
کورونا کی جنگ کا خاتمہ
پیر 29 مارچ 2021

معیشہ اسلم
کورونا وائرس کو Covid19 کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ اس وائرس نے سال 2019 کے آخر میں اس دنیا میں قدم رکھا۔ چائنہ کے شہر ووہان میں کورونا نے قدم رکھتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اب تک اس کے جان لیوا وار جاری ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا میں اب تک کروڑوں لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ ان میں سے کتنے ہی لوگوں نے کورونا کے خلاف جنگ تو جیت لی مگر ساتھ ہی ساتھ 27 لاکھ سے زائد افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
(جاری ہے)
کورونا وائرس نے عمر کے ہر افراد یعنی بچے, نوجوان, بوڑھے مرد ہوں یا خواتین, امیر ہو یا غریب یا پھر کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والا شخص ہو ہر ایک پر تیزی سے وار کیا۔
ہمارے اپنے پیاروں نے اس خطرناک وائرس سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار دی اور پاکستان کی کئی اہم شخصیات جو ہمارے ملک پاکستان کا سرمایہ تھے اس بیماری کی بھینٹ چڑھ گئے۔ یہاں تک کہ پوری دنیا کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا, سکولز ہوں یا دفتر, ریسٹورنٹس ہوں یا شادی ہالز ہوں, پارک ہوں یا بازار یا پھر کسی بھی قسم کا کاروبار ہو سب چیزوں کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔کورونا وائرس نے سرعام جنگ کا اعلان توکردیا ہے لیکن یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ اس جنگ کو کیسے ختم کیا جائے؟ ایسے کون سے اقدامات کیے جائیں کہ کورونا جیسی خونخوار بیماری سے نجات حاصل کی جا سکے؟ سب سے پہلے اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ہمیں تمام SOPs عمل پیرا ہونا ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ ان تمام لوگوں کو بھی آگاہ کرنا ہوگا جو اس بیماری کے نقصانات اور نتائج سے بے خبر ہیں۔ مگر اب اس جنگ سے نمٹنے کے لیے دنیا کے ماہر تعلیم یافتہ ڈاکٹروں نے ایک ویکسن ایجاد کی جسے لگانے کے بعد کورونا وائرس کمزور پڑنا شروع ہو جاتا ہے اور یہ کسی کارنامے سے کم نہیں۔
پاکستان میں ویکسن لگانے کا آغاز ایکسپو سینٹر میں 10 مارچ2021 سےہو چکا ہے, اور پاکستان کی حکومت کی طرف سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ سب سے پہلے ویکسن 60 سال سے زائد عمر رسیدہ افراد کو لگائی جائے گی اور یہ ویکسن اب تک فری میں ہزاروں افراد کو لگائی بھی جا چکی ہے۔ ابھی تک اس ویکسن کا کوئی نقصان سامنے نہیں آیا ہے اس لئے اس ویکسن کو کورونا کو شکست دینے کا واحد ذریعہ سمجھا رہا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بھی اس وقت کورونا وائرس کی زد میں ہیں اور خان صاحب خود بھی کورونا کی ویکسن لگوا چکے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ ہمارے وزیراعظم کو اور جو لوگ اس وائرس کا شکار ہیں جلد صحت و تندرستی عطا فرمائے(آمین) آپ بھی اپنے پیاروں اور بزرگوں کو ویکسن لگوائیں تاکہ ان کا سایہ ہم سب پر سلامت رہے۔
حفاظتی اقدامات کو اپنائیں
ویکسن لگوائیں
کورونا وائرس کو بھگائیں
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
معیشہ اسلم کے کالمز
-
موت کی حسین وادی۔۔۔
جمعرات 13 جنوری 2022
-
ایک عظیم قربانی (APS)
جمعرات 16 دسمبر 2021
-
کھیل کا میدان (T20 World Cup)
جمعرات 21 اکتوبر 2021
-
ہم نہ ہونگے پر تمہارا نام رہے گا (عمر شریف)
پیر 11 اکتوبر 2021
-
میں سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا
اتوار 19 ستمبر 2021
-
پولیو کے قطرے (ضرورت زندگی)
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
نئے پاکستان کی تیاری
جمعہ 13 اگست 2021
-
پہاڑوں کا بیٹا
جمعہ 30 جولائی 2021
معیشہ اسلم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.