
بات ختم!
جمعرات 21 نومبر 2019

محمد اکرم اعوان
(جاری ہے)
ہمارے مذہبی اور سیاسی راہنماؤں نے ضرورت پڑنے پراپنے ذاتی مفاد کی خاطرمذہب سے علاقائیت اور ذات برادری تک ہر حربہ استعمال کیا۔ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں نے محبت اور اخوت کی تعلیم کی بجائے اپنے فرقہ اور عقیدہ کی بنیاد پرتقسیم شروع کردی۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا آج ہمیں مذہب سے عقیدت کم اور دوسرے عقیدہ سے خوف زیادہ ہے۔برسوں پہلے بوئے گئے بیج آج تن آور درخت بن چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ حق تلفی کے بڑھتے رجحان اورناانصافی نے ہمارے معاشرے کو مزید تقسیم کر کے رکھ دیا۔باہمی روادری اوردوسروں کی عزت کاخیال اک خواب بن کررہ گیا ہے۔
ہم اس قدربدتہذیب ،منہ پھٹ اوراخلاقی طورپرپست ہوچکے ہیں کہ ہمیں کسی چیز،جنس ،جگہ اورمقام کالحاظ تک نہیں رہا۔ہمارا مزاج اورانداز ِفکربگڑکررہ گئے ہیں۔ہم ایک دوسرے کوطعنہ مارتے ہیں، ایک دوسرے پرآواز کستے ہیں ایک دوسرے کوبرے ناموں سے مخاطب کرتے ہیں۔ ہمیں اس اخلاقی پستی اورگراوٹ کا احساس تک نہیں کہ ہماری تباہی اوربربادی کااصل سبب یہی ہے۔یہی رویہ منافرت اورمعاشرے میں بگاڑکا سبب بنتا ہے۔مگرہماری بدقسمتی دیکھیں شہر،گاؤں،گلی محلہ،میڈیا ، پارلیمنٹ تک یہی رویہ ہماری پہچان بن چکا ہے۔حالانکہ انسان کا قداس کے نام، لقب اورعہدے سے بڑانہیں ہوتا بلکہ اس کے کردار اوراخلاق کی وجہ سے بڑاہوتا ہے۔
رہی سہی کسرسوشل میڈیا نے پوری کردی ہے۔سوشل میڈیا نے ہمارے پورے معاشرہ کواس قدرمتاثرکیا ہے کہ سوشل میڈیاپرگردش کرتے لطیفے،طنزاورحقارت بھرے موادکی جھلک خاص وعام کی گفتگومیں نظرآتی،یہاں تک کہ حکومتی ارکان کے بیان تک شوشل میڈیاکی مرہون منت ہوتے ہیں۔عام ساانسان بھی اندازہ کرسکتا ہے کہ الیکڑانک میڈیااور کل کے اخبارات میں ہمارے حکمرانوں بشمول حزب اختلاف کے بیانات کیا آئیں گے۔اسی طرح کچھ تجزیہ نگارجس سے بغض رکھتے ہیں اُس سے متعلقہ عوامی طنزیہ ٹوئٹس سے نوٹس بنا کرآتے ہیں ،پروگرام کیا،اورچلتے بنے۔بھاڑمیں جائیں اخلاقیات اورقوم کی فکری اورذہنی تربیت ۔ویسے ایک بات ماننی پڑے گی اورکچھ ہونہ ہو،اخلاقی پستی اورگرواٹ کے معاملہ میں پوری قوم ایک پیج پرہے۔ایک دوسرے کی باہمی بے توقیری،تذلیل اوراخلاقیات کی دھجیاں اُڑانے کا وہ سلسلہ شروع ہوا ہے جورُکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔
یہاں تک کہ دُشمن کی طرف سے مسلسل سرحدپرجاری فائرنگ ،گولہ باری سے سرحدی علاقوں میں عام شہریوں اوروطن کادفاع کرنے والوں کی روزانہ کی بنیاد پرشہادت کے واقعات ، کشمیر میں انسانی زندگی عذاب،انسانی حقوق کی خلاف ورزی،عورتوں ،بچوں اورنہتے شہریوں پرظلم وستم کی انتہاء کے باوجودخطہ میں امن کا پیامبر بن کردُنیا کے سامنے آنے والا ،خطہ میں جاری تناؤ میں کمی اورحالات میں بہتری کی خاطراورامن کی خواہش کے اظہارکے طورپردُشمن وطن کے گرفتارکئے گئے پائلٹ ابھی نندن کی واپسی، کرتارپورراہدری جیسے باوقار اور دلیرانہ اقدامات کی بنا پراقوام عالم میں عزت وتوقیر پانے، امن وسلامتی ،ترقی،خوشحالی اوربقائے انسانیت کی خاطرشجرکاری سے متعلق عملی کوششوں کی بنا پردُنیا کے مقبول ترین راہنماوں کی فہرست میں امتیازی حیثیت رکھنے والا شخص اپنی عمرکے نصف سے بھی کم عمرسیاسی مخالف کی نقالی اورتحقیر کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔حالانکہ اس طرح کی جگت بازی سے جوناراض ہیں مزیدناراض ہوں گے،حکومتی کارکردگی متاثرہوگی۔سب سے خطرناک بات، حکومتی وزراء جن میں سے اکثریت کی کارکردگی بھانڈپنے کے سوا کچھ نہیں،انہیں مزیدشہہ ملے گی۔اپوزیشن کے حکومت کی ناکامی اورنااہلی کے بھرپورپروپیگنڈہ کے باوجودعوام کی اکثریت جووزیراعظم عمران خان کے حامی اور تما م ترمشکلات کے باوجودان کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں وہ بھی تذبذب اورشکوک وشبہات کاشکارہوں گے کہ آخریہ سب، کیا ہو رہا ہے۔
قوموں کے عروج وزوال میں وقت اور حالات کے اعتبار سے اختیار کئے گئے رویے اور طرزِ عمل کا اہم کردارہوتاہے۔کامیابی اورناکامی کاانحصارعوامی احساسات کے ادراک،معاملہ فہمی اور مسائل کے حل کی سعی پرہوتاہے، مگر ہماری سنجیدگی اورمعاملہ فہمی کااندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتاہے کہ ایک طرف عوام کی بہت بڑی اکثریت زندگی کی بنیادی ضرورتوں کے حصول کے لئے جد وجہد کرتی نظر آتی ہے تو دوسری طرف ہمارا حکمران طبقہ مسائل کاحل تلاش کرنے کے بجائے بالکل برعکس صورت حال سے دوچا ر ہے، بغیرکسی حل کے نئے اور مختلف مزیدمسائل۔چھوٹے چھوٹے پریشان کن مسائل حل کئے جاسکتے تھے،لیکن شایدحکمران طبقہ کے لئے اہم نہیں اور جو حکمران طبقہ کی نظر میں اہم مسائل حل ہیں انہیں حل کرنے کے صلاحیت نہیں، وسائل نہیں،ادارے ساتھ نہیں،بات ختم۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد اکرم اعوان کے کالمز
-
آوارہ کتے شہریوں کے لئے وبال جان !
منگل 28 جنوری 2020
-
کہیں پرندے بھوکے نہ رہ جائیں!
جمعرات 23 جنوری 2020
-
وحشی معاشرہ!
بدھ 15 جنوری 2020
-
بادشاہ رعیت سے ہی تاجدارہوتا ہے!
بدھ 8 جنوری 2020
-
اے عقل تم ہمیشہ دیرسے کیوں آتی ہو !
بدھ 1 جنوری 2020
-
ہمارا مسئلہ کیا ہے !
جمعرات 26 دسمبر 2019
-
حکمران اورعوام
جمعرات 12 دسمبر 2019
-
ہمارے تعلیمی مسائل اورسرکاری و نجی تعلیمی ادارے
جمعرات 5 دسمبر 2019
محمد اکرم اعوان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.