
حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شخصیت
ہفتہ 21 اگست 2021

محمد برہان الحق جلالی
معرکہ وجود میں بدرو حنین بھی ہے عشق
حضرت امام حسین 4ہجری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ ولادت باسعادت کی خبر پا کر مختار کون ومکاںﷺ حضرت فاطمہؓ کے گھر تشریف لائے اورحضرت حسینؓ کے کانوں میں اذان دی ۔
(جاری ہے)
آپؓ کے منہ میں اپنا لعاب دہن ڈالا، آپؓ کے لئے دعا فرمائی اور آپؓ کا نام نامی حسینؓ رکھا۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے خود امام حسن وحسین کے عقیقے کیے۔حضرت امام حسینؓ اپنی ذات میں ایک امت تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نہ صرف صورت بلکہ سیرت مبارکہ میں بھی آقا ﷺ کے شبیہ تھے۔ آپؓ کی ذات بابرکات اتنے زیادہ محاسن و محامد سے آراستہ ہے کہ نگاہیں خیرہ ہوجاتی ہیں۔حضرت امام حسین ؓ نے علم و تقویٰ کے ماحول میں آنکھ کھولی اور خانوادۂ نبیﷺمیں پرورش پائی، اسی لئے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ معدنِ فضل و کمال بن گئے۔ باب علم تو آپؓ کے گھر میں کھلتا تھا اور تقویٰ تو سیدنا حسینؓ کو گھٹی میں شامل تھا، اسی لئے فطری طور پر آپؓ نا صرف شریعت بلکہ طریقت کے امام تھے۔
آپ کی عظمت پربے شمار آیات و احادیث ہیں
آپ ﷺنے فرمایا:
حسن و حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہیں۔
دوسری جگہ فرمایا :
حسن و حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہیں جو ان سے محبت کرے گا اس نے مجھ سے محبت کی اور جو ان سے بغض رکھے گا اس نے مجھ سے بغض رکھا۔
امام حسینؓ پیکرجود و سخا تھے ،روایت میں آتا ہے کہ "ابو ہشام قناد"بصرہ سے امام حسینؓ کیلئے کچھ مال بھیجا کرتے تھے آپ وہ سارا مال لوگوں کو تقسیم کردیا کرتے تھے۔
ایک دفعہ ایک گدا گر مدینہ کی گلیوں میں صدا لگا رہا تھا کہ چلتے چلتے وہ امام حسین ؓکے دروازے پر پہنچا۔ دروازے پر دستک دی اورشعر پڑھنے لگا ۔ "
کہ کیا آج وہ شخص نا امید پلٹا ہے جو آپ سے امید رکھتا ہے اور اس نے آپ کے دروازے پر دستک دی ہے ۔
آپ صا حب جو د وسخا ہیں ، آپ بخشش کی معدن ہیں امام حسینؓ مصروف نماز تھے ، آپ نے نماز کو جلدی ختم کیا اور باہر تشریف لائے ،آپ نے اس اعرابی کے چہرے سے غربت و مفلسی کوجان لیا، آپ واپس پلٹ گئے اور قنبر کو آواز دی آپ نے فرمایا ہمارے اخراجات کے پیسوں میں سے کتنے باقی ہیں ،قنبر نے عرض کیا دوسو درہم ہیں کہ جن کے بارے میں ا ٓپ نے فرمایا کہ اہل بیت میں تقسیم کروں آپ نے فرمایا کہ وہ تمام لاو،کوئی شخص آیا ہے جو اُن سے زیادہ مستحق ہے
ہم اگر حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت مبارکہ کو سامنے رکھ کر اپنی زندگی بسر کریں تو یقینا ہم تحت الثری سے اوج ثریا پر پہنچ جائیں گے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
محمد برہان الحق جلالی کے کالمز
-
شان سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ احادیث نبوی ﷺ کی روشنی میں
جمعرات 13 جنوری 2022
-
سیرت النبی ﷺ کے روشن پہلو
بدھ 20 اکتوبر 2021
-
آہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان
پیر 11 اکتوبر 2021
-
ماں کی دعا
منگل 5 اکتوبر 2021
-
اخلاقیات
بدھ 29 ستمبر 2021
-
حضرت داتاعلی ہجویری رحمہ اللہ کی تعلیمات
ہفتہ 25 ستمبر 2021
-
استاد ایک عظیم ہستی
پیر 20 ستمبر 2021
-
سیرت النبی ﷺ کے روشن پہلو
منگل 14 ستمبر 2021
محمد برہان الحق جلالی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.