
کابل سے دکھی باپ کی فریاد
ہفتہ 4 ستمبر 2021

جاوید ملک
بقول منیر نیازی
میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نےدیکھا
بقول ساغرصدیقی
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزایاد نہیں
ڈر اور خوف بہت بری چیز ہوتی ہے-یہ انسان سے بہت غلط فیصلہ کرا دیتا ہے-زندگی جانے کا ڈر سب سے زیادہ خطرناک ہوتا ہےاور اسی ڈر کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں افغانی اپنا وطن چھوڑنا چاہتے تھے-ورنہ کون زی شعور اپنے بوڑھے والدین کوتنہا چھوڑ کر وطن سے دور جانے کا سوچ سکتا ہے-ان میں سے زیادہ تر ایسے لوگ تھے-جنہوں نے امریکی اور اس کے اتحادی افواج کے لیے معاون کا کردار ادا کیا تھا-جن کو طالبان یہودی ایجنٹ کہتے ہیں-اس لئے ایسے لوگوں کے دل میں خوف زیادہ تھا-ابھی بھی امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ترجیحی بنیاد پر ایسے ہی لوگوں کو وہاں سے نکالا ہے-کابل میں آہستہ آہستہ زندگی معمول پر آ جائے گی- کابل کی رونقیں بحال ہوجائیں ہو سکتا ہے-افغانستان پہلے سے زیادہ مستحکم ہو جائے-امن قائم ہو جائے-خون خرابہ ختم ہو جائے-مہاجرین اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئیں-لیکن احمد کے بابا کہہ رہے تھے-شاید وہ واپس کبھی نہ آئے وہ بہت دور چلا گیا اور اپنے ساتھ میری کل کائنات لے گیا-زندگی اتنی دردناک کبھی نہ تھی-میرے پاس تو احمد کے بابا کو حوصلہ دینے کے الفاظ بھی نہ تھے-میں تو خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہوں- احمد لوٹ آؤ والدین تمہارامنتظر ہیں-
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
جاوید ملک کے کالمز
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پاکستانی ٹیم
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
ٹی وی شوز کا گرتا ہوا معیار
ہفتہ 9 اکتوبر 2021
-
پاکستان کا طرز حکومت
ہفتہ 25 ستمبر 2021
-
ملائیشیا اور پاکستان کا طرز حکمرانی
اتوار 19 ستمبر 2021
-
پاکستان میں عدم برداشت کیوں؟
جمعرات 9 ستمبر 2021
-
کابل سے دکھی باپ کی فریاد
ہفتہ 4 ستمبر 2021
-
کابل کی شام غریباں
پیر 30 اگست 2021
-
امیر امیر تر اور غریب غریب تر کیوں
منگل 24 اگست 2021
جاوید ملک کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.