
پاکستان کی موجودہ دور میں اسلامی دنیا میں اہمیت
جمعرات 8 جولائی 2021

محمد ابراہیم عباسی
(جاری ہے)
پاکستان نے شروع سے ہی سپر پاور امریکہ کا ہاتھ تھام لیا۔ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد آمریت کا پاکستان سے تعارف ہوا۔ جسکا بعد میں پاکستان کو سیاسی نقصان پہنچا۔ اسی اثناء میں پاکستان نے ترقی بھی کی ۔ یہی دور تھا جب صحیح معنوں میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔ ہر شعبے میں پاکستان ترقی کر رہا تھا۔ ملک میں انڈسٹریز اور ڈیم بن رہے تھے اور معیشت بہتر ہورہی تھی۔ اس دوران پھر پاکستان کو جنگ لڑنا پڑی۔ پھر ملک میں معاشی زوال آیا۔ اسکے بعد پھر جمہوریت آئی اس دوران ملک دولخت ہوا۔ البتہ اسکے بعد ملک میں نئی قانون سازی کی گئی۔ غریب اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے جو اہمیت کا حامل تھا۔ اس کے پھر آمریت پھر جمہوریت اس طرح کے ملکی معملات چلتے رہے۔ ہر دور ہی موقع مناسبت سے بہت مختلف اور مشکل تھا۔ بڑے نقصانات اٹھانے کے باوجود الحمدللہ پاکستان اس دنیا میں موجود ہے۔
پوری مسلم دنیا میں پاکستان کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ پاکستان نے پوری دنیا میں مسلمانوں کی نمائیندگی کی ۔ مفکرین کی مطابق پاکستان تو اسرائیل کے خاتمے کے لیے بنا ہے۔ پاکستان نے عرب ممالک کے لیے قربانیاں دیں ہیں۔ جب پاکستان ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں ابھرا تو مسلم دنیا نے اسے اپنی کامیابی سمجھا۔ پاکستان جب مشکل وقت سے گزر رہا تھا تو پاکستان کی مدد کی۔
مگر آج حالات بہت مختلف ہیں۔ پاکستان اس ملک کے سامنے ڈٹ کے کھڑا ہے جس کا ہاتھ بچپن میں پکڑا تھا۔ اس سپر پاور کو آنکھیں دیکھا رہا ہے جسکے ساتھ ملکر روس جیسے طاقتور ملک کو شکست دی۔ اس سپر پاور کو انکار کر رہا ہے جسکی شروع کی ہوئی جھنگ لڑی۔ اس وقت پاکستان یہ قدم اٹھا رہا ہے جب پوری اسلامی دنیا غلامی میں جی رہے ہیں اور بہت سے مفادات امریکہ سے وابستہ ہیں۔ مسلمانوں میں اتنی طاقت اور حوصلہ نہیں کہ وہ دنیا سے ٹکر لے سکیں جسکی وجہ سے کچھ ممالک امریکہ کے اتحادی بھی ہیں۔ پاکستان کا فیصلہ مسلمانوں میں خودمختاری کا جذبہ پیدا کرے گا۔ پاکستان کا یہ فیصلہ مسلمانوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ کیونکہ پاکستانی کی معاشی حالت زیادہ اچھی نہیں۔ پاکستان نے عربوں ڈالرز بیرونی قرضے ادا کرنے ہیں۔ کشمیر کے معاملے میں بھی بڑی طاقتوں کو اعتماد میں لینا ہے۔ اپنی تجارت کو فروغ دینا ہے۔ مختصراً یہ کہ پاکستان کو اپنے مفادات کو دیکھنا چاہتے ۔
مگر پھر بھی پاکستان نے یہ قدم اٹھایا آخر کیوں؟ مسلم دنیا کا پاکستان پر اعتماد میں اصافہ ہو گا۔ وہ چاہیں گے کہ جب ان کی کوئی اہمیت اور حیثیت نہیں تو پاکستان ان کی سربراہی اور ترجمانی کرے ۔ تاکہ مسلمانوں کا کھویا ہو مقام واپس حاصل کیا جا سکے۔ اسکے بدلے وہ پاکستان کی مدد بھی کر سکتے ہیں۔ اس سے پاکستان اپنے مسائل کے حل کے لیے بھی ان سے مدد لے سکے گا۔
دوسری طرف دشمن بھی حیران اور پریشان ہونگے کہ پاکستان اتنا سخت فیصلہ کیسے کر سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ پاکستانی قیادت دوسرے ممالک کے رہنماؤں سے ملے اور ایک اتحاد تشکیل دے تا کہ بھارت اور دوسرے دشمنوں پر دباؤ میں اصافہ ہو۔
یہ پاکستان کی حکومت کے پاس نادر موقع ہے کہ پوری اسلامی دنیا کی نمائیندگی کی جائے اور مسلم دنیا کو متحد کیا جائے۔ یہ ثابت کیا جائے کہ
مسلم ہیں ہم وطن ہے سارا جہاں ہمارا۔ (اقبال)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد ابراہیم عباسی کے کالمز
-
سماجی میڈیا اور معاشرہ
اتوار 19 دسمبر 2021
-
نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی مایوسی
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
صفائی نصف ایمان کیوں ہے؟
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
مشرقی ذہن مغربی دنیا کےغلام
منگل 7 دسمبر 2021
-
بڑھتی ہوئی بے روزگاری، فقیر طبقہ اور ہوٹل ازم
پیر 11 اکتوبر 2021
-
پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری
ہفتہ 9 اکتوبر 2021
-
کشمیر کی نظریاتی سیاست؟
منگل 28 ستمبر 2021
-
مظلوم نوجوان نسل!
ہفتہ 10 جولائی 2021
محمد ابراہیم عباسی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.