اوکاڑہ کی ڈائری

جمعہ 9 اپریل 2021

 Malik Zafar Iqbal

ملک ظفر اقبال

ضلع اوکاڑہ صوبہ پنجاب کا ایک زرخیز میدانی علاقہ ہے زراعت اس ضلع کا سب سے بڑا معاشی ذریعہ ہے ضلع اوکاڑہ کو یہ شرف حاصل ہے کہ ہر دور حکومت میں اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے میں وزیراعلی سمیت کئی وزراء شامل رہے ہیں مگر اوکاڑہ کی ترقی حوالہ سے جائزہ لیا جائے تو صرف دو ادوار ایسے ہیں جس میں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہؤا وہ دور راؤ سکندر اقبال مرحوم سابقہ وزیر دفاع اور چوہدری ریاض الحق جج موجودہ ایم این اے کا ہے۔


اوکاڑہ کی باؤنڈری پر واقع اضلاع میں قصور،ساہیوال،فیصل آباد،پاکپتن ،بہاولنگر اور انڈیا شامل ہے۔
اوکاڑہ کے مین شہروں میں رینالہ خورد ،بصیرپور ،دیپالپور،حجرہ شاہ مقیم،منڈی احمد آباد،حویلی لکھا،اور کئی دوسرے اڈے مشہور ہیں۔اوکاڈہ شہر اس وقت سرکاری اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث بہت سی مشکلات سے دوچار ہے جس میں سب سے بڑا مسلئہ سیوریج سسٹم کا ہے عدم دلچسپی کا عالم یہ ہے کہ پورا شہر جوہڑ کا منظر پیش کرتا رہتا ہے لوگوں کی شکایات کرنے کے باوجود میونسپل کمیٹی کا عملہ ٹس سے مس نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

اگر شہری انتظامیہ کی بات کی جائے پچھلے اڑھائی سالوں سے انتظامیہ پرائس کنٹرول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہر دوکان دار کا ریٹ اپنی مرضی کاہے خصوصاً گوشت کا ریٹ آج تک کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں صرف فوٹو سیشن تک محدود رہتی ہیں۔۔اوکاڈہ زرعی اعتبار سے ایک زرخیز علاقہ ہے مگر کسانوں کو مہنگے داموں ملاوٹ شدہ کھاد ،زرعی ادویات اور بیج ملنے کی وجہ سے کسان دل برداشتہ ہیں۔

ڈیلر حضرات جیسے ہی فصل کاشت کا وقت شروع ہوتے ہی اپنا ریٹ لگا کر کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں انتظامیہ کنٹرول کرنے میں بے بس ہے ۔شہر کی صفائی مجموعی طور پر ناکام ہے۔صفائی کا عملہ صرف اس جگہ نظر آتا ہے جن راستوں سے شہر کی انتظامیہ گزرے۔
آخر یہ بے بسی کیوں ہی اسلئے کہ انتظامیہ کے فیلڈ ورکر صرف اپنی جیبوں کو بھرنے کی فکر میں رہتی ہے اور ان کو مانیٹرنگ کرنے والے خود عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔


محکمہ صحت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے لوگ  پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں اور پرائیویٹ ہسپتالوں کو فروغ دینے میں ضلعی انتظامیہ بھرپور اپنا کردار ادا کرنے میں کامیاب ہے۔دیہاتوں کو صحت کی بنیادی سہولتوں میں بنیادی مرکزصحت اپنا کردار ادا کرنے میں ناصرف ناکام نظر آتے ہیں بلکہ سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :