فرشتے زمین پر
بدھ 6 مئی 2020

محمد سلیم خالد
دنیا سے کورونا وائرس کب ختم ہو گی کوئی کچھ بتانے سے قاصر نظر آتا ہے پریشانی اور مصیبت کے اس موقع پر ہر شخص امیر غریب کی پہچان کے پریشا ن ہے نظام زند گی تھم گئی ہے بڑے بڑے اداروں نے اپنے ورکروں کی تعداد میں کئی گنا کمی کردی کئی ادارے اپنا وجود کھوچکے باقی ماندہ اپنے وجود کوبرقرار رکھنے کیلئے مسلسل پلاننگ میں مصروف ہیں اسی طرح پوری دنیاکے حکمران بھی اپنی عوام کوریسکیو کرنے میں لگی ہوئی ہے دنیامیں جب بھی کوئی ناگہانی آفات مثلاً سیلاب ،زلزے ،وبائی امراض آئے تو اس سے متاثر ہونے افراد کی بحالی کیلئے حکومتوں کے علاوہ مخیر لوگوں نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاہے آج بھی مختلف غیر ملکی دولتمندوں نے جن کاشمار دنیاکے صف اوّل کے رئیسوں میں ہوتاہے انھوں نے اپنی دولت کا کثیر حصہ انسانی بقاء کے کاموں کے لئے وقف کررکھا ہے اسی طرح پاکستان میں بھی مختلف تنظیموں کی شکل میں متحرک لوگ موجود ہیں جو دن ہویارات ،سردی ہویا گرمی مسلسل پسے ہوئے لوگوں کی خدمت اور کفالت کرتے نظر آتے ہیں جن میں سرفہرست ،عبدالستار ایدھی مرحوم ،سیلانی ،سیرانی ،چھیپا ویلفےئر،الخدمت فاونڈیشن ،شوکت خانم ،سمیت دیگر سینکڑوں تنظیمیں شامل ہیں جو غریبوں کے لئے ہر قسم کے حالات میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں آج پوری دنیاکی طرح پاکستان بھی کوروناوائرس سے سخت دوچار ہے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے جس سے ہر شخص کے روزمرہ کے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں حکومت کوبھی ہرروز نئے مسائل کاسامنا کرناپڑرہاہے کچھ انکی نااہلیوں کی وجہ سے اور کچھ سیاسی مخالفین کے عدم تعاون کی بدولت رونماہورہے ہیں کوروناوباء سے ڈائریکٹ ان ڈائریکٹ متاثرہونے والوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مریضوں میں اضافہ ہورہاہے وہیں معاشی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہورہاہے حکومت کی جانب سے متاثرین کوامدادی رقوم اور راشن دینے کاسلسلہ بھی جاری ہے اور پالیسیاں بھی بنائی جارہی ہیں۔
رب کریم نے قرآن مجید فرقان حمید کی سورة البقرہ میں فرمایاہے کہ ،،اے ایمان والو !اپنی کمائی کی عمدہ پاک چیزوں میں سے (اللہ کہ راہ میں )خرچ کرو اور ان میں سے بھی جو ہم نے تمھارے لئے زمین سے پیداکی ہیں ۔ اللہ رب العزت کے نام لیوا لوگوں میں آج بھی فرشتہ صفت انسان موجود ہیں جو اللہ کے بندوں کو دکھ اور تکلیف میں مبتلا دیکھ کریہ سب کچھ برداشت نہیں کرتے اور بغیر کسی ہچکچاہٹ اپنی تجوریوں کے منہ انسانیت کیلئے کھول دیتے ہیں ایسے میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہمارے علاقے کے مخیر لوگوں کاجذبہ ہمدردی بھی مثالی نظر آیاہے انھوں نے ثابت کردیاکہ دنیاسے انسانیت ابھی ختم نہیں ہوئی وہ واقعی اللہ کریم کی جانب سے زمین پر بھیجے گئے فرشتے ہیں جو اپنے عمل اور فعل سے صرف رضا الہیٰ کے حصول کیلئے بے کسوں اور مجبوروں کے ہمدرد بن کر سامنے آئے اور انھیں گلے سے لگاتے ہوئے انکی ڈھارس بندھائی جو خراج تحسین کے مستحق ہے ۔ویسے تو کافی اشخاص ہیں جو اس نیک کاز میں تاحال سرگرم ہیں لیکن چند وہ احباب جن کاتذکرہ کرنا ضروری ہے ان میں ضلع لودہراں کے ممتازسیاسی وسماجی رہنمامحمودالحسن عباسی ،نواب عرفان احمد ،شیخ رضوان شریف ،صغیر احمد چوہان ،الخدمت فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے نواب عمر حیات ، پاکستان پیپلز پارٹی کے امداد اللہ عباسی ،PTIکے رہنماراناارسلان ،ملک عابد صدیق اور انکی ٹیم ،شکیل احمد قریشی اچار والے ، محمد یسین طاہر ، حاجی عبدالجبار،چوہدری محمد شفیق چوہان ،عطاء الرحمن غوری ،امتیاز احمد جام ،اسفندیار ،سنی تحریک کے نوجوانوں سمیت متعدد لوگوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیداہو نیوالے حالات میں رات کی تاریکی میں مستحق لوگوں میں امدادی رقوم اور راشن گھرگھر پہنچایاجو تاحال جاری وساری ہے یہ نیک عمل صرف اپنے رب کریم کی خوشنودی کے لئے ہورہاہے تاکہ اس رب نے ان پر جو عنایت اور نوازشیں عطاکی ہیں اس کا تھوڑا ساکسی طرح حق اداہوسکے۔خدمت کے جذبے سے سرشار یہ لوگ ہم سب کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
قرآن پاک میں ایک اور جگہ اللہ پاک کا ایک ارشادآیا ہے جو لو گ اپنے مال خرچ کرتے ہیں رات میں اور دن میں پوشیدہ طور پر اور ظاہر، ،ان سب کا ان کے رب کے پاس ثواب ملے گا اور انہیں کوئی ڈر نہیں ہوگا اور نہ انہیں کسی قسم کاغم ہوگا ،،انشاء اللہ وہ وقت ضرور جلد آئے گا جب پریشانیوں کے بادل ختم ہونگے کوروناوائرس اور پریشانیوں کاخاتمہ ہوگا اور انسانی زندگی دوبارہ سے اپنی ڈگرپر رواں دواں ہوگی رب کریم سے دعا ہے اس مشکل گھڑی میں خلوص ،ایثار کے ساتھ مجبور انسانوں کی خدمت میں مصروف ان فرشتوں کی کاوش پر اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائے ۔
(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.