
پولیو کے قطرے (ضرورت زندگی)
جمعرات 16 ستمبر 2021

معیشہ اسلم
افغانستان، نائیجیریا اور پاکستان کے سوا دنیا بھر میں پولیو کا ایک کیس بھی موجود نہیں ہمارے وطن عزیز پاکستان میں سامنے آنے والے پولیو کیسوں کی تعداد 2019میں 134رواں برس اب تک پولیو کیسوں کی تعداد 17ہو چکی ہے گزشتہ روز 5نئے پولیو کیسز کا سامنے آنا نہایت تشویشناک ہے کہ آئے روز پولیو کیسوں کی تعداد میں اضافہ دنیا بھر میں پاکستان کیلئے جہاں ایک طرف بدنامی کا باعث ہے وہیں دوسری طرف ہماری نئی نسل کو معذور ی جیسے انجام کا سامنا کرنا پڑتا ہے گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کے اندر پولیو وائرس کے کیسوں میں بتدریج کمی آئی تھی جس پر ماہرین امید کر رہے تھے کہ پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کے قریب ہے لیکن نئے پولیو کیسوں نے پولیو وائرس کے خاتمے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
(جاری ہے)
ہاتھ دھو بیٹھے۔ اِس تشویشناک صورتحال کے پیش نظر پولیوں کے حوالے سے میڈیا نے کافی کردار ادا کیا ملک بھر میں پولیو سے متعلق آگہی پھیلانے کا ملکی فریضہ بھی انجام دیا۔ا بھی تک ملک میں پولیو مہم جاری ہے جس میں 2لاکھ 65ہزار پولیو وزکرز 39.6ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔
آئے روز نئے پولیو کیس ہمارے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی اور عالمی برادری کے سامنے شرمندگی کا باعث ہیں لہٰذا حکومت کو اس کام میں پیش آنیوالی تمام رکاوٹیں بلاتاخیر دور کرنا چاہئیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ متعلقہ اداروں اور اہلکاروں کو اس مقصد کیلئے ٹائم فریم دیا جائے اور ہدف کے حصول کیلئے پولیو ورکرز کو تمام ضروری سہولتیں اور مراعات مہیا کی جائیں۔ اگر منفی عناصر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے روکنے کیلئے والدین پر دباؤ ڈالتے ہیں تو اس سے نمٹنا بہتر طور حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
معیشہ اسلم کے کالمز
-
موت کی حسین وادی۔۔۔
جمعرات 13 جنوری 2022
-
ایک عظیم قربانی (APS)
جمعرات 16 دسمبر 2021
-
کھیل کا میدان (T20 World Cup)
جمعرات 21 اکتوبر 2021
-
ہم نہ ہونگے پر تمہارا نام رہے گا (عمر شریف)
پیر 11 اکتوبر 2021
-
میں سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا
اتوار 19 ستمبر 2021
-
پولیو کے قطرے (ضرورت زندگی)
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
نئے پاکستان کی تیاری
جمعہ 13 اگست 2021
-
پہاڑوں کا بیٹا
جمعہ 30 جولائی 2021
معیشہ اسلم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.