کشمیر بنے گا پاکستان۔100 لفظوں کا کالم

جمعہ 30 اگست 2019

Muhammad Anwaar

محمد انوار

اللہ بخش آج پھر خالی پیٹ پلی پرآ کر بیٹھ گیا
اس کی آنکھوں میں اپنے دونوں بچوں کی بھوک محو رقص تھی
بیوی نے بچوں کے اٹھنے سے پہلے ہی باپ کومزدوری پربھیج دیا
ساتھ ہی آنسووں بھرے ہاتھ اٹھائے’’ خدایا،تیری خدائی سے دو نوالوں کاسوال ہے‘‘
اللہ بخش نے دور ایک بڑی گاڑی کو آتے دیکھا ۔

(جاری ہے)

۔۔
ایک صاحب گاڑی سے اترے اور پچاس ساٹھ مزدور اکٹھے کئے
پیشگی ہی مزدوری دی اور ساتھ ہی کیمرا مین کو تیار رہنے کا حکم صادر کیا
اللہ بخش مزدوری جیب میں ڈال کرآگے بڑھا اور نعرہ لگایا
’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :