کچرا اور کراچی ۔۔ (سو لفظوں کا کالم)

پیر 26 اگست 2019

Muhammad Anwaar

محمد انوار

ہرگلی ہر موڑ سے کچرا اٹھایا جا رہا تھا
مشینیں انسانی جذبے جیسا کام کر رہی  تھیں
سڑکیں صاف ہو چکی تھیں اور کچرا ہر سیاسی جماعت کے ہیڈ آفس میں اکٹھا ہو رہا تھا
 میں ایک ہیڈ آفس کے پاس پہنچا اور کسی کرتا دھرتا کو ڈھونڈنے لگا
ایک شخص بہت جانفشانی سے کام میں مصروف تھا
بد بو سے میں سر پھٹا جا رہا تھا لیکن پھربھی میں ہمت کر کے ان سے پوچھا
بھائی ! سارا کچرا یہاں کیوں اکٹھاہو رہا ہے  
وہ فاتحانہ انداز میں مسکراتے ہوئے سرگوشی کرنے لگا
ایک دوسرے پرپھینکنے کے لئے  .

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :