
شانِ مصطفی ﷺٰ ملین مارچ کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج
بدھ 28 جنوری 2015

میر افسر امان
(جاری ہے)
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر حکومت نے سیاسی جماعتوں کو یکجاہ نہیں کیا۔یہ کام جماعت اسلامی کرے گی۔میلن مارچ کو نائب امیر جماعت اسلامی جناب اسد اللہ بھٹو صاحب، جماعت اسلامی کراچی کے امیر جناب حافظ نعیم الرحمٰن، پاکستان تحریک انصاف کے آفتاب جہانگیر، مجلس شعائر اسلام کے اظہر ہمدانی، کراچی بار کے صدر نعیم قریشی، شیعہ علما کونسل کے علامہ ناصر عباس نقوی،جمعیت علما اسلام (ف) کے اسلم غوری، جمعیت علمائے پاکستان کے قاضی احمد نورانی،جمعیت علمائے اسلام(س) کے حافظ احمد علی، پاکستان پیپلز پارٹی کے نجمی عالم نے خطاب کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے سلیم ضیا کے علاوہ دیگر سیاسیی اور دینی جماعتوں کے راہنمابھی موجود تھے۔ مارچ میں نظامت کے فرائض نائب امیر کراچی جناب اسامہ رضی صاحب نے ادا کئے۔ جماعت اسلامی کے مسلم پرویز، برجیس احمد مظفرحاشمی بھی شریک تھے۔سراج الحق نے کہا کہ یہ مارچ آخری نہیں ۔ ان شاء اللہ پاکستان کی ہر گلی اور کوچے میں یہ مارچ ہوں گے۔ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مغرب نے پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف ایک جنگ برپا کی ہوئی ہے۔وہ خود ہی اس پر نوٹس لے اور ہر دن اور ہر رات مسلمانوں کی غیرت کو للکار رہا ہے۔ شان، مصطفیٰ کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں نظام مصطفیٰ نافظ کیا جائے۔گذشتہ ۶۵ سالوں میں پاکستان میں ایک دن کے لیے بھی نظام مصطفیٰ نافظ نہیں ہوا۔اگر پیرس میں شیطانی اور گستاخانہ عمل کے لیے لاکھوں افراد جمع ہو سکتے ہیں تو دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں میں سے ناموس رسالت کے لیے کروڑوں کیوں نہیں جمع ہو سکتے۔مسلمان تمام انبیا کی عزت واحترام کرتے ہیں۔کسی بھی نبی کی گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا اس گستاخی پر اسلامی جمعیت طلبہ نے کراچی میں احتجاج کیا۔اور فرانس کے کونصل خانے جاکر پرامن یاداشت پیش کرنی چاہی تو پولیس نے ان پر فائرنگ کر دی اور یاداشت نہ پیش کرنے دی۔ حیرت ہے کہ لندن میں بیٹھے ہوئے لندن کے ایک شہری نے مطالبہ کیا کہ جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جائے۔ جب ہم امریکا کے خلاف احتجاج کرتے ہیں تو ان کو کیوں پریشانی ہوتی ہے۔وہ چاہتے ہیں پاکستان میں قومی اتفاق رائے ختم ہو جائے۔تمام جماعتوں سے درخواست کرتے ہیں کہ تحریک حرمت رسول پر متحد ہو جائیں گلی گلی کوچوں کوچوں میں اس تحریک کو آگے بڑھائیں ۔یہ تحریک اُس وقت جاری رہے گی۔ جب تک فرانس معافی نہ مانگ لے۔ جب تک اقوام متحدہ بھی انبیا کی شان میں گستاخی کے خلاف قانون نہ بنا لے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.