
ملائیشیا اور پاکستان کا طرز حکمرانی
اتوار 19 ستمبر 2021

جاوید ملک
(جاری ہے)
اس کا جواب تھا سب رہتے ہیں۔
میں نے کہا آج تک کبھی کوئی پروٹوکول نہیں دیکھااور نہ ہی عوامی ٹریفک میں کوئی خلل دیکھااس نے بڑے معصومانہ انداز میں جواب دیاوہ عوام کے خادم ہوتے ہیں۔ عوام کو تکلیف کیسے دے سکتے ہیں۔اگر عوام کو تکلیف دیں گےتو پھران کو ووٹ کون دے گا۔میں اس کا جواب سن کر حیران رہ گیا۔یہاں پر کئی کمپنیوں کے مالک خود گاڑی چلا رہے ہوتے ہیں۔اپنے کاروبار کی جگہ خود صاف کر رہے ہوتے ہیں۔ایسی ایسی گاڑی سے اترتے ہیں جو پاکستان میں دیکھنے کو نہیں ملتی لیکن ان کے اندر عاجزی اور انکساری کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔یہاں پر آپ کو کوئی مذہبی یا سیاسی اجتماع دیکھنے کو نہیں ملے گا۔مسلمان یہاں اکثریت میں ہیں۔جگہ جگہ مساجد بنی ہوئی ہیں لیکن یہاں کی مساجد نمازیوں سے بھری ہوتی ہیں۔بڑی مساجد ہوتی ہیں دوسرے مذاہب کے لوگ بھی ہیں۔جیسے چائنیز بہت ہیں۔اسی طرح انڈین بھی ہیں۔سب لوگ اپنی اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کرتے ہیں۔عوام کو تکلیف نہیں دیتےکیونکہ سرکاری سطح پر اس کی اجازت نہیں ہے۔تمام مساجد میں خطبہ جمعہ حکومت کی طرف سے لکھا ہوا ملتا ہے۔مساجد میں مسلک اور سیاست کی بات کرنا سخت ممنوع ہے۔علمائے کرام لوگوں کو قرآن اور حدیث کا علم دیتے ہیں اور وہی بات بتاتے ہیں جو قرآن اور حدیث میں موجود ہے۔مساجد میں وسیع پارکنگ کی جگہ ہوتی ہےاور سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں۔مقامی لوگ مختلف قسم کے پھل مشروبات اور کھانے ایک طرف رکھتے ہیں۔جمعہ کی نماز کے بعداس سروس کو زیادہ تر غیرملکی استعمال کرتے ہیں اور شاید ملائشین لوگ غیرملکیوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ مساجد میں اکثر عطر بھی موجود ہوتا ہے۔ جو لگانا چاہیے لگاسکتا ہےیہاں پر کسی کی جرات نہیں کوئی کسی کے مذہب کی توہین کرے۔بڑی سخت سزا ہےیہاں پر پارلیمانی طریقہ رائج ہےپاکستان کی طرح یہاں بھی وزیراعظم کے پاس سارے اختیارات ہوتے ہیں۔یہاں پر انتخابات پاکستان کی طرح نہیں ہوتے بڑے بڑے جلسے اور تشہیری مہم نہیں کی جاتی۔ زیادہ تر امیدوار ڈور ٹو ڈورجا کر اپنا انتخابی منشور بتاتے ہیں۔ٹی وی پر مذاکرے چلتے ہیں اخبارات کے ذریعے اپنا پیغام لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے۔جس کا جس کو دل کرتا ہےووٹ ڈال دیتا ہے۔کوئی بریانی کا نظام نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی رشوت کی بات ہوتی ہے۔ووٹ کو قومی فریضہ سمجھ کر اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ابھی حال ہی میں یہاں کے وزیراعظم جناب محی الدین یاسین نے استعفیٰ دیا۔ کیونکہ ان سے کورونا کی صورتحال صحیح انداز میں کنٹرول نہیں ہو سکی۔ یہاں پر کسی بھی سکینڈل کی وجہ سے متعلقہ وزیر اپنا استعفیٰ دے دیتا ہےیہاں پر کسی سےاستعفیٰ مانگنے کی ضرورت کم پیش آتی ہے۔یہاں پر حکومت کو درخت لگانےکی کوئی ضرورت پیش نہیں آتی۔ کیونکہ یہاں کی حکومت نے بہت اچھا نظام بنا دیا ہے۔سب جانتے ہیں ملائیشیا ایک جنگل ہے ہر طرف آپ کو درخت ہی نظر آئیں گےلیکن اس کے باوجود کسی شہری کو ایک چھوٹا سا پودا بھی کاٹنے کی اجازت نہیں ہے۔بلکہ کوئی بھی نئی عمارت بنے گی تو اس کے اندر اس کی پیمائش کے لحاظ سے لازمی درخت ہونے چاہیے۔تب جا کر وہ عمارت فعال ہو سکے گی۔آپ کو ملائیشیا میں کوئی ایسا گھر سکول یونیورسٹی اسپتال غرض کسی بھی عمارت میں چلے جائیں درختوں اور پودوں کے بغیر آپ کو کوئی عمارت نظر نہیں آئے گی۔اسی طرح ہر عمارت میں آگ بجھانےکا نظام موجود ہوگا۔یہاں پر آج تک کوئی احتجاج دیکھنے کو نہیں ملا ہر علاقے کا سیاسی نمائندہ ہر وقت عوام کے کی خدمت کے لیے موجود ہوتاہے۔یہاں کی سیاسی جماعتیں مالی طور پر بہت مضبوط ہوتی ہیں۔وہ فنڈریزنگ کرتی ہیں۔ اور جو بھی عوامی خدمت اورسیاست کا شوق رکھتا ہے۔اس کو پارٹی کا ٹکٹ مل جاتا ہے یعنی یہاں پر پاکستان کی طرح سیاسی خاندان سے تعلق ہونا ضروری نہیں ہے اور نہ ہی امیر ہونا ضروری ہے۔یہاں پر پارلیمنٹرین کا کام قانون سازی کرنا ہوتا ہے۔ باقی تمام عوامی کام متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہوتی ہےوہ ادارے اپنا کام احسن انداز میں سر انجام دیتے ہیں۔یہاں پر کسی وزیرکو کسی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے نہیں دیکھا بلکہ یہاں پر تختیاں لگانے کا کوئی رواج نہیں ہے۔ یہاں کے لوگ باشعور ہیں اور ان کو اپنے حقوق کا بخوبی علم ہے۔یہاں پر کسی گلی محلے کی سڑک اس طرح بنی ہوتی ہے جیسے پاکستان میں ایکسپریس ہائی وے ہو۔یہاں کے پارلیمنٹرین اسمبلی میں اپنے منصوبے نہیں گنواتے وہ صرف قانون سازی پر کام کرتے ہیں۔عوامی کام صرف متعلقہ محکموں کا کام ہوتا ہے اور وہ کام عوام کا بنیادی حق ہوتا ہے۔یہاں کے سرکاری سکول کالج اور یونیورسٹیاں اعلی معیار کی ہوتی ہیں۔یہاں کے سرکاری ہسپتال تمام سہولیات سے لیس ہوتے ہیں۔یہاں کے لوگ سرکاری اداروں کو اہمیت دیتے ہیں۔یہاں پر کسی بھی مضر صحت چیز کوبیچنے کی اجازت نہیں ہے۔یہاں کے ادارے بہت فعال ہیں۔مسلمانوں کے لئےکوئی حرام چیز بیچنا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ہر چیز پرحلال سرٹیفیکیشن موجود ہوتی ہے۔ یہاں کی حکومت اپنے شہریوں کے لیے ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کرتی ہے۔ یہاں کے ایک سابق وزیراعظم نجیب زیر حراست ہیں ان پر بدعنوانی کے الزامات ہیں۔یہاں پر قانون سب کے لیےایک جیسا ہے۔قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔یہاں کی آرمی برائے نام ہے۔پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں یہ لوگ لڑائی جھگڑا پسند نہیں کرتے تعمیر ترقی کو اہمیت دیتے ہیں پاکستان کا طرز حکمرانی اگلی قسط میں انشاءاللہ۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
جاوید ملک کے کالمز
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پاکستانی ٹیم
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
ٹی وی شوز کا گرتا ہوا معیار
ہفتہ 9 اکتوبر 2021
-
پاکستان کا طرز حکومت
ہفتہ 25 ستمبر 2021
-
ملائیشیا اور پاکستان کا طرز حکمرانی
اتوار 19 ستمبر 2021
-
پاکستان میں عدم برداشت کیوں؟
جمعرات 9 ستمبر 2021
-
کابل سے دکھی باپ کی فریاد
ہفتہ 4 ستمبر 2021
-
کابل کی شام غریباں
پیر 30 اگست 2021
-
امیر امیر تر اور غریب غریب تر کیوں
منگل 24 اگست 2021
جاوید ملک کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.