
جمہوریت کی گنجائش نہیں ۔۔۔ مریخ پر
اتوار 8 نومبر 2020

عمران نسیم
یہ جو جمہوریت ہے نا جو کچھ ہو رہا ہے دنیا جہاں میں اسی کی وجہ سے ہے۔۔۔ کیا جو کچھ ہو رہا ہے ٹھیک سے بتا۔ ابے یار یہ جنگیں ۔۔۔ تیل کے پیچھے ۔۔۔ پانی کے پچھے لڑائیاں یہ سب اسی وجہ سے ہے۔ تو نے دیکھا نہیں مشرق وسطی کا حال۔ شام عراق کی گلیوں میں بہتا لال پانی۔ افغانستان کی تباہی۔ ہر نئے ہتھیا ر کا ٹیسٹ گراونڈ ۔ انسانیت کا قبرستان۔ او تو پھر اسکا مریخ پر راکٹ بیجھنے سے کیا خاص تعلق ہے؟ یہی تو راز کی بات ہے۔
(جاری ہے)
اس راکٹ میں ایک تختی ہے اچھا کیسی تختی ہے؟ یوں سمجھ لے بہت بڑا آئی پیڈ ہے۔
اوئے کیوں بے قوف بنا رہا ہے مریح پر انڑ نیٹ کہاں سے آیا انٹر نیٹ ہے نہیں اور تو چلا آئی پیڈ چلانے او ہو تو بھی نہ جلدی سے انگلی کر دیا کر پہلے پوری بات تو سن لے جا میں نہیں بتاتا۔ اچھا بول اب نہیں کرتا۔ ہاں تو وہ آئی پیڈ جیسا یہ تو نہیں کہا کہ آئی پیڈ ہے۔مریخ تک زمین اور زمینی انسانوں کی کہانیاں پحنچ چکی ہیں۔ اس میں ہے کیا؟
اس میں احکام ہیں۔۔۔
کیا لکھا کیا ہے؟
سب سے پہلے نمبر پر لکھا ہے۔
خبردار ۔۔۔ جمہوریت منع ہے۔
کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی کرنے والے کو فوری طور پر مریخ بدر کر دیا جائے گا۔
اور سزا زمین ہو گی۔ کیا مطلب ۔ مجرم زمین پر رہے گا۔۔ ۔ ووٹ ڈالے گا اور مر جائے گا۔
اتنی سی بات کے لئے راکٹ کرائے پر لے کر دور خلا میں دوڑا دیا۔ اوٗے یہ اتنی سی بات نہیں ہے اسی میں تو مریخ کی تباہی کا نسخہ کمیا ہے۔ یہ کیا۔ پنڈ وسیا نئین تے۔۔۔
کیا مطلب مریخ پر بادشاہت ہو گی۔ یہ عربی اور انگریزی بادشاہ ملکہ ایک ساتھ رہ لیں گے؟ ۔ دیکھ للو اگر مریخ پر بھی سیاست ہو گی تو اس کا حال بھی زمین جیسا ہی ہو گا۔ اچھا۔۔۔ اور کیا کیا لکھا ہے؟
بچو کل ملا کر سات احکام ہیں۔۔۔ ہیں؟
کیا کیا ہیں؟
1-جمہوریت ممنوع ہے۔
2-گندم نہیں اگے گی۔
3-سرمایا درانہ طرز معیشت نہیں ہو گا۔
4-کسی بھی قسم کی آ لودگی منع ہے۔کوئی صنعت نہیں لگے گی جو آلودگی کا باعث بنے۔ تمام صنعتی مقاصد زمین سے حاصل کئے جائیں گے۔
5- چینی اور اس سے بنی تمام اشیا پر پابندی ہو گی۔
6-تمام قسم کے آتشی ھتیاروں اور منشیات پر پابندی ہو گی ۔ جو انسانی جان کے لئے خطرہ ہوں۔
7-آزادی علم و فکر ہو گی۔ اور تعلیمی نظام امتحان اور گریڈز سے پاک ہو گا۔
اور ان سب احکامات کی خلاف ورزی کی سزا ایک ہی ہے۔سر زمین مریخ بدری۔ بس۔
ارے یار تو خواب دیکھ رہا ہے یا دیکھا رہا ہے؟
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عمران نسیم کے کالمز
-
حجام کو باربر نگل گیا۔۔۔
جمعرات 25 مارچ 2021
-
ایجاد ضرورت کی ماں ہے۔۔۔
بدھ 27 جنوری 2021
-
آدمی یا انسان ۔۔۔؟
بدھ 23 دسمبر 2020
-
جمہوریت کی گنجائش نہیں ۔۔۔ مریخ پر
اتوار 8 نومبر 2020
-
کچھ سوال۔۔۔
جمعرات 17 ستمبر 2020
-
پیادے سے وزیر تک ۔ ۔ ۔
جمعرات 20 اگست 2020
-
باد مخالف سے نہ گھبرا اے پائلٹ
پیر 13 جولائی 2020
-
تعلیم کا حق اور جمہوریت کا ارتقاء ۔ ۔
جمعہ 3 جولائی 2020
عمران نسیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.