کون لوگ ہیں ہم؟؟؟
منگل 24 اگست 2021

مصباح چوہدری
یہ سوال میرے ذہن کی کھڑکیاں دروازے توڑ کر میری سوچ کی لہروں میں وقتی ارتعاش پیدا کر کے بے بسی کے سمندر میں دم توڑ جاتا ہے۔۔
کہ ہم کون ہیں؟
ہم ایک مہینے کے مسلمان، 10 دن کے حسینی، 3 دن کے اسمعیلی، ایک دن کے پاکستانی، ایک دن کیلئے وطن کے جانثار اور سرحدوں کے محافظ بن جاتے ہیں جبکہ سال کے باقی 319 دن۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟
ہاں سال کے باقی دنوں میں ہم نفس کے دنبے کو خواہشوں کے چارے سے خوب پالتے ہیں۔۔ ان خواہشوں کی تکمیل کے لیے ہم کرپٹ، نااہل، دغا باز، جاہل مطلق، احمق، چور، شعبدہ باز، محور سے دور بس اپنی مستی میں مگن ہوتے ہیں۔ دس محرم تک ایسے مسلمان کے اہل مدینہ بھی گمان کریں کہ ہم سے بہتر مسلمان ہیں نمازیں خوش اخلاقی جذبہ حسینیت سے ایسے سرشار کے لنگر تقسیم ہو رہا سبیلیں لگائی جارہیں ہیں. دکھ سکھ میں ایک دوسرے کے گھر جایا جا رہا۔
گانے فلمیں ڈرامے سب بند۔ *بس ایک رات اور اگلی صبح 11 محرم۔۔کونسا لنگر کیسی ہمدردی کیسا دکھ سکھ۔۔؟؟؟؟
ہم کیا ہیں؟ ہم کیوں ہیں؟؟ کیا ہمارا کوئی مقصد حیات ہے؟؟ کیا ہم صرف اس دنیا میں کھانے پینے بچے پیدا کرنے اور مرنے آئے ہیں؟ اگر یہی مقصد ہے زندگی کا تو جانوروں میں اور ہم میں کیا فرق ہے؟؟ اپنے ساتھ اشرف المخلوقات کا ٹیگ کیوں لگائے پھرتے ہیں؟؟ ہماری پیشانی میں اسم عظیم کیوں ہے؟؟ ہم خود کو الّٰلہ تعالی کا خلیفہ کیوں کہتے ہیں؟؟ ہم اولیاء اور انبیاء کے وارث کیوں بنتے ہیں؟؟؟ یہ اور ان جیسے بہت سے سوالات جن کا جواب ہمیں ایک قوم کے طور پہ ڈھونڈنا ہیں. کیونکہ ہم من حیث القوم برے ہیں #ہماری_برائی_انفرادی_نہیں_اجتماعی_ ہے۔ ہم نے کوئی زندگی کا شعبہ نہیں چھوڑا جسکا خانہ خراب نہ کیا ہو۔ یہاں تک کے نعت رسولؐ اور حمد خدا کو نہیں بخشا۔ نعتوں کے بول اور ایسی لیرکس کے کوئی من چلا سن لے تو پاوں خود بخود تھرکنے لگ جائیں۔ نعت پڑھتے اس کی طرز بناتے کبھی نہیں سوچتے کے نام کن کا ہے وہ جن کا سایہ بھی زمیں پہ نہیں پڑنے دیا ان کا زکر اور گانوں کی طرز پہ. کونسا عشق ہے جسکی تکمیل یوں ہوتی ہے. وہ مصرعے جن پہ سامعین جھوم کے نوٹوں کی گڈیاں نچھاور کرتے ہیں وہ فقرے بار بار دہرائے جاتےہیں. نہیں خبر اسکو ایمان کا کونسا مقام کہتے ہیں؟
ہمارے عملوں میں اتنی غلاظت ہے اور سوچ ایسی پسماندہ کہ سچائی پروان چڑھ ہی نہیں سکتی وہ دم گھٹنے سے مر جاتی۔
میں اکثر سوچتی ہوں کہ نبی پاک صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم کیوں ہمارے لیے دعاوں میں نمازوں اور راتوں میں اٹھ اٹھ کر روتے تھے۔ کیونکہ وہ ہمارے کرتوتوں سے آگاہ تھے۔ آج بھی ہم نے ان کو کس کُرب میں مبتلا کر رکھا ہے یہ سوچ کے جسم لرزنے لگتا ہے۔ بزرگان دین کے کلام کو جدید موسیقی کے نام پہ ایسا خوار کیا وہ بیچارے اپنے مزاروں میں ٹکریں مارتے ہوں گے۔ کبھی کبھی تو مجھے لگتا کہ ہم اپنے آباو اجداد کی قبروں کی لپائی بھی صرف مضبوطی کے لیے کرتے کہ کہیں وہ باہر نکل کر ہماری دھلائی نہ کر دیں۔۔۔
ہماری چوری چکاری اور کرپشن کا معیار اتنا گرا ہوا ہے کہ گنے کی چلتی ٹرالی سے گنا کھینچ لیتے، کسی سے پوچھے بغیرچھلیاں امرود مالٹے آم وغیرہ توڑ لیے۔ کسی کے گھر یا اپنے گھر کا سودا سلف لائے تو پیسے کھسکا لیے۔ ناکے پہ کھڑے پولیس والے 2 کپ چائے اور انڈے پہ مان گئے مطلب جس بھی لیول پہ ہم کچھ غلط کر سکتے ہم کرتے ہیں اپنی جان مار کے کرتے ہیں یعنی ہم نچلے سے نچلے اور اوپر سے اوپر والے ہر درجے کے کرپٹ اور چور ہیں۔ اور دکھ اس بات کا ہے کہ اپنی ان خوبیوں کو ہم غلطی سمجھ کے نہیں adventure سمجھ کے بتاتے ہیں۔۔
کون لوگ ہیں ہم یار؟؟؟؟؟؟
کہ ہم کون ہیں؟
ہم ایک مہینے کے مسلمان، 10 دن کے حسینی، 3 دن کے اسمعیلی، ایک دن کے پاکستانی، ایک دن کیلئے وطن کے جانثار اور سرحدوں کے محافظ بن جاتے ہیں جبکہ سال کے باقی 319 دن۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟
ہاں سال کے باقی دنوں میں ہم نفس کے دنبے کو خواہشوں کے چارے سے خوب پالتے ہیں۔۔ ان خواہشوں کی تکمیل کے لیے ہم کرپٹ، نااہل، دغا باز، جاہل مطلق، احمق، چور، شعبدہ باز، محور سے دور بس اپنی مستی میں مگن ہوتے ہیں۔ دس محرم تک ایسے مسلمان کے اہل مدینہ بھی گمان کریں کہ ہم سے بہتر مسلمان ہیں نمازیں خوش اخلاقی جذبہ حسینیت سے ایسے سرشار کے لنگر تقسیم ہو رہا سبیلیں لگائی جارہیں ہیں. دکھ سکھ میں ایک دوسرے کے گھر جایا جا رہا۔
(جاری ہے)
ہم کیا ہیں؟ ہم کیوں ہیں؟؟ کیا ہمارا کوئی مقصد حیات ہے؟؟ کیا ہم صرف اس دنیا میں کھانے پینے بچے پیدا کرنے اور مرنے آئے ہیں؟ اگر یہی مقصد ہے زندگی کا تو جانوروں میں اور ہم میں کیا فرق ہے؟؟ اپنے ساتھ اشرف المخلوقات کا ٹیگ کیوں لگائے پھرتے ہیں؟؟ ہماری پیشانی میں اسم عظیم کیوں ہے؟؟ ہم خود کو الّٰلہ تعالی کا خلیفہ کیوں کہتے ہیں؟؟ ہم اولیاء اور انبیاء کے وارث کیوں بنتے ہیں؟؟؟ یہ اور ان جیسے بہت سے سوالات جن کا جواب ہمیں ایک قوم کے طور پہ ڈھونڈنا ہیں. کیونکہ ہم من حیث القوم برے ہیں #ہماری_برائی_انفرادی_نہیں_اجتماعی_ ہے۔ ہم نے کوئی زندگی کا شعبہ نہیں چھوڑا جسکا خانہ خراب نہ کیا ہو۔ یہاں تک کے نعت رسولؐ اور حمد خدا کو نہیں بخشا۔ نعتوں کے بول اور ایسی لیرکس کے کوئی من چلا سن لے تو پاوں خود بخود تھرکنے لگ جائیں۔ نعت پڑھتے اس کی طرز بناتے کبھی نہیں سوچتے کے نام کن کا ہے وہ جن کا سایہ بھی زمیں پہ نہیں پڑنے دیا ان کا زکر اور گانوں کی طرز پہ. کونسا عشق ہے جسکی تکمیل یوں ہوتی ہے. وہ مصرعے جن پہ سامعین جھوم کے نوٹوں کی گڈیاں نچھاور کرتے ہیں وہ فقرے بار بار دہرائے جاتےہیں. نہیں خبر اسکو ایمان کا کونسا مقام کہتے ہیں؟
ہمارے عملوں میں اتنی غلاظت ہے اور سوچ ایسی پسماندہ کہ سچائی پروان چڑھ ہی نہیں سکتی وہ دم گھٹنے سے مر جاتی۔
میں اکثر سوچتی ہوں کہ نبی پاک صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم کیوں ہمارے لیے دعاوں میں نمازوں اور راتوں میں اٹھ اٹھ کر روتے تھے۔ کیونکہ وہ ہمارے کرتوتوں سے آگاہ تھے۔ آج بھی ہم نے ان کو کس کُرب میں مبتلا کر رکھا ہے یہ سوچ کے جسم لرزنے لگتا ہے۔ بزرگان دین کے کلام کو جدید موسیقی کے نام پہ ایسا خوار کیا وہ بیچارے اپنے مزاروں میں ٹکریں مارتے ہوں گے۔ کبھی کبھی تو مجھے لگتا کہ ہم اپنے آباو اجداد کی قبروں کی لپائی بھی صرف مضبوطی کے لیے کرتے کہ کہیں وہ باہر نکل کر ہماری دھلائی نہ کر دیں۔۔۔
ہماری چوری چکاری اور کرپشن کا معیار اتنا گرا ہوا ہے کہ گنے کی چلتی ٹرالی سے گنا کھینچ لیتے، کسی سے پوچھے بغیرچھلیاں امرود مالٹے آم وغیرہ توڑ لیے۔ کسی کے گھر یا اپنے گھر کا سودا سلف لائے تو پیسے کھسکا لیے۔ ناکے پہ کھڑے پولیس والے 2 کپ چائے اور انڈے پہ مان گئے مطلب جس بھی لیول پہ ہم کچھ غلط کر سکتے ہم کرتے ہیں اپنی جان مار کے کرتے ہیں یعنی ہم نچلے سے نچلے اور اوپر سے اوپر والے ہر درجے کے کرپٹ اور چور ہیں۔ اور دکھ اس بات کا ہے کہ اپنی ان خوبیوں کو ہم غلطی سمجھ کے نہیں adventure سمجھ کے بتاتے ہیں۔۔
کون لوگ ہیں ہم یار؟؟؟؟؟؟
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.