نیو ورلڈ آڈر؟
ہفتہ 12 جولائی 2014
ان ہی میں سے ایک عاد قوم گزری ہے جس سے سبق حاصل کرنے کی کوشش کریں گے قرآن شریف میں بیان ہوا ہے کہ” رہے عاد ،تو انہوں نے زمین میں حق کی راہ سے ہٹ کر تکبر کی روش اختیار کی اور کہنے لگے کہ کون ہے ہم سے زیادہ زور آور“( حٰم سجدہ:۱۵) اس ذکر سے پہلے ہم ایک اصولی بات کا بھی ذکر کرنا چاہتے ہیں وہ یہ کہ پہلے وقتوں میں قوموں کے پاس اللہ تعالیٰ اپنے علیحدہ علیحدہ رسول بھیجا کرتا تھا جن کا قرآن میں ذکر آیا ہے۔
(جاری ہے)
صاحبو! میں نے آپ کے سامنے قرآن سے یہ سبق پیش کیا ہے اور اس پر غور کرتے ہیں اور آج کے متکبر نیو ورلڈ آرڈر کے پیش کرنے والی قوم کے متعلق بات کریں گے۔کیا اُونچی اُونچی یاد گار عمارتوں کی بنیا د متکبرانہ طورامریکا نے نہیں رکھی تھی؟ امریکہ کی طرف سے نہیں کہا گیا تھاکہ دنیا کی بلند ترین عمارت امریکہ میں موجود ہے اس کی اتنی منزلیں ہیں اور یہ یہ خوبیاں ہیں وغیرہ۔ پھر اس کے بعد امریکا کی نقل اتارتے ہوئے دنیا کے دوسرے ملکوں نے بھی اپنے اپنے ملکوں میں اونچی اونچی بے فائدہ یادگار عمارتیں بنائیں۔کیا امریکا میں واقع ہی ان کثیر منزلہ عمارتوں کی ضرورت بھی تھی یا دنیا کے ملکوں پر اپنا متکبرانہ روعب ڈالنا تھا۔ قرآن کہتاہے کہ جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو تو جبار بن کر ڈالتے ہوں ۔کیا نیو ورلڈ والے ملک نے دنیا پر اور خصوصاً امت مسلمہ پر جبار بن کر ہاتھ نہیں ڈالا۔ پہلے افغانستان پر جعلی ۹/۱۱ کا ڈرامہ رچا کر ایک پر امن افغان قوم پر حملہ کر دیا اس ملک کی ہر حرکت کرتی ہوئی چیز کو تباہ برباد کر کے رکھ دیا اپنے ساتھ ناٹو کے ۸۰ سے زائد ملکوں کی فوجوں کو بھی اس جنگ میں شریک کیا جنہوں نے ظلم کی داستان رقم کی۔ پاکستان کی ایک نہتی بیٹی، بے گناہ ڈاکڑ عافیہ کو پہلے افغانستان جیل میں ۵ سال قید رکھا پھر امریکا لے جایا گیا اور وہاں ایک یہودی جج سے ناکردہ گناہوں کے بدلے ۸۶ سال کے لیے قید کر دیا۔ اس فیصلے پرعدالت کے اندر ایک امریکی دانشور نے کہا تھا یہ سزا عافیہ کو نہیں مسلم امت کو دی گئی ہے۔ اس کے بعد عراق پر بے بنیاد اور جھوٹی اطلاع پر کہ عراق کے پاس بڑی تباہی پھیلانے والا اسلحہ موجود ہے اس ملک کو بھی تباہ کر دیا۔ویت نام کمبوڈیا وغیر ہ یعنی دنیا کی قوموں پر جبار بن کر ہاتھ ڈالتارہا اور دنیامیں سب سے بڑا ظالم بنا ہوا ہے۔ اسی نے جاپان کے دو شہرں پر ایٹم بم برسا دیے تھے۔تمام دنیا میں اس کے فوجی اڈے موجود ہیں تمام دنیا کو غلام بنایا ہوا ہے۔ حکومتوں اور افراد کی خفیہ طریقوں سے جاسوسی کر رہا ہے کل ہی جرمنی کی جانسلر نے اس جرم میں امریکا کے ایک مقامی سی آئی اے چیف کو ملک بدر کردیا ہے۔ افغانستان میں نہتے افغانوں سے شکست کے بعد اس جنگ کو پاکستان لے آیا ہے ہمارا ملک ۱۳ سال سے جنگ میں جھلس رہا ہے ۔اب اپناپرانا مطالبہ منوا لیا ہے اور ہماری فوج کو شمالی وزیرستان میں الجھا دیا ہے۔۸ لاکھ شہری اپنے ہی ملک میں رمضان کے مہینے میں مہا جرت کی زندگی گزرانے پر مجبور کر دیے گئے ہیں۔ یہ جبارانہ ظلم نہیں ہے تو کیا ہے؟ پھر قرآن میں عاد قوم سے کہا گیا تھا کہ اللہ نے تمہیں وافر مقدار میں رزق دیا ہے۔ کیا امریکا کے پاس وافر مقدار میں رزق نہیں ہے جو دوسرں پر حملے کر کے اس کے وسائل پر قبضہ کرتا ہے۔ افریقہ میں اللہ کی مخلوق بھوکی مر رہی تھی اور امریکا نے اپنا فاضل اناج سمندر میں پھینک دیا تھا۔ آج بھی اللہ کی ہدایت موجود ہے کہ اس جبار کو اللہ سے ڈرنا چاہیے مگر جیسے عاد کی قوم نے رسول سے کہا تھا امریکہ بھی یہی کہتا ہے مجھ پر کوئی بھی اللہ کا عذاب نہیں آنا اور اللہ کی طرف رجوع کرنے کی بجائے تکبر میں مبتلا ہے۔مگر قرآن سے جو سبق ملتا ہے کہ رہتی اللہ کی ذات ہے۔ باقی بڑے بڑے متکبروں کو اللہ نے فنا کر دیا اور ان کی ظلم کی داستانوں سے تاریخ بھری بڑی ہے قرآن میں ایسی متکبر حکومتوں کی داستانیں بیان کر کے سبق حاصل کرنے کا کہا گیا ہے کہ اللہ ایسی متکبر قوموں کو بلاآخر تباہ کر دیتا ہے۔ مگر تاریخ کا یہ سبق ہے کہ لوگ تاریخ سے سبق حاصل نہیں کرتے!قرآن میں بیان کردہ پہلی قوموں کے سب گناہ امریکی قوم میں یک جا ہو گئے ہیں اب یہ قوم بھی طاوس و رباب میں غرق ہے لہٰذا اس کی تباہی بھی مقدر بن گئی ہے ۔کوئی بھی اللہ کی سنت کو نہیں ٹال سکتا؟ کیا فلسفی شاعر علامہ اقبال اسی پر ہی کہا تھا؟
شمشیر سناء اوّل طاوس و رباب آخر
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.