک فرسودہ نصاب تعلیم اور نظام تعلیم کی بیساکیوں پر نسل در نسل زہنی غلام پروان چڑھتے رہے گے؟
کیا کبھی نصاب تعلیم بناتے ہوئے بچوں کی خوشی کو بھی مد نظر رکھا ہے؟
بچے سکول شوق سے کیوں نہیں جاتے َ کیا اس پر کوئی تحقیق ہوئی؟
طالب علم کا مطلب کیا ہے؟
پڑھاتے  ہوئے کبھی یہ سوچا کہ اس میں علم اور علم کی گہرائی کتنی ہے؟
طالب علم نے سوال کرنا کیوں چھوڑ دیا؟
کیوں پڑھا اور پڑھایا جا رہا ہے؟
 نصاب تعلیم کے کیا مقاصد  ہیں؟
نظام تعلیم کی سمعت اور ترجیعات کیا ہے؟
کیا جامعات میں  تحقیقی کام بھی ہو رہا ہے؟
جامعات میں   کیا تحقیق ہو رہی ہے؟
تحقیقی کام کے ثمرات کیوں نظر نہیں آ رہے؟
کیا طالب علم اسکول خوشی سے جاتا ہے؟
کیا والدین تعلیم کے معاملے میں بچوں کی خوشی کا خیال رکھتے ہیں؟
کیا استاد ایمانداری اور غیر جانبداری سے پڑھاتے ہیں؟
 استاد کی شخصیت کیسی ہو؟
تعلیمی اداروں کا ماحول کیسا ہونا چاہئیے؟
طلبا میں تخلیقی صلاحیتیں کیسے اوجاگر کی جاویں؟
درسگاہ میں سوچنے پر پابندی کے کیا نتائج ہونگے؟
تعلیم کسے ساتھ تربیت کی کیا اہمیت ہے؟
اچھی تربیت کے واسطے غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کیا ہوتی ہے؟
درس گاہوں سے کیا ربوٹ پیدا کرتے رہنا ہے؟
کیا استاد کی تربیت بھی ہوتی رہن چاہیے؟
استاد کی تربیت کے لئے کیا منصوبہ بندی کی جائے؟
بہتریں اخلاقی اقدار استاد اور طالب علم میں کیسے اجاگر کی جائیں؟
نصاب تعلیم کو کیسے دلچسپ بنایا جائے؟
نصاب تعلیم کو کس طرح  جدیت سے ہم اھنگ رکھا جائے؟
نصاب تعلیم کو کس طرح IQ and EQ کے حساب سے متوازن ہو؟
 طلبا میں نفسانی و نفسیاتی بیماریوں کا علاج کیسے کروایا جائے؟
تعلیمی نظام سے تعصب کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟
کیا عورت کی عزت اور احترام  نصاب تعلیم کا حصہ ہے؟
کسی بھی قسم کی صنفی تقسیم اور تعصب کا درس گاہ سے ختمہ کیا جائے؟
معیار تعلیم کا پیمانہ کیا ہے اور کیا ہونا چاہئے؟
دلیل کی اہمیت کو نظر انداز تو نہیں کیا جا رہا؟
عدم برداشت پر کیا پالیسی ہے ؟
کیا نظام تعلیم آزادی فکر کی اجازت دیتا ہے؟
کیا طلبا سیاست کی آزادی ہے؟
اسٹوڈنٹ یونین پر پابندی سے طلبا کی فکر پر کیا مثبت اثرات پر رہے ہیں؟
کیوں لڑکیوں میں اعتماد کی کمی ہے؟
نصاب تعلیم میں تربیت کا حصہ کتنا ہے؟
خواتین کیوں نہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود اعتمادی سے کر پاتیں؟
کیا تعلیمی ماحول طلبا دوست ہے؟
پڑھنے  اور سوچ  سمجھ کر پڑھنے میں کیا  فرق ہے؟
مندرجہ بالا سولات کا تعلق ہر اس شخص جو کسی نہ کسی صورت شعبہ تعلیم سے وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

پچھلی سات دہائیوں سے کیا ان سوالات پر غور و فکر کیا گیا؟ اور اگر کیا گیا تو اس کے ثمرات نظر کیوں نہیں آتے؟ کس کی ذمہ داری ہے؟ کس نے پورا کرنی ہے؟

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :