داد

بدھ 25 اگست 2021

Misbah Chaudhry

مصباح چوہدری

داد پھولوں کی طرح ہوتی ہے جہاں سے ملے سمیٹ لینی چاہیے تانکہ زندگی ہمیشہ مہکتی رہے..
کہتے ہیں کے داد کسی بھی کام کرنے والے کا حق ہوتی اسکی اجرت کی طرح پسینہ خشک ہونے سے پہلے اگر حوصلہ افزائی کے چند الفاظ اسکی جھولی میں ڈال دئیِے جائیں تو یہ رزق اسکی ہمت کبھی کم نہیں ہونے دیتا. کوئی شاعر ہو کے مصنف, ڈاکٹر ہو کے استاد, مالک ہو کے نوکر, حکمران ہو کے رعایا جہاں داد کا رشتہ بندھ جاتا ہے وہاں نفرتیں پروان نہیں چڑھتیں, بلکہ عزت و احترام کے گل کھلتے ہیں محبتوں کی برسات ہوتی اور چاہت کی چاشنی سے ہر پل کو خوبصورت بنایا جاتا ہے
سچ کہوں تو جو محنت کرتا ہے قابلِ داد ہے اور یہ داد دراصل امتحان ہوتی ہے دینے والے کا.

اپنے الفاظ کے پنڈارے سے وہ چاہے تو سفید مہکتے گلاب نکال لائے اور چاہے تو لفظوں کے اژدھے ہو سو بکھیر کر سامنے والے کے ارمان ڈس لے.
کچھ لوگ داد یوں دیتے ہیں کے انکی باتوں کا لمس آپکو محسوس ہوتا ہے. جب آپ تھک ہار کے بستر پہ گرتے ہیں تو سارے جملے آپ کے اوپر جھک جاتے ہیں اور ہر لفظ اٹکھیلیاں کرتا ہے کوئی کان میں گنگناتا ہے تو کوئی رقص کا سماں باندھ دیتا ہے کوئی دل میں گدگداتا ہے تو کوئی آنکھیں بھگو دیتا ہے.

یہ سب اتنا شاندار ہوتا ہے کے سر خود بخود بارگاہ الہی میں جھک جاتا ہے اور محبت آنکھوں سے چھلکنے لگتی ہے
یوں تو ہر ذی روح داد کا مستحق ہے مگر شاعر مصنف اور مفکر لوگ چونکہ بہت حساس ہوتے ہیں اور انکے لیے داد رگوں میں دوڑتے خون کی مانند ہوتی ہے جس دن یہ رک جائے موت مقدر ہو جاتی ہے
کبھی کوئی ادب سے تعلق رکھنے والا غلط نہیں لکھتا اسکے الفاظ وجدان ہوتے ہیں یہ وحی کی مانند دل پہ نازل ہوتے ہیں اور وحی میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی بانو قدسیہ ہو کے اشفاق احمد, منٹو ہو کے خلیل جبران, مرزا غالب ہو کے جون ایلیا, فیض احمد ہو کے احمد فراز سب اپنے اپنے الفاظ کے موتی تھالوں میں لیے پھرتے ہیں اور جسکا جو جی چاہے مالا اٹھا کے پہن لے.

ہر لکھاری کا انداز مختلف ہے اور ہر پڑھنے والے کی پسند الگ. یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کسی کو کالے گلاب پسند ہوں اور کسی کو لال.  قدر کریں کیونکہ گلاب بلآخر گلاب ہے. آپکے منہ موڑنے سے برا کہنے سے اس پہ کوئی فرق نہیں پڑنا فرق پڑے گا تو آپ پہ....کیونکہ داد امانت ہوتی ہے اگر داد طالب تک نہیں پہنچ پاتی تو بندہ خیانت کا مرتکب ہو جاتا ہے�

(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :