
پاکستان میں عدم برداشت کیوں؟
جمعرات 9 ستمبر 2021

جاوید ملک
جاتے ہیں-ان کے خاندانوں کا نام ان کے
پیشوں کی وجہ سے پڑگیا-ہمارا معاشرہ عجیب معاشرہ ہے-غربت اس قدرہوچکی کہ روزانہ کی بنیاد پر بری خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں-اپنے بچوں کو زہر دے رہے ہیں- نہر میں پھینک رہے ہیں-خود پر پٹرول ڈال کر خود سوزی کر رہے ہیں- دس پندرہ روپے کی خاطر قیمتی انسانی جانیں لے رہے ہیں-کوئی کسی کوبرداشت کرنےکا حوصلہ نہیں رکھتا-ان سب باتوں کا تعلق آپ کی معیشت کے ساتھ ہے-آپ کی معیشت اگر اچھی ہے تو آپ اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کا کام کرائیں گے تو جو پیسے مکینک آپ سے مانگ رہا ہے-آپ اس کو ادا کریں گے-آپ کسی بھی دکاندار سے تھوڑے سے پیسوں کے لیے جھگڑا نہیں کریں گے- لیکن پاکستان میں کیا ہو رہا ہے-سب کچھ الٹ چل رہا ہے-جیب میں سو روپیہ ہے اس سے موٹر سائیکل ٹھیک کرانا ہے-اور پٹرول بھی ڈلوانا ہے-ایسے حالات میں لڑائی جھگڑا تو ہوگا-اگر آپ کی جیب میں پیسہ ہے-تو پھر آپ مطمئن ہیں-پاکستان میں پیسے کا نہ ہونابہت سی بیماریوں کی وجہ ہے-گھر کا سربراہ مسلسل کام کر رہا ہے- اور باقی تمام لوگ اسی پر انحصار کر رہے ہیں-اگر پاکستانی معاشرے میں بھی سب لوگ چھوٹا موٹا کاروبار کرنا شروع کر دیں-توحالات بدل سکتے ہیں-پاکستان میں بچوں کو تعلیم دلانانوکری کا بندوبست کرنا ان کی شادی کرنا ان کا گھر بنانا یہ سب ذمہ داریاں والدین پر ڈال دی جاتی ہیں-اور پھرشادیاں بھی ایسی کرنی ہیں- ایک شادی پر پچیس تیس لاکھ روپیہ خرچ کر دینا-جس کا کوئی فائدہ نہیں- پاکستان میںLKKG یعنی لوگ کیا کہیں گے اور اس کمبخت ناک نے بڑا کام خراب کیا ہوا ہے-شادی بھی سادگی سے نہیں کرنی-لوگ کیا کہیں گے-گھر بھی چھوٹا سا نہیں بنانا-لوگ کیا کہیں گے-شادی عام خاندان کے اندر نہیں کرنی-لوگ کیا کہیں گے-چھوٹا موٹا کام نہیں کرنا لوگ کیا کہیں گے-اور ماشاءاللہ تعلیم بھی ایسی حاصل کر رہے ہیں-سب تھیوری پر رٹا لگ رہا ہے- پریکٹیکلی کچھ بھی پتا نہیں-یعنی بی ایس کر رہے ہیں اور سسٹم کو آن کرنے کا پتا نہیں-پھر تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کابہت فقدان ہے-درسگاہوں میں تربیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے-کیاہی اچھا ہو- پرائمری سکول سے اساتذہ تربیت پر بچوں کو تعلیم دیں-یعنی بچہ سکول سے آتا ہے- آتے ہی سکول بیگ ایک طرف ,جوتا ایک شمال ایک جنوب میں-آ کر کسی گھر والے کو اسلام علیکم نہیں بولا-آ کر یونیفارم نہیں بدل رہا اپنا منہ ہاتھ نہیں دھویا-یہ سب باتیں اساتذہ کی تربیت کے ساتھ منسلک ہوتی ہیں-انگلش کا ایک جملہ ہے- جس کا مفہوم ہے آپ کا عمل آپ کی زبان سے زیادہ اہم ہوتا ہے-پاکستانی معاشرے میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑا یہاں تک کہ ایک دوسرے کو قتل کر دینا- معمول بنتا جا رہا ہے-اس کی سب سے بڑی وجہ پیسے کا نہ ہونا-دین سے دوری اور درسگاہوں میں تربیت کی کمی ہے-
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
جاوید ملک کے کالمز
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پاکستانی ٹیم
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
ٹی وی شوز کا گرتا ہوا معیار
ہفتہ 9 اکتوبر 2021
-
پاکستان کا طرز حکومت
ہفتہ 25 ستمبر 2021
-
ملائیشیا اور پاکستان کا طرز حکمرانی
اتوار 19 ستمبر 2021
-
پاکستان میں عدم برداشت کیوں؟
جمعرات 9 ستمبر 2021
-
کابل سے دکھی باپ کی فریاد
ہفتہ 4 ستمبر 2021
-
کابل کی شام غریباں
پیر 30 اگست 2021
-
امیر امیر تر اور غریب غریب تر کیوں
منگل 24 اگست 2021
جاوید ملک کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.